الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14118
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنْتُ فِي الصُّفَّةِ وَهُمْ عِشْرُونَ رَجُلًا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا: هَا هُنَا كِسْرَةٌ وَشَيْءٌ مِنْ لَبَنٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں صفہ میں تھا وہ لوگ بیس افراد تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ گھر والوں نے بتایا کہ یہاں روٹی کا ٹکڑا ہے، اور تھوڑا سا دودھ ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14119
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، فَخَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ أُمَّ سُلَيْمٍ - وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - كَانَتْ تَحْتَ مَالِكِ بْنِ أَبِي أَنَسٍ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، إِنِّي عَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: عِنْدِي شَيْءٌ، وَأَشَارَتْ بِكَفِّهَا. فَقُلْتُ لَهَا: اصْنَعِي وَانْعَمِي. فَأَرْسَلْتُ أَنَسًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: سَارِّهِ فِي أُذُنِهِ وَادْعُهُ. فَلَمَّا أَقْبَلَ أَنَسٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْسَلَكَ أَبُوكَ يَدْعُونَا يَا بُنَيَّ؟". قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" اذْهَبُوا بِاسْمِ اللَّهِ". قَالَ: فَأَدْبَرَ أَنَسٌ يَشْتَدُّ حَتَّى أَتَى أَبَا طَلْحَةَ فَقَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَتَاكَ فِي النَّاسِ. قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّى لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْبَابِ عَلَى مُسْتَرَاحِ الدَّرَجَةِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا صَنَعْتَ بِنَا؟ إِنَّمَا عَرَفْتُ فِي وَجْهِكَ الْجُوعَ فَصَنَعْنَا لَكَ شَيْئًا تَأْكُلُهُ. قَالَ:" ادْخُلْ وَأَبْشِرْ". قَالَ: فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَمَعَهَا فِي الصَّحْفَةِ بِيَدِهِ، ثُمَّ أَصْلَحَهَا فَقَالَ:" هَلْ مِنْ؟". كَأَنَّهُ يَعْنِي الْأُدْمَ، قَالَ: فَأَتَوْهُ بِعُكَّتِهِمْ فِيهَا شَيْءٌ، أَوْ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ. فَقَالَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، فَأَسْكَبَ مِنْهَا السَّمْنَ ثُمَّ قَالَ:" أَدْخِلْ عَلَيَّ عَشَرَةً عَشَرَةً". فَأَكَلُوا كُلُّهُمْ فَشَبِعُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْفَضْلِ الَّذِي فَضَلَ:" كُلُوا أَنْتُمْ وَعِيَالُكُمْ". فَأَكَلُوا وَشَبِعُوا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَهُمْ زُهَاءُ مِائَةٍ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار نظر آئے، تو میں سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، راوی کہتے ہیں: وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، یہ پہلے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے والد مالک کی اہلیہ تھیں (پھر انہوں نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے شادی کر لی تھی) میں نے کہا: اے ام سلیم مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار کا اندازہ ہوا ہے، کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، انہوں نے کہا: میرے پاس تھوڑی سی چیز ہے، انہوں نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے کہا:، تو میں نے ان سے کہا: تم اسے ہی تیار کرو اور اچھی طرح تیار کرنا، پھر میں نے انس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، میں نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں سرگوشی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دے دو، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ہمارے بیٹے! کیا تمہارے باپ نے تمہیں بھیجا ہے، اور اس نے ہماری دعوت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر چل پڑو، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جلدی سے چلتے ہوئے سیدنا ابوطلہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں سمیت آپ کے پاس آ رہے ہیں، راوی کہتے ہیں: میری ملاقات دروازے کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے، مجھے تو آپ کے چہرے پر بھوک کے آثار محسوس ہوئے تھے، تو ہم نے تو آپ کے لئے کھانا تیار کیا تھا، تاکہ آپ کچھ کھا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اندر چلو اور خوشخبری حاصل کرو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لیا، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ایک پیالے میں ڈالا، پھر آپ اسے ٹھیک کرنے لگے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا کچھ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سالن تھی، تو وہ لوگ اپنی کپی لے آئے، جس میں تھوڑی سی چیز موجود تھی، یا شاید کچھ بھی نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اس میں سے گھی نچوڑا، پھر آپ نے فرمایا: دس دس آدمیوں کو میرے پاس اندر لاتے رہو، وہ سب لوگ کھانا کھاتے رہے، اور سیر ہوتے رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضافی بچ جانے والے کھانے کے بارے میں یہ فرمایا کہ اسے تم لوگ اور تمہارے عیال کھا لیں، تو انہوں نے بھی کھا لیا اور وہ بھی سیر ہو گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کی تعداد ایک سو کے قریب تھی“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14119]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کی تعداد ایک سو کے قریب تھی“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14119]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابر يعلى فى المسند (1426) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4729)، أخرجه موطأ مالك برقم: 1725، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 43، وأخرجه فتح الباري برقم: 3385، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4729، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2786، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3812، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6494»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14120
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ يُحَدِّثُهُمْ وَقَدْ عَصَبَ بَطْنَهُ عَلَى حَجَرٍ، فَقُلْتُ لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ: لِمَ عَصَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنَهُ؟ فَقَالَ: مِنَ الْجُوعِ. فَذَهَبْتُ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ - وَهُوَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ مِلْحَانَ - فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ عَصَبَ بَطْنَهُ بِعِصَابَةٍ، فَسَأَلَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" مِنَ الْجُوعِ". فَدَخَلَ أَبُو طَلْحَةَ عَلَى أُمِّي فَقَالَ: هَلْ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: عِنْدِي كِسَرٌ مِنْ خُبْزٍ وَتَمْرَاتٍ، فَإِنْ جَاءَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْبَعْنَاهُ، وَإِنْ جَاءَ مَعَهُ أَحَدٌ قَلَّ عَنْهُمْ. فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: اذْهَبْ يَا أَنَسُ فَقُمْ قَرِيبًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا قَامَ فَدَعْهُ حَتَّى يَتَفَرَّقَ وَمَنْ تَبِعَهُ، حَتَّى إِذَا قَامَ عَلَى عَتَبَةِ بَابِهِ فَقُلْ: أَبِي يَدْعُوكَ، فَفَعَلْتُ ذَلِكَ، فَلَمَّا قُلْتُ: أَبِي يَدْعُوكَ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" يَا هَؤُلَاءِ تَعَالَوْا". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَشَدَّهَا، وَأَقْبَلَ بِأَصْحَابِهِ حَتَّى دَنَوْا مِنْ بَيْتِنَا، أَرْسَلَ يَدِي، فَدَخَلْتُ وَأَنَا حَزِينٌ لِكَثْرَةِ مَنْ جَاءَ مَعَهُ فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، قَدْ قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي قُلْتُ لِي فَدَعَا أَصْحَابَهُ فَقَدْ جَاءَكَ بِهِمْ. فَخَرَجَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَرْسَلْتُ أَنَسًا يَدْعُوكَ وَحْدَكَ وَلَمْ يَكُنْ عِنْدِي مَا يُشْبِعُ مَنْ أَرَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْخُلْ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيُشْبِعُهُمْ بِمَا عِنْدَكَ". فَدَخَلَ مَعِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اجْمَعُوا مَا عِنْدَكُمْ ثُمَّ قَرِّبُوهُ". وَجَلَسَ مَنْ كَانَ مَعَهُ بِالسُّدَّةِ، وَقَرَّبْتُ مَا كَانَ عِنْدَنَا مِنْ خُبْزٍ وَتَمْرٍ فَجَعَلْنَاهُ عَلَى حَصِيرِنَا، فَدَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ:" أَدْخِلْ عَلَيَّ ثَمَانِيَةً". فَأَدْخَلْتُ عَلَيْهِ ثَمَانِيَةً، وَجَعَلَ كَفَّهُ فَوْقَ الطَّعَامِ فَقَالَ:" كُلُوا وَسَمُّوا اللَّهَ". فَأَكَلُوا مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَدْخَلْتُ ثَمَانِيَةً، فَمَا زَالَ ذَلِكَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ ثَمَانُونَ رَجُلًا، كُلُّهُمْ يَأْكُلُ حَتَّى يَشْبَعَ، ثُمَّ دَعَانِي وَدَعَا أُمِّي وَأَبَا طَلْحَةَ فَقَالَ:" كُلُوا". فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ أَيْنَ هَذَا مِنْ طَعَامِكِ حِينَ قَدَّمْتِيهِ؟". قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَأْكُلُونَ لَقُلْتُ: مَا نَقَصَ مِنْ طَعَامِنَا شَيْءٌ. قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو اپنے اصحاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے پایا، آپ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، آپ نے اپنے پیٹ پر پتھر رکھ کر پٹی باندھی ہوئی تھی، میں نے آپ کے اصحاب میں سے کسی سے دریافت کیا، آپ نے اپنے پیٹ پر پٹی کیوں باندھی ہوئی ہے، اس نے جواب دیا: بھوک کی وجہ سے، میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ سیدہ ام سلیم بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے شوہر تھے، میں نے کہا: اے ابا جان! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے پیٹ پر پٹی باندھی ہوئی ہے، میں نے آپ کے اصحاب میں سے کسی سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ یہ بھوک کی وجہ سے ہے، تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ میری والدہ کے پاس آئے اور انہوں نے دریافت کیا: کیا کوئی چیز ہے، تو اس خاتون نے کہا: میرے پاس روٹی کے کچھ ٹکڑے ہیں اور کچھ کھجوریں ہیں، اب اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے آتے ہیں، تو ہم آپ کو کھانا کھلا سکیں گے، لیکن اگر کوئی آپ کے ساتھ آ گیا، تو پھر کھانا کم ہو جائے گا، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے انس! تم جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کھڑے ہو جانا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھیں گے تو تم اتنا انتظار کرنا کہ لوگ ادھر ادھر ہو جائیں اور جو شخص آپ کے پیچھے آتا ہے وہ بھی ادھر ادھر ہو جائے، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دروازے کی چوکھٹ پر کھڑے ہوں گے تو تم یہ کہنا کہ میرے والد نے آپ کو بلایا ہے، راوی کہتے ہیں، تو میں نے ایسا ہی کیا، جب میں نے یہ عرض کی کہ میرے والد نے آپ کو بلایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: اے لوگو! تم بھی آ جاؤ، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر اسے مضبوطی سے پکڑ لیا، آپ اپنے اصحاب کے ساتھ آئے، یہاں تک کہ جب آپ ہمارے گھر کے قریب پہنچے تو آپ نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا، میں پریشانی کے عالم میں گھر میں داخل ہوا، پریشانی اس وجہ سے تھی کہ آپ کے ساتھ آنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی، میں نے کہا: اے ابا جان! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہی بات کی تھی، جو آپ نے مجھ سے کہی تھی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو بھی دعوت دے دی اور وہ ان لوگوں کے ساتھ آپ کے پاس آ رہے ہیں، سیدنا ابوطلحہ نکل کر آپ کی طرف گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے انس کو صرف آپ کے لئے دعوت دینے کے لئے بھیجا تھا، میرے پاس اتنا کھانا نہیں ہے کہ جس کے ذریعے یہ لوگ سیر ہو سکیں، جنہیں میں دیکھ رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اندر چلو، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اس چیز کے ذریعے سیراب کر دے گا، جو تمہارے پاس ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ اندر آئے، آپ نے فرمایا: تمہارے پاس جو کچھ ہے اس کو اکٹھا کرو اور پھر اسے پیش کرو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آنے والے افراد باہر بیٹھ گئے، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے ہاں جو کچھ موجود تھا، روٹیاں تھیں اور کھجوریں تھیں، وہ میں نے پیش کیں، وہ ہم نے اپنی چٹائی پر رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں برکت کی دعا کی، پھر آپ نے فرمایا: آٹھ افراد کو میرے پاس اندر لے کے آؤ، میں آٹھ افراد کو اندر لے کے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کھانے کے اوپر رکھ لی، آپ نے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کے کھانا شروع کرو، تو ان لوگوں نے آپ کی انگلیوں کے درمیان سے کھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا، میں مزید آٹھ افراد کو لے آیا، ایسا ہوتا رہا، یہاں تک کہ اسّی افراد اندر آ گئے، ان سب نے کھانا کھا لیا، یہاں تک کہ وہ سب سیر ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، میری والدہ کو بلایا اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو بلایا، آپ نے فرمایا: تم لوگ بھی کھاؤ، ہم نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ ہم بھی سیر ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا اور فرمایا: اے ام سلیم! جب تم نے کھانا پیش کیا تھا، اب اس کے مقابلے میں تمہارے کھانے میں کیا فرق آیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اگر میں نے ان لوگوں کو کھاتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں نے یہی کہنا تھا کہ ہمارے کھانے میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14120]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14121
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ أُمَّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَأَبُو طَلْحَةَ رَابُّهُ فَقَالَ: عِنْدَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ شَيْءٌ؟ فَإِنِّي مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُقْرِئُ أَصْحَابَ الصُّفَّةِ سُورَةَ النِّسَاءِ، وَقَدْ رَبَطَ عَلَى بَطْنِهِ حَجَرًا مِنَ الْجُوعِ! فَقَالَتْ: عِنْدِي شَيْءٌ مِنْ شَعِيرٍ فَطَحَنَتْهُ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَانْطَلَقُوا يَوْمَئِذٍ وَهُمْ ثَمَانُونَ رَجُلًا، فَأَمْسَكَ بِيَدِي، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الدَّارِ نَزَعْتُ يَدِي مِنْ يَدِهِ، فَجَعَلَ أَبُو طَلْحَةَ يَطْلُبُنِي فِي الدَّارِ وَيَرْمِينِي بِالْحِجَارَةِ وَيَقُولُ: فَضَحْتَنِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ إِنَّهُ خَرَجَ إِلَيْهِ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُمْ فَجَلَسُوا ثُمَّ دَخَلَ، فَأَتَيْنَاهُ بِالْقُرْصِ فَقَالَ:" هَلْ مِنْ أُدْمٍ؟". فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ كَانَ عِنْدَنَا نِحْيٌ قَدْ عَصَرْتُهُ أَنَا وَأَبُو طَلْحَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلُمُّوا فَإِنَّ عَصْرَ الثَّلَاثَةِ أَبْلَغُ مِنْ عَصْرِ الِاثْنَيْنِ". فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَصَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمَا بِيَدِهِ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ:" ادْعُوَا لِي عَشَرَةً". فَأَكَلُوا حَتَّى تَجَشَّئُوا شِبَعًا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے سوتیلے والد تھے، انہوں نے کہا: اے ام سلیم! کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تھا، آپ اصحاب صفہ کو سورت نساء کی تعلیم دے رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھا ہوا تھا، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میرے پاس تھوڑے سے جو ہیں، میں انہیں پیس لیتی ہوں، راوی کہتے ہیں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: تو وہ لوگ اس وقت روانہ ہوئے، ان کی تعداد اسّی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، جب میں گھر کے قریب ہوا، تو میں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھڑایا، گھر میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ میرے پیچھے آنے لگے، وہ مجھے پتھر مار رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: تم اللہ کے رسول کے سامنے مجھے شرمندہ کروا دو گے، پھر وہ نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گئے اور آپ کو صورت حال کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ بیٹھ جائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، ہم روٹی کے ٹکڑے آپ کے پاس لے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا سالن ہے؟ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ ہمارے پاس ایک برتن ہے، جس میں سے میں اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نچوڑ چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے کر آؤ! اگر تین افراد نچوڑ لیں، تو وہ دو کے نچوڑنے کے مقابلے میں زیادہ بلیغ ہوتا ہے، وہ ان کے پاس اس برتن کو لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے نچوڑا، اور پھر اس میں برکت کی دعا کی، پھر آپ نے فرمایا: دس افراد کو میرے پاس بلا کے لاؤ! تو ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو کر ڈکار لینے لگے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو صیح میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14121]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3129، 8760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14122
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: صَنَعَتْ أُمِّي طَعَامًا وَقَالَتِ: اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادْعُهُ. فَجِئْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَرْتُهُ فَقُلْتُ: إِنَّ أُمِّي قَدْ صَنَعَتْ شَيْئًا. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا". فَقَامَ مَعَهُ خَمْسُونَ رَجُلًا، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدْخِلْ عَشَرَةً عَشَرَةً". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ نَحْوُ مَا كَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے کھانا تیار کیا، انہوں نے مجھ سے کہا: تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جاؤ اور انہیں بلا لاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ کے ساتھ سرگوشی میں بات جیت کی، میں عرض کی: میری والدہ نے کچھ تیار کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اٹھو، تو آپ کے ساتھ پچاس افراد اٹھ کھڑے ہوئے، وہ دروازے پر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس دس افراد کو اندر آنے کے لئے کہو، وہ لوگ کھانا کھاتے رہے اور سیر ہوتے رہے، پھر بھی کھانا اتنا بچ گیا، جتنا پہلے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14122]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14122]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14123
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْمَعْ لِي أَصْحَابَكَ". فَجَعَلْتُ أَتْبَعُهُمْ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا رَجُلًا أُوقِظُهُمْ، فَأَتَيْنَا بَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا، فَوُضِعَتْ بَيْنَ أَيْدِينَا صَحْفَةٌ صَنِيعُ قَدْرِ مُدَّيْ شَعِيرٍ، فَقَالَ لَنَا:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وُضِعَتِ الصَّحْفَةُ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ غَيْرَ مَا تَرَوْنَهُ". فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا وَفِيهَا مِنْهُ بَقِيَّةٌ، وَكُنَّا مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مِثْلُ أَيْشِ كَانَتْ حِينَ فَرَغْتُمْ مِنْهَا؟ فَقَالَ: مِثْلُهَا حِينَ وُضِعَتْ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَثَرَ الْأَصَابِعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اپنے ساتھیوں کو میرے پاس اکٹھا کرو، تو میں ان لوگوں کے پیچھے مسجد میں گیا، اور ایک ایک فرد کو بیدار کرنے لگا، پھر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے، پھر ہم اندر آئے، ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا، جس میں تقریباً دو مد جو سے پکا ہوا کھانا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، جب وہ برتن رکھا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا، جو تم دیکھ رہے ہو۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ ہم سیر ہو گئے اور پھر بھی کھانا بچ گیا، حالانکہ ہم اس وقت ستر سے لے کر اسّی کے لگ بھگ افراد تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: جب آپ کھانا کر فارغ ہوئے تو اس کا کیا عالم تھا؟ انہوں نے فرمایا: وہ اتنا ہی تھا، جتنا اس وقت تھا جب اسے رکھا گیا تھا، البتہ یہ ہے اس میں انگلیوں کے نشان نظر آ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14123]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14123]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14124
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَخْطَأَنِي الْعَشَاءُ ذَاتَ لَيْلَةٍ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْطَأَنِي أَنْ يَدْعُوَنِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِنَا، فَصَلَّيْتُ الْعِشَاءَ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أَنَامَ فَلَمْ أَقْدِرْ، ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ فَلَمْ أَقْدِرْ، فَإِذَا رَجُلٌ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَصَلَّى ثُمَّ اسْتَنَدَ إِلَى السَّارِيَةِ الَّتِي كَانَ يُصَلِّي إِلَيْهَا فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ أَبُو هُرَيْرَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَخَطَأَكَ الْعَشَاءُ مَعَنَا اللَّيْلَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى الْمَنْزِلِ فَقُلْ: هَلُمُّوا الطَّعَامَ الَّذِي عِنْدَكُمْ". فَأَعْطَوْنِي صَحْفَةً فِيهَا عَصِيدَةٌ بِتَمْرٍ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" ادْعُ أَهْلَ الْمَسْجِدِ". فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: الْوَيْلُ لِي مِمَّا أَرَى مِنْ قِلَّةِ الطَّعَامِ، وَالْوَيْلُ لِي مِنَ الْمَعْصِيَةِ، فَآتِي الرَّجُلَ وَهُوَ نَائِمٌ فَأُوقِظُهُ وَأَقُولُ: أَجِبْ، وَآتِي الرَّجُلَ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَقُولُ: أَجِبْ حَتَّى اجْتَمَعُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ فِيهَا وَغَمَزَ نَوَاحِيَهَا وَقَالَ:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَأَكَلْتُ حَتَّى شَبِعْتُ، قَالَ:" خُذْهَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ فَارْدُدْهَا إِلَى آلِ مُحَمَّدٍ، فَمَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ طَعَامٌ يَأْكُلُهُ ذُو كَبِدٍ غَيْرُ هَذِهِ، أَهْدَاهَا إِلَيْنَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ". فَأَخَذْتُ الصَّحْفَةَ فَرَفَعْتُهَا، فَإِذَا هِيَ كَهَيْئَتِهَا حِينَ وَضَعْتُهَا إِلَّا أَنَّ فِيهَا آثَارَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں رات کا کھانا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں کھا سکا، اور یہ بھی نہیں ہو سکا کہ میرے ساتھیوں میں سے کوئی مجھے بلا لیتا، میں نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر میں نے سونے کا ارادہ کیا، تو میں سو نہیں پایا، پھر میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں نفل پڑھتا ہوں، لیکن میں یہ بھی نہیں کر سکا، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے پاس مجھے کوئی شخص نظر آیا، میں اس کے پاس آیا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جو نماز ادا کر رہے تھے، آپ نماز ادا کر رہے تھے، پھر آپ نے اس ستون کے ساتھ ٹیک لگا لی، جس کی طرف رخ کر کے آپ نماز ادا کرتے تھے، آپ نے فرمایا: کون ہے؟ کیا ابوہریرہ ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج رات تم نے رات کا کھانا ہمارے ساتھ نہیں کھایا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم گھر جاؤ اور یہ کہو: تم لوگوں کے پاس جو کھانا ہے، وہ دے دو، تو ان لوگوں نے مجھے ایک پیالہ دیا، جس میں کھجور کا عصیدہ تھا، میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد میں موجود افراد کو بلا کر لاؤ، میں نے دل میں سوچا کہ میرے لئے بربادی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا کم تھا اور میرے لئے اس حوالے سے بھی بربادی ہے اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی نافرمانی کروں، تو میں ایک شخص کے پاس آیا وہ سویا ہوا تھا، میں نے اسے بیدار کیا، میں نے اسے کہا: تم بلانے پر جاؤ، پھر ایک اور شخص کے پاس آیا، وہ نماز پڑھ رہا تھا، میں نے کہا: تم بلانے پر جاؤ، یہاں تک کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس کھانے میں رکھیں اور اس کے اطراف کو ہلایا جلایا، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، میں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ میں بھی سیر ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم اسے لو اور اسے آل محمد کے پاس واپس چھوڑ آؤ! کیونکہ آل محمد کے پاس اس کے علاوہ کوئی ایسا کھانا نہیں ہے، جسے کوئی جاندار کھا سکے، یہ کھانا بھی انصار سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے ہمیں تحفے کے طور پر بھجوایا تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے وہ پیالہ لیا، اسے اٹھایا تو یہ اسی طرح تھا، جیسے اس وقت تھا جب میں نے اسے رکھا تھا، البتہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14124]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14124]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14125
وَعَنْ صَفِيَّةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ فَقَالَ:" أَعِنْدَكِ شَيْءٌ يَا بِنْتَ حُيَيٍّ فَإِنِّي جَائِعٌ؟". فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَّا مُدَّيْنِ مِنْ طَحِينٍ. قَالَ:" فَاسْخِتِيهِ". قَالَتْ: فَجَعَلْتُهُ فِي الْقِدْرِ وَأَنْضَجْتُهُ فَقُلْتُ: قَدْ نَضِجَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَتَعْلَمِينَ فِي نِحْيِ بِنْتِأَبِي بَكْرٍ شَيْئًا؟". فَقُلْتُ: مَا أَدْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَذَهَبَ هُوَ بِنَفْسِهِ حَتَّى أَتَى بَيْتَهَا فَقَالَ:" فِي نِحْيِكِ يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ شَيْءٌ؟". فَقَالَتْ: لَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ إِلَّا قَلِيلٌ، فَجَاءَ بِهِ هُوَ بِنَفْسِهِ، فَعَصَرَ حَافَّتَيْهِ فِي الْقِدْرِ، حَتَّى رَأَيْتُ الَّذِي يَخْرُجُ فَوَضَعَ يَدَهُ فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ ادْعِي أَخَوَاتِكِ ; فَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّهُنَّ يَجِدْنَ مِثْلَ مَا أَجِدُ". فَدَعَوْتُهُنَّ فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَدَخَلَ ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ. قَالَتْ: فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ عَنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے حیی کی صاحبزادی! کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے (جسے کھایا جا سکے) کیونکہ مجھے بھوک لگی ہے، میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! نہیں ہے یا رسول اللہ! صرف آٹے کے دو مد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے ہی تیار کرو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے اسے ہنڈیا میں ڈالا اور اسے پکانے لگی میں نے کہا: یا رسول اللہ یہ پک گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ بات جانتی ہو کہ ابوبکر کی بیٹی کے برتن میں کوئی چیز ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے نہیں معلوم پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود تشریف لے گئے یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر گئے، آپ نے فرمایا: اے ابوبکر کی بیٹی! کیا تمہارے برتن میں کوئی چیز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کچھ نہیں ہے، صرف معمولی سا کچھ گھی ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود اسے لے کے آئے، آپ نے اس کے دو کناروں کو ہنڈیا میں نچوڑا، یہاں تک کہ میں نے اس چیز کو دیکھا، جو نکل رہی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا اور فرمایا: اللہ کا نام لے کر اپنی بہنوں کو بلا کے لاؤ، کیونکہ مجھے یہ پتہ ہے کہ انہیں بھی وہی صورت حال محسوس ہو رہی ہو گی جو مجھے محسوس ہو رہی ہے، تو میں دیگر ازواج مطہرات کو لے کے آئی، ہم نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ ہم سیر ہو گئیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، وہ اندر آئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، وہ اندر آئے، پھر ایک اور صاحب آئے، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، تو ان سب لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سب لوگ سیر ہو گئے اور پھر بھی کھانا بچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14125]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14125]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14126
وَعَنْ أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَجَمَعْتُ مِنْ سَمْنِهَا فِي عُكَّةٍ فَمَلَأْتُ الْعُكَّةَ، ثُمَّ بَعَثْتُ بِهَا مَعَ رَبِيبَةٍ فَقُلْتُ: يَا رَبِيبَةُ، أَبْلِغِي هَذِهِ الْعُكَّةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتَدِمُ بِهَا. فَانْطَلَقَتْ رَبِيبَةُ حَتَّى أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُكَّةُ سَمْنٍ بَعَثَتْ بِهَا إِلَيْكَ أُمُّ سُلَيْمٍ. فَقَالَ:" فَرِّغُوا لَهَا عُكَّتَهَا". فَفُرِّغَتِ الْعُكَّةُ، فَدُفِعَتْ إِلَيْهَا، فَانْطَلَقْتُ، فَجَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ فَرَأَتِ الْعُكَّةَ مُمْتَلِئَةً تَقْطُرُ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَبِيبَةُ، أَلَيْسَ قَدْ أَمَرْتُكِ أَنْ تَنْطَلِقِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: قَدْ فَعَلْتُ فَإِنْ لَمْ تُصَدِّقِينِي فَانْطَلِقِي فَسَلِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَانْطَلَقَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَمَعَهَا رَبِيبَةُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي بَعَثْتُ إِلَيْكَ مَعَهَا بِعُكَّةٍ فِيهَا سَمْنٌ. فَقَالَ:" قَدْ فَعَلَتْ، قَدْ جَاءَتْ بِهَا". فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ إِنَّهَا لَمُمْتَلِئَةٌ تَقْطُرُ سَمْنًا. قَالَ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَعْجَبِينَ إِنْ كَانَ اللَّهُ أَطْعَمَكِ كَمَا أَطْعَمْتِ نَبِيَّهُ؟ كُلِي وَأَطْعِمِي". قَالَتْ: فَجِئْتُ الْبَيْتَ فَقَسَّمْتُ فِي قَعْبٍ لَنَا كَذَا وَكَذَا، وَتَرَكْتُ فِيهَا مَا ائْتَدَمْنَا بِهِ شَهْرًا أَوْ شَهْرَيْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: زَيْنَبُ بَدَلَ رَبِيبَةَ. وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ التَّرْجَمِيُّ وَهُوَ الْيَشْكُرِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیده ام انس بن مالک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی، میں نے اس کے گھی کو کپی میں اکٹھا کیا اور اسے بھر دیا، پھر میں نے ربیبہ کے ہاتھ وہ بھجوایا، میں نے کہا: اے ربیبہ اس برتن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دو تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس گھی کو سالن کے طور پر استعمال کریں، ربیبہ گئی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گھی کا برتن ہے جو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کو بھجوایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا برتن اسے خالی کر کے دے دو، وہ برتن خالی کر دیا گیا اور مجھے دیا گیا، میں روانہ ہوئی، جب سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا آئیں اور انہوں نے برتن کو دیکھا کہ وہ بھرا ہوا ہے، اور اس میں سے قطرے ٹپک رہے ہیں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ربیبہ! کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اسے اللہ کے رسول کے پاس لے جاؤ، تو ربیبہ نے کہا: میں نے ایسا کیا تھا، اگر آپ مجھے سچا نہیں سمجھتی ہیں تو آپ خود جائیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا گئیں، ان کے ساتھ ربیبہ بھی تھیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس لڑکی کے ہمراہ آپ کی طرف گھی کا برتن بھیجا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے ایسا کر دیا تھا، وہ اس کو لے آئی تھی، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو ہدایت اور دین حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، وہ برتن تو بھرا ہوا ہے، اور اس میں سے گھی کے قطرے ٹپک رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے وہ تمہیں کھانے کے لئے دیا ہے، جس طرح تم نے اس کے نبی کو کھانا دیا تھا، تم اس میں سے کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں گھر واپس آئی، میں نے اسے اپنے اتنے اتنے برتنوں میں تقسیم کیا اور پھر بھی اس برتن میں اتنا باقی بچ گیا کہ ہم ایک (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دو ماہ تک اسے سالن کے طور پر استعمال کرتے رہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم ربیبہ کی جگہ خاتون کا نام زینب نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد برجمی ہے، اور وہ یشکری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14126]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم ربیبہ کی جگہ خاتون کا نام زینب نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد برجمی ہے، اور وہ یشکری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14126]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4213) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/25)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14127
وَعَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّهَا جَاءَتْ بِعُكَّةِ سَمْنٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَعَصَرَهَا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهَا فَرَجَعَتْ فَإِذَا هِيَ مُمْتَلِئَةٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: نَزَلَ فِيَّ شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ:" وَمَا ذَلِكَ يَا أُمَّ مَالِكٍ؟". فَقَالَتْ: لِمَ رَدَدْتَ هَدِيَّتِي؟ فَدَعَا بِلَالًا فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ عَصَرْتُهَا حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَنِيئًا لَكِ يَا أُمِّ مَالِكٍ، عَجَّلَ اللَّهُ ثَوَابَهَا". ثُمَّ عَلَّمَهَا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَشْرًا، وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده ام مالک انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ گھی کا برتن لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اسے نچوڑ لیا، پھر انہوں نے وہ برتن اس خاتون کو واپس کیا، جب وہ خاتون واپس گئیں تو وہ برتن بھرا ہوا تھا، پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئیں اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کوئی حکم نازل ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا ہوا؟ اے اُم مالک! انہوں نے عرض کی: آپ نے میرا تحفہ واپس کیوں کر دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اسے اتنا نچوڑا تھا کہ مجھے شرم آنے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام مالک! تمہیں مبارک باد ہو! یہ برکت ہے، جس کو اللہ تعالیٰ نے جلدی ثواب کے طور پر دیا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ تعلیم دی کہ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14127]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (145/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف