🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ، وَالشَّجَرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14158
وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ سِرْنَا وَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَنَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَتْ شَجَرَةٌ تَشُقُّ الْأَرْضَ حَتَّى غَشِيَتْهُ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ ذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ:" هِيَ شَجَرَةٌ اسْتَأْذَنَتْ رَبَّهَا - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ تُسَلِّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر ہم روانہ ہوئے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، تو ایک درخت زمین کو چیرتا ہوا آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کر دیا، پھر وہ واپس اپنی جگہ پر چلا گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، تو میں نے آپ کے سامنے یہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس درخت نے اپنے پروردگار سے یہ اجازت مانگی تھی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرے، تو پروردگار نے اُسے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (173/4)»

الحكم على الحديث:
وأحد إسنادي أحمد رجاله رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14159
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي إِحْدَى رِوَايَاتِهِ: فَمَرَّ عَلَيْهِ بَعِيرٌ مَادٌّ بِجِرَانِهِ يَرْغُو، فَقَالَ:" عَلَيَّ بِصَاحِبِ هَذَا". فَجَاءَ فَقَالَ:" هَذَا يَقُولُ نَتَجْتُ عِنْدَهُمْ، فَاسْتَعْمَلُونِي حَتَّى إِذَا كَبِرْتُ أَرَادُوا أَنْ يَنْحَرُونِي".
وَقَالَ فِيهَا:" مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، إِلَّا كَفَرَةَ - أَوْ فَسَقَةَ - الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
امام طبرانی نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اونٹ گزرا، جس نے اپنی گردن جھکائی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے مالک کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہہ رہا ہے کہ میں ان کے ہاں پیدا ہوا، یہ لوگ مجھے کام میں استعمال کرتے رہے، یہاں تک کہ جب میں بوڑھا ہو گیا ہوں، تو انہوں نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ یہ مجھے قربان کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہاں موجود ہر چیز یہ بات جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، صرف کافر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) صرف فاسق جنات اور انسانوں کا معاملہ مختلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14160
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ - قَالَ وَكِيعٌ مُرَّةَ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ وَلَمْ يَقُلْ لِي مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا بِهِ لَمَمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ أَنَا رَسُولُ اللَّهِ". قَالَ: فَبَرِئَ. قَالَ: فَأَهْدَتْ إِلَيْهِ كَبْشَيْنِ، وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَشَيْئًا مِنْ أَقِطٍ.
قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذِ الْأَقِطَ وَالسَّمْنَ، وَأَحَدَ الْكَبْشَيْنِ، وَرُدَّ عَلَيْهَا الْآخَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، جسے جنون کی شکایت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے دشمن! تم نکل جاؤ، میں اللہ کا رسول ہوں، راوی کہتے ہیں: تو وہ بچہ تندرست ہو گیا، راوی بیان کرتے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دنبے تحفے کے طور پر دیے، تھوڑا سا گھی اور تھوڑا سا پنیر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پنیر اور گھی لے لو! اور دو دنبوں میں سے ایک لے لو، اور دوسرا اُسے واپس کر دو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (171/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14161
وَبِسَنَدِهِ عَنْ مُرَّةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ:" ائْتِ تِلْكَ الْأَشَايَتَيْنِ، فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا". فَأَتَيْتُهُمَا فَقُلْتُ لَهُمَا، فَوَثَبَتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى فَاجْتَمَعَتَا، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَتَرَ بِهِمَا، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ وَثَبَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا إِلَى مَكَانِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا.
اسی سند کے ساتھ سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، آپ نے مجھ سے فرمایا: تم اُن دو چھوٹے درختوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو: کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ، میں ان دو درختوں کے پاس آیا، میں نے ان دونوں سے یہ بات کی تو ان میں سے ایک دوسرے کی طرف بڑھ گیا اور وہ دونوں اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ نے ان دونوں کی اوٹ میں قضائے حاجت کی، پھر ان دونوں (درختوں) میں ہر ایک واپس اپنی جگہ پر چلا گیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (172/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14162
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَأَمَرَ وَدْيَتَيْنِ فَانْضَمَّتِ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، ثُمَّ أَمَرَهُمَا فَرَجَعَتَا إِلَى مَنَابِتِهِمَا.
وَجَاءَ بَعِيرٌ يَضْرِبُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ، وَجَرْجَرَ حَتَّى ابْتَلَّ مَا حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ الْبَعِيرُ؟ إِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّ صَاحِبَهُ يُرِيدُ نَحْرَهُ". فَبَعَثَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَوَاهِبُهُ أَنْتَ لِي؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي مَالٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. فَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَقَالَ: لَا جَرَمَ، وَلَا أُكْرِمُ مَالًا لِي كَرَامَتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ:" إِنَّهُ يُعَذَّبُ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ". فَأَمَرَ بِجَرِيدَةٍ فَوُضِعَتْ عَلَى قَبْرِهِ، وَقَالَ:" عَسَى أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ أَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعلی بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ نے قضائے حاجت کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے کھجور کے دو چھوٹے درختوں کو حکم دیا، تو ان میں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل گیا، پھر آپ نے ان دونوں کو حکم دیا، تو وہ دونوں اپنے اُگنے کی جگہ واپس چلے گئے۔ اسی طرح ایک اونٹ آیا اور اس نے اپنی گردن زمین پر رکھ دی، وہ آوازیں نکالنے لگا اور رونے لگا، یہاں تک کہ اس کے اردگرد کی جگہ تر ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ یہ اونٹ کیا کہہ رہا ہے؟ اس کا یہ کہنا ہے کہ اس کا مالک اسے ذبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مالک کو پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: کیا تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کرتے ہو؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ہاں کوئی ایسا مال نہیں ہے، جو میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو، اس نے عرض کی: یہ ضروری ہے یا رسول اللہ! کہ میں اس مال کا احترام کروں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، آپ اس کے پاس تشریف لائے، اس قبر والے فرد کو عذاب ہو رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے (بظاہر) کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ کے بارے میں حکم دیا، وہ اس کی قبر پر رکھ دی گئی، تو آپ نے فرمایا: ہو سکتا ہے، جب تک یہ تر رہے گی (اس وقت تک) اس شخص کے عذاب میں تخفیف ہو جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17109»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14163
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ حَائِطًا، فَجَاءَ بَعِيرٌ فَسَجَدَ لَهُ، فَقَالُوا: نَحْنُ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ. فَقَالَ:" لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ - وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے، ایک اونٹ آیا اور وہ آپ کے سامنے سجدے میں چلا گیا، لوگوں نے عرض کی: ہم اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کو یہ حکم دینا ہوتا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، تو میں نے عورت کو یہ حکم دینا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام ترمذی نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14163]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2451)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1159، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2822، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14164
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ سَفَرٍ حَتَّى إِذَا دَفَعْنَا إِلَى حَائِطٍ مِنْ حِيطَانِ بَنِي النَّجَّارِ، إِذَا فِيهِ جَمَلٌ لَا يَدْخُلُ الْحَائِطَ أَحَدٌ إِلَّا شَدَّ عَلَيْهِ قَالَ: فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ حَتَّى أَتَى الْحَائِطَ فَدَعَا الْبَعِيرَ، فَجَاءَ وَاضِعًا مِشْفَرَهُ إِلَى الْأَرْضِ حَتَّى بَرَكَ بَيْنَ يَدَيْهِ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَاتُوا خِطَامًا". فَخَطَمَهُ وَدَفَعَهُ إِلَى صَاحِبِهِ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، إِلَّا عَاصِيَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر سے آ رہے تھے، یہاں تک کہ بنو نجار کے ایک باغ تک پہنچے، اس میں ایک اونٹ موجود تھا، اور کوئی شخص اس باغ میں داخل ہوتا تھا، تو وہ اونٹ اس پر حملہ کر دیتا تھا۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ اس باغ میں آئے، آپ نے اونٹ کو بلایا تو وہ آ گیا، اس نے اپنے ہونٹ زمین پر رکھے ہوئے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گیا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لگام لے کر آؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگام ڈالی، اور اسے اس کے مالک کے حوالے کیا، پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہر چیز یہ بات جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، صرف نافرمان جنات اور انسانوں کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14164]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2452) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (310/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13923، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 18»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14165
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِحَرَّةِ وَاقِمٍ عَرَضَتِ امْرَأَةٌ بَدَوِيَّةٌ بِابْنٍ لَهَا، فَجَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا ابْنِي قَدْ غَلَبَنِي عَلَيْهِ الشَّيْطَانُ. فَقَالَ:" أَدْنِيهِ مِنِّي". فَأَدْنَتْهُ مِنْهُ قَالَ:" افْتَحِي فَمَهُ". فَفَتَحَتْهُ، فَبَصَقَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" اخْسَ عَدُوَّ اللَّهِ وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ". قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" شَأْنَكِ بِابْنِكِ لَيْسَ عَلَيْهِ، فَلَنْ يَعُودَ إِلَيْهِ شَيْءٌ مِمَّا كَانَ يُصِيبُهُ". ثُمَّ خَرَجْنَا فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا صَحْرَاءَ دَيْمُومَةَ، لَيْسَ فِيهَا شَجَرَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجَابِرٍ:" يَا جَابِرُ، انْطَلِقْ فَانْظُرْ لِي مَكَانًا" - يَعْنِي لِلْوُضُوءِ - فَانْطَلَقْتُ فَلَمْ أَجِدْ إِلَّا شَجَرَتَيْنِ مُتَفَرِّقَتَيْنِ، لَوْ إِنَّهُمَا اجْتَمَعَتَا سَتَرَتَاهُ. فَرَجَعَتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَجِدْ إِلَّا شَجَرَتَيْنِ مُتَفَرِّقَتَيْنِ لَوْ أَنَّهُمَا اجْتَمَعَتَا سَتَرَتَاكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقْ إِلَيْهِمَا فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَكَمَا: اجْتَمِعَا". فَخَرَجْتُ فَقُلْتُ لَهُمَا، فَاجْتَمَعَتَا حَتَّى كَأَنَّهُمَا فِي أَصْلٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ:" ائْتِهِمَا فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَكَمَا: ارْجِعَا كُمَّا أَنْتُمَا". فَرَجَعَتَا. فَنَزَلْنَا فِي وَادٍ مِنْ أَوْدِيَةِ بَنِي مُحَارِبٍ، فَعَرَضَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مُحَارِبٍ يُقَالُ لَهُ: غَوْرَثُ بْنُ الْحَارِثِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَقَلِّدٌ السَّيْفَ. فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَعْطِنِي سَيْفَكَ هَذَا، فَسَلَّهُ وَنَاوَلَهُ إِيَّاهُ، فَهَزَّهُ وَنَظَرَ إِلَيْهِ سَاعَةً، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ:" اللَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْكَ". فَارْتَعَدَتْ يَدُهُ حَتَّى سَقَطَ السَّيْفُ مِنْ يَدِهِ، فَتَنَاوَلَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" يَا غَوْرَثُ، مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟". قَالَ: لَا أَحَدَ بِأَبِي أَنْتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اكْفِنَا غَوْرَثَ وَقَوْمَهُ".
ثُمَّ أَقْبَلْنَا رَاجِعِينَ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعُشِّ طَيْرٍ يَحْمِلُهُ، فِيهِ فِرَاخٌ، وَأَبَوَاهَا يَتْبَعَانِهِ وَيَقَعَانِ عَلَى يَدِ الرَّجُلِ، فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَنْ كَانَ مَعَهُ فَقَالَ:" أَتَعْجَبُونَ بِفِعْلِ هَذَيْنِ الطَّيْرَيْنِ بِفِرَاخِهِمَا؟ وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَلَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذَيْنِ الطَّيْرَيْنِ بِفِرَاخِهِمَا". ثُمَّ أَقْبَلْنَا رَاجِعِينَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِحَرَّةِ وَاقِمٍ عَرَضَتْ لَنَا الْأَعْرَابِيَّةُ - الَّتِي جَاءَتْ بِابْنِهَا - بِوَطْبٍ مِنْ لَبَنٍ وَشَاةٍ، فَأَهْدَتْهُ لَهُ. فَقَالَ:" مَا فَعَلَ ابْنُكِ؟ هَلْ أَصَابَهُ شَيْءٌ مِمَّا كَانَ يُصِيبُهُ؟". قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَصَابَهُ شَيْءٌ مِمَّا كَانَ يُصِيبُهُ. وَقَبِلَ هَدِيَّتَهَا.
وَأَقْبَلْنَا، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِمَهْبِطٍ مِنَ الْحَرَّةِ أَقْبَلَ جَمَلٌ يُرْقِلُ فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا قَالَ هَذَا الْجَمَلُ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" هَذَا جَمَلٌ جَاءَنِي يَسْتَعْدِينِي عَلَى سَيِّدِهِ ; يَزْعُمُ أَنَّهُ كَانَ يَحْرُثُ عَلَيْهِ مُنْذُ سِنِينَ، حَتَّى إِذَا أَجْرَبَهُ وَأَعْجَفَهُ وَكَبِرَ سِنُّهُ أَرَادَ أَنْ يَنْحَرَهُ، اذْهَبْ يَا جَابِرُ إِلَى صَاحِبِهِ فَائْتِ بِهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْرِفُ صَاحِبَهُ. قَالَ:" إِنَّهُ سَيَدُلُّكَ عَلَيْهِ". قَالَ: فَخَرَجَ بَيْنَ يَدَيْهِ مُعَنِّقًا حَتَّى وَقَفَ بِي فِي مَجْلِسِ بَنِي خَطْمَةَ، فَقُلْتُ: أَيْنَ رَبُّ هَذَا الْجَمَلِ؟ قَالُوا: هَذَا جَمَلُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، فَجِئْتُهُ، فَقُلْتُ: أَجِبْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ مَعِي حَتَّى جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَمَلُكَ يَسْتَعْدِي عَلَيْكَ، زَعَمَ أَنَّكَ حَرَثْتَ عَلَيْهِ زَمَانًا حَتَّى أَجَرَبْتَهُ، وَأَعْجَفَتْهُ وَكَبِرَ سِنُّهِ، أَرَدْتَ أَنْ تَنْحَرَهُ؟". فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِعْنِيهِ". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَابْتَاعَهُ مِنْهُ، ثُمَّ سَيَّبَهُ فِي الشَّجَرِ حَتَّى نَصَبَ سَنَامًا، فَكَانَ إِذَا اعْتَلَّ عَلَى بَعْضِ الْمُهَاجِرِينَ أَوِ الْأَنْصَارِ مِنْ نَوَاضِحِهِمْ شَيْءٌ أَعْطَاهُ ايَّاهُ، فَمَكَثَ بِذَلِكَ زَمَانًا.
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ: كَانَتْ غَزْوَةُ ذَاتِ الرِّقَاعِ تُسَمَّى غَزْوَةَ الْأَعَاجِيبِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ سُفْيَانَ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم غزوہ ذات الرقاع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، جب ہم واقم کی پتھریلی زمین پر پہنچے، تو ایک دیہاتی عورت اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر سامنے آئی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ میرا بیٹا ہے، اس پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے قریب کرو، اس عورت نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا منہ کھولو، اس عورت نے اس کا منہ کھولا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے دشمن! دفع ہو جاؤ! میں اللہ کا رسول ہوں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے عورت تم اپنے بیٹے کو سنبھالو، اب اس پر کچھ نہیں ہے، اور پہلے جو مصیبت اسے لاحق ہوتی تھی، اب دوبارہ اس کے پاس نہیں آئے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس کے بعد ہم نے کھلے صحراء میں ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، وہاں کوئی درخت نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے جابر! تم جاؤ اور ہمارے لئے کوئی جگہ تلاش کرو، یعنی ایسی جگہ جہاں قضائے حاجت کی جا سکے، راوی کہتے ہیں: میں گیا، مجھے کوئی ایسی جگہ نہیں ملی، صرف دو درخت نظر آئے، جو ایک دوسرے سے دور تھے، لیکن اگر وہ دونوں اکٹھے ہو جاتے، تو وہ پردہ بن سکتے تھے، میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے دو درخت ملے ہیں، جو ایک دوسرے سے الگ ہیں، اگر وہ دونوں اکٹھے ہوتے، تو پھر وہ دونوں آپ کے لئے پردہ کر سکتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو: کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ کہہ رہے ہیں کہ تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ! میں وہاں سے نکلا، میں نے ان دونوں سے یہ کہا: تو وہ دونوں اکٹھے ہو گئے، یہاں تک کہ وہ دونوں یوں لگ رہے تھے، جیسے وہ ایک ہی جڑ سے نکلے ہوں، میں پھر واپس آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ نے قضائے حاجت کی، پھر آپ واپس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو کہ اللہ کے رسول تم دونوں کو یہ کہہ رہے ہیں کہ تم دونوں اپنی جگہ پر واپس چلے جاؤ! تو وہ دونوں واپس چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے بنو محارب کی ایک وادی میں پڑاؤ کیا، بنو محارب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے سامنے آیا، اس کا نام غورث بن حارث تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار لٹکائی ہوئی تھی، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اپنی یہ تلوار تو مجھے دکھائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار نکالی اور وہ اسے پکڑا دی، اس نے اس تلوار کو لہرایا اسے ایک نظر دیکھا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مجھے تم سے بچائے گا، تو اس کے ہاتھ پر کپکپی طاری ہو گئی، یہاں تک کہ تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار پکڑی اور فرمایا: اے غورث! تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ اس نے کہا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، ایسا کوئی نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! غورث اور اس کی قوم کے حوالے سے ہماری کفایت کر دے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم واپس آ رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص پرندے کا گھونسلا اُٹھا کے کے آیا جس میں پرندے کے بچے موجود تھے، اور اس کے ماں باپ اس شخص کے پیچھے آ رہے تھے، وہ دونوں (پرندے) اس شخص کے ہاتھ پر آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ موجود افراد کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: اپنے بچوں کے بارے میں ان دو پرندوں کے طرز عمل پر کیا تم حیران نہیں ہو رہے؟ اس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے اس سے زیادہ رحم کرنے والا ہے، جتنے یہ پرندے اپنے بچوں پر رحم کرنے والے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر جب ہم واپس آ رہے تھے اور واقم کی پتھریلی سرزمین پر پہنچے، تو ہمارے سامنے وہی دیہاتی عورت آ گئی، جو اپنے بیٹے کو لے کر آئی تھی، اس کے پاس ایک مشکیزہ تھا، جو دودھ کا تھا اور ایک بکری تھی، وہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر پیش کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے بیٹے کا کیا حال ہے؟ اسے جو تکلیف لاحق ہوتی تھی، کیا پھر کوئی تکلیف لاحق ہوئی، اس عورت نے جواب دیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، جو چیز اسے پہلے لاحق ہوتی تھی، اس میں سے کچھ بھی اسے دوبارہ لاحق نہیں ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا تحفہ قبول کر لیا۔ راوی کہتے ہیں: ہم آ رہے تھے، جب ہم ”حرہ“ کے مقام پر نیچے اترنے والی جگہ پر پہنچے، تو ایک اونٹ آیا جو چلتا ہوا آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو یہ اونٹ کیا کہہ رہا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اونٹ میرے پاس آیا ہے، اور اپنے مالک کے خلاف مجھ سے شکایت کر رہا ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ اس کا مالک کئی سال تک اس پر کھیتی باڑی کرتا رہا (یعنی پانی لانے کے لئے استعمال کرتا رہا) یہاں تک کہ جب یہ خارش زدہ ہو گیا کمزور ہو گیا اور بوڑھا ہو گیا، تو اس کے مالک نے یہ ارادہ کیا کہ اسے ذبح کر دے، اے جابر! تم اس کے مالک کے پاس جاؤ اور اسے لے کر آؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کے مالک کو نہیں پہچانتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اونٹ تمہاری رہنمائی کر دے گا، تو وہ اونٹ تیزی سے چلتا ہوا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے آگے چلنے لگا، یہاں تک کہ وہ بنو خطمہ کی محفل کے پاس آ کر ٹھہر گیا، میں نے کہا: اس اونٹ کا مالک کہاں ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ فلاں بن فلاں کا اونٹ ہے، میں اس کے پاس گیا اور کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ! وہ شخص میرے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہارے اونٹ نے تمہارے خلاف شکایت کی ہے، اس کا یہ کہنا ہے تم ایک طویل عرصے تک اس پر کھیتی باڑی کرتے رہے ہو، یہاں تک کہ جب یہ بوڑھا اور کمزور ہو گیا، تو تم نے اسے ذبح کرنے کا ارادہ کر لیا، اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، ایسا ہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے مجھے فروخت کر دو! اس نے عرض کی ٹھیک ہے یا رسول اللہ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وہ اونٹ خرید لیا اور پھر اسے درختوں میں چرنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا، یہاں تک کہ اس کا کوہان ابھر آیا، پھر جب کبھی مہاجرین یا انصار میں سے کسی کا پانی لانے والا اونٹ بیمار ہو جاتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ اونٹ اسے دے دیتے، یہ اونٹ ایک عرصے تک اسی طرح رہا۔ محمد بن طلحہ بیان کرتے ہیں: غزوہ ذات الرقاع کو عجیب و غریب امور والا غزوہ بھی کہتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن سفیان ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14165]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14166
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ إِلَى مَكَّةَ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْغَائِطِ أَبْعَدَ حَتَّى لَا يَرَاهُ أَحَدٌ. قَالَ: فَبَصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَجَرَتَيْنِ مُتَبَاعِدَتَيْنِ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، اذْهَبْ إِلَى هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ، فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا لَهُ لِيَتَوَارَى بِكُمَا". فَمَشَتِ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ، ثُمَّ رَجَعَتَا إِلَى مَكَانِهِمَا. ثُمَّ مَضَى حَتَّى أَتَيْنَا أَزِقَّةَ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ بَعِيرٌ يَشْتَدُّ حَتَّى سَجَدَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَاحِبُ هَذَا الْبَعِيرِ؟". قَالُوا: فُلَانٌ، فَقَالَ:" ادْعُوهُ". فَأَتَوْا بِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَشْكُوكَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْبَعِيرُ كُنَّا نَسْنُو عَلَيْهِ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً، ثُمَّ أَرَدْنَا نَحْرَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَكَا ذَلِكَ، بِئْسَمَا جَازَيْتُمُوهُ ; اسْتَعْمَلْتُمُوهُ عِشْرِينَ سَنَةً حَتَّى إِذَا أَرَقَّ عَظْمُهُ، وَرَقَّ جِلْدُهُ، أَرَدْتُمْ نَحْرَهُ؟ بِعْنِيهِ". قَالَ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوُجِّهَ نَحْوَ الظَّهْرِ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَجَدَ لَكَ هَذَا الْبَعِيرُ وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَسْجُدَ أَحَدٌ لِأَحَدٍ، لَوْ سَجَدَ أَحَدٌ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ بِنَحْوِهِ، إِلَّا إِنَّهُ قَالَ: فِي غَزْوَةِ حُنَيْنَ. وَزَادَ فِيهِ: ثُمَّ أَصَابَ النَّاسَ عَطَشٌ شَدِيدٌ. فَقَالَ لِي:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، الْتَمِسْ لِي مَاءً". فَأَتَيْتُهُ بِفَضْلِ مَاءٍ وَجَدْتُهُ فِي إِدَاوَةٍ، فَأَخَذَهُ فَصَبَّهُ فِي رَكْوَةٍ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ فِيهَا وَسَمَّى، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَتَحَادَرُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ، فَشَرِبَ النَّاسُ، وَتَوَضَّئُوا مَا شَاءُوا.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ: زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ، وَأَسَانِيدُ الطَّرِيقَيْنِ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مکہ کی طرف ایک سفر میں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ اتنی دور چلے جاتے تھے کہ کوئی آپ کو نہ دیکھ سکے، راوی کہتے ہیں: دو درختوں کو دیکھا، جو ایک دوسرے سے دور تھے، تو آپ نے فرمایا: اے ابن مسعود! ان دو درختوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ، تاکہ وہ تمہاری اوٹ میں ہو جائیں، تو ان دو میں سے ایک چلتا ہوا، دوسرے کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی، پھر وہ دونوں درخت اپنی جگہ واپس چلے گئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ کی گلیوں کے پاس پہنچے، تو ایک اونٹ دوڑتا ہوا آیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سجدے میں چلا گیا، پھر وہ آپ کے سامنے کھڑا ہوا، اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: فلاں شخص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بلا کے لاؤ، اسے لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس اونٹ پر ہم پانی لاد کر لاتے رہے ہیں، بیس سال تک ہم ایسا کرتے رہے ہیں، اب ہم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے یہی شکایت کی ہے، تم اسے برا بدلہ دے رہے ہو، تم بیس سال تک اسے کام میں استعمال کرتے رہے، یہاں تک کہ جب اس کی ہڈیاں کمزور ہو گئیں، اس کی جلد کمزور ہو گئی، تو تم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کر لیا، تم اسے مجھے فروخت کر دو! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا، تو اسے اونٹوں کی طرف بھیج دیا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اس اونٹ نے آپ کو سجدہ کیا ہے، تو ہم تو سجدہ کرنے کے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس بات سے اللہ کی پناہ ہے کہ کوئی ایک دوسرے کو سجدہ کرے، اگر کسی نے کسی دوسرے کو سجدہ کرنا ہوتا، تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ غزوہ حنین کا واقعہ ہے۔ اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر لوگوں کو شدید پیاس لاحق ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عبداللہ! میرے لئے پانی تلاش کرو، تم مجھے ایک برتن میں جو بچا ہوا پانی ملا تھا، وہ لے کر میں آپ کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے کر ایک پیالے میں ڈالا، پھر آپ نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا، اور بسم اللہ پڑھی، تو آپ کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی پھوٹنے لگا، لوگوں نے جتنا چاہا، پانی پی لیا اور وضو کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے، اس روایت کے دونوں طریق کی اسانید ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14166]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2412) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10016)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14167
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَجَاءَ بَعِيرٌ فَسَجَدَ لَهُ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَجَدَ لَكَ الْبَهَائِمُ وَالشَّجَرُ، فَنَحْنُ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ. فَقَالَ:" اعْبُدُوا رَبَّكُمْ، وَأَكْرِمُوا أَخَاكُمْ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین اور انصار کے گروہ کے درمیان موجود تھے، اسی دوران ایک اونٹ آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کیا، آپ کے اصحاب نے عرض کی: یا رسول اللہ! جانور اور درخت آپ کو سجدہ کرتے ہیں، تو ہم تو اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے پروردگار کی عبادت کرو، اور اپنے بھائی کا احترام کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14167]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23950»

الحكم على الحديث:
رواه أحمد، وإسناده جيد.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں