الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ، وَالشَّجَرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
حدیث نمبر: 14168
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ ذَاتَ يَوْمٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَحْنُ بِبَعِيرٍ قَالَ: فَلَمَّا رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَا بِرَأْسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا يَعْلَى، انْطَلِقْ إِلَى أَهْلِ هَذَا الْبَعِيرِ فَاشْتَرِهِ مِنْهُمْ، وَإِنْ لَمْ يَبِيعُوكَ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِيكُمْ بِهِ". قَالُوا: أَيْمُ اللَّهِ لَقَدْ نَضَحْنَا عَلَيْهِ عِشْرِينَ سَنَةً، وَإِنْ كُنَّا لَنُرِيدُ أَنْ نَنْحَرَهُ بِالْغَدَاةِ، فَأَمَّا إِذَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّا لَا نَأْلُوهُ خَيْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اسی دوران ایک اونٹ سامنے آیا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اس نے اپنا سر اوپر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے یعلیٰ! تم اس اونٹ کے مالکان کے پاس جاؤ، اور ان سے اس اونٹ کو خرید لو، اگر وہ تمہیں اس کو فروخت نہیں کرتے، تو تم یہ کہنا کہ اللہ کے رسول تمہیں اس کے بارے میں تلقین کر رہے ہیں، ان لوگوں نے بتایا: اللہ کی قسم! ہم بیس سال تک اس پر پانی لاد کر لاتے رہے ہیں، کل ہم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کر لیا تھا، لیکن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں تلقین کر دی ہے، تو اب ہم اس کے حوالے سے بھلائی میں کوتاہی نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14168]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (255/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14169
وَبِسَنَدِهِ عَنْ يَعْلَى قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ إِذَا نَحْنُ بِثَلَاثِ أَشَاءَاتٍ مُتَفَرِّقَاتٍ، فَقَالَ:" يَا يَعْلَى، اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْأَشَاءَاتِ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُنَّ أَنْ تَجْتَمِعْنَ بِإِذْنِ اللَّهِ". فَمَشَيْنَ حَتَّى صِرْنَ فِي أَصْلٍ وَاحِدٍ، فَاسْتَتَرَ بِهِنَّ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا يَعْلَى، انْطَلِقْ إِلَيْهِنَّ فَأْمُرْهُنَّ أَنْ يَرْجِعْنَ بِإِذْنِ اللَّهِ". فَمَشَيْنَ حَتَّى رَجَعَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ إِلَى مَوْقِفِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
اسی سند کے ساتھ، سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ”ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہمارے سامنے کھجور کے تین چھوٹے درخت آئے، جو ایک دوسرے سے الگ الگ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان تینوں درختوں کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو: کہ تمہیں اللہ کے رسول یہ ہدایت کر رہے ہیں کہ تم اللہ کے حکم کے تحت اکٹھے ہو جاؤ، تو وہ چلتے ہوئے آئے اور ایک جڑ کی مانند ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کے لئے ان کے ذریعے پردہ کر لیا، پھر آپ نے فرمایا: اے یعلیٰ تم ان کے پاس جاؤ اور انہیں یہ ہدایت کرو کہ وہ اللہ کے حکم کے تحت واپس چلے جائیں، تو وہ چلتے ہوئے گئے، یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک اپنی مخصوص جگہ پر واپس چلا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14169]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14169]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 14170
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرِنِي آيَةً. قَالَ:" اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الشَّجَرَةِ فَادْعُهَا". فَذَهَبَ إِلَيْهَا فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكِ. فَمَالَتْ عَلَى كُلِّ جَانِبٍ مِنْهَا حَتَّى قُلِعَتْ عُرُوقُهَا، ثُمَّ أَقْبَلَتْ حَتَّى جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرْجِعَ، فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَبَّلَ رَأْسَهُ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، وَأَسْلَمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: آپ مجھے کوئی نشانی دکھائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس درخت کے پاس جاؤ اور اسے بلا کے لاؤ، وہ شخص اس درخت کے پاس گیا اور بولا: اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، تو وہ درخت کبھی ایک طرف جھکتا تھا، کبھی دوسری طرف جھکتا تھا، یہاں تک کہ اس نے اپنی تمام جڑیں اکھیڑ لیں، پھر وہ آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا کہ تم واپس چلے جاؤ! وہ شخص کھڑا ہوا، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور ہاتھوں اور پاؤں کو بوسہ دیا، اور اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14170]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14170]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2409)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14171
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُدَاوِي وَيُعَالِجُ، فَقَالَ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ تَقُولُ أَشْيَاءَ فَهَلْ لَكَ أَنْ أُدَاوِيَكَ؟ قَالَ: فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ لَهُ:" هَلْ لَكَ أَنْ أُدَاوِيَكَ؟". قَالَ: إِيهِ، وَعِنْدَهُ نَخْلٌ وَشَجَرٌ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِذْقًا مِنْهَا، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ، وَهُوَ يَسْجُدُ، وَيَرْفَعُ، وَيَسْجُدُ، وَيَرْفَعُ، حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِ، فَقَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْجِعْ إِلَى مَكَانِكَ". فَرَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُكَذِّبُكَ بِشَيْءٍ تَقُولُهُ بَعْدَهَا أَبَدًا. ثُمَّ قَالَ:" يَا عَامِرُ بْنَ صَعْصَعَةَ، وَاللَّهِ لَا أُكَذِّبُهُ بِشَيْءٍ يَقُولُهُ بَعْدَهَا أَبَدًا". قَالَ: وَالْعِذْقُ: النَّخْلَةُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا وہ علاج معالجہ کیا کرتا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کچھ باتیں کہتے ہیں، تو کیا آپ اس بات میں دلچپسی رکھتے ہیں کہ میں آپ کا علاج کروں؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور اس سے فرمایا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ میں تمہارا علاج کروں؟ اس نے کہا: کریں، اس وقت وہاں ایک درخت اور ایک کھجور کا درخت موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک درخت کو بلایا، تو وہ آپ کی طرف آیا اور اس نے سجدہ کیا، پھر اس نے سر اٹھایا اور پھر سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا، یہاں تک کہ اسی طرح وہ سجدہ کرتا ہوا، آپ کے پاس پہنچ گیا، اور آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اپنی جگہ پر واپس چلے جاؤ، وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، تو اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اس کے بعد آپ جو بھی بات کہیں گے، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے، آپ کو جھوٹا قرار نہیں دوں گا۔ پھر اس شخص نے کہا: اے عامر بن صعصہ! اللہ کی قسم! اس کے بعد یہ صاحب جو بھی بات کہیں گے، میں کسی چیز کے حوالے سے انہیں جھوٹا قرار نہیں دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: عذق سے مراد، کھجور کا درخت ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حجاج شامی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14171]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حجاج شامی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14171]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2350) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12595) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1954)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12595، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6523، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 43، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6475/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14172
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بِالْحَجُونِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْمُشْرِكُونَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَرِنِي آيَةً الْيَوْمَ لَا أُبَالِي مَنْ كَذَّبَنِي بَعْدَهَا". فَأَتَى فَقِيلَ: ادْعُ شَجَرَةً، فَأَقْبَلَتْ تَخُطُّ الْأَرْضَ حَتَّى انْتَهَتْ إِلَيْهِ فَسَلَّمَتْ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَهَا فَرَجَعَتْ. - قَالَ دَاوُدُ: إِلَى مَنْبَتِهَا. وَقَالَ عَفَّانُ: إِلَى مَوْضِعِهَا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أُبَالِي مَنْ كَذَّبَنِي بَعْدَهَا مِنْ قَوْمِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجون کے مقام پر موجود تھے، مشرکین نے آپ کی بات کو تسلیم نہیں کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! آج مجھے ایسی نشانی دکھا دے کہ اس کے بعد مجھے اس شخص کی کوئی پرواہ نہ ہو، جو مجھے جھٹلائے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (فرشتہ آیا) اور آپ سے کہا: گیا: آپ کسی درخت کو بلائیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا) تو وہ درخت زمین پر چلتا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا، تو وہ واپس چلا گیا، یہاں داؤد نامی راوی نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: اپنے اُگنے کی جگہ واپس چلا گیا، اور عفان نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: اپنی مخصوص جگہ پر واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے بعد میری قوم کا جو فرد مجھے جھٹلائے گا، تو میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14172]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14172]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2410)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6477/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14173
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: غَدَوْنَا يَوْمًا غَدَاةً مِنَ الْغَدَوَاتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كُنَّا فِي مَجْمَعِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَبَصُرْنَا بِأَعْرَابِيٍّ آخِذٍ بِخِطَامِ بَعِيرِهِ حَتَّى وَقَفَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ حَوْلُهُ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟". قَالَ: وَرَغَا الْبَعِيرُ، وَجَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ حَرَسِيٌّ، فَقَالَ الْحَرَسِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْأَعْرَابِيُّ سَرَقَ الْبَعِيرَ. قَالَ: فَرَغَا الْبَعِيرُ سَاعَةً، وَحَنَّ فَأَنْصَتَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ رُغَاءَهُ وَحَنِينَهُ، فَلَمَّا هَدَأَ الْبَعِيرُ أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْحَرَسِيِّ فَقَالَ:" انْصَرِفْ عَنْهُ ; فَإِنَّ الْبَعِيرَ شَهِدَ عَلَيْكَ أَنَّكَ كَاذِبٌ". فَانْصَرَفَ الْحَرَسِيُّ، وَأَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْرَابِيِّ فَقَالَ:" أَيُّ شَيْءٍ قُلْتَ حِينَ جِئْتَنِي؟". قَالَ: قُلْتُ - بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي -: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقَى صَلَاةٌ، اللَّهُمَّ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقَى بَرَكَةٌ، اللَّهُمَّ وَسَلِّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا يَبْقَى سَلَامٌ، اللَّهُمَّ وَارْحَمْ مُحَمَّدًا حَتَّى لَا تَبْقَى رَحْمَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - أَبْدَأَهَا لِي وَالْبَعِيرُ يَنْطِقُ بِعُذْرِهِ، وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَدْ سَدُّوا الْأُفُقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ مختلف راستے ملنے کی جگہ پر پہنچے، تو وہاں ہمیں ایک دیہاتی نظر آیا، جس نے اپنے اونٹ کی لگام پکڑی ہوئی تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد موجود تھے، اس نے کہا: اے نبی! آپ پر سلامتی نازل ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران اونٹ آوازیں نکالنے لگا، پھر ایک شخص آیا جو حرسی لگ رہا تھا، اس حرسی نے کہا: یا رسول اللہ! اس دیہاتی نے اونٹ چوری کیا ہے، راوی کہتے ہیں: وہ اونٹ کچھ دیر آوازیں نکالتا رہا اور روتا رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو اس کا رونا اور آوازیں سن رہے تھے، آپ اس کی طرف کان لگا کر سننے لگے، جب وہ اونٹ پرسکون ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرسی کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے فرمایا: اسے چھوڑ دو! کیونکہ اس اونٹ نے تمہارے خلاف یہ گواہی دی ہے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، تو وہ حرسی واپس چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیہاتی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: جب تم میرے پاس واپس آئے تھے، تو تم نے کیا کہا: تھا؟ راوی کہتے ہیں: اس نے کہا: میں نے یہ کہا: تھا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرما، یہاں تک کہ رحمت باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر برکت نازل فرما، یہاں تک کہ برکت باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی نازل فرما، یہاں تک کہ سلامتی باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت فرما! یہاں تک کہ رحمت باقی نہ رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اسے میرے لئے ظاہر کیا اور اونٹ اپنے عذر کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا، اور فرشتوں نے افق کو بھر دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14173]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14173]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4887)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14174
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْحَارِثِ السُّلَمِيِّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّلَبِ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ خَلَأَتْ نَاقَتِي وَأَنَا أَضْرِبُهَا، فَقَالَ:" لَا تَضْرِبْهَا". وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَلَّ"، فَقَامَتْ فَسَارَتْ مَعَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حکم بن حارث سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو میری اونٹنی رکی ہوئی تھی اور میں اُسے مار رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ مارو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حَل! (یہ اونٹنی کو چلانے کے لئے ہانکنے کا کلمہ ہے) تو وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی، اور دوسرے لوگوں کے ساتھ چلنے لگی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3170)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
62. بَابٌ فِي حَدِيثِ جَابِرِ فِي قِصَّةِ بَعِيرِهِ .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے اونٹ کے بارے میں حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 14175
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: فَقَدْتُ جَمَلِي لَيْلَةً، فَمَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَشُدُّ لِعَائِشَةَ، فَقَالَ لِي:" مَا لَكَ يَا جَابِرُ؟". فَقُلْتُ: فَقَدْتُ جَمَلِي أَوْ ذَهَبَ جَمَلِي فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ. قَالَ: فَقَالَ لِي:" هَذَا جَمَلُكَ اذْهَبْ فَخُذْهُ". قَالَ: فَذَهَبْتُ نَحْوَ مَا قَالَ لِي فَلَمْ أَجِدْهُ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا وَجَدْتُهُ. قَالَ: فَقَالَ لِي:" هَذَا جَمَلُكَ اذْهَبْ فَخُذْهُ". قَالَ: فَذَهَبْتُ نَحْوَ مَا قَالَ لِي فَلَمْ أَجِدْهُ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ، لَا وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُهُ. قَالَ: فَقَالَ لِي:" عَلَى رَسْلِكَ". حَتَّى إِذَا فَرَغَ أَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي حَتَّى أَتَيْنَا الْجَمَلَ، فَدَفَعَهُ إِلَيَّ فَقَالَ:" هَذَا جَمَلُكَ". قَالَ: وَقَدْ سَارَ النَّاسُ قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا أَسِيرُ عَلَى جَمَلِي فِي عُقْبَتِي وَكَانَ جَمَلِي فِيهِ قِطَافٌ.
قَالَ: فَقُلْتُ: يَا لَهْفَ أُمِّي أَنْ يَكُونَ لِي إِلَّا جَمَلٌ قَطُوفٌ. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدِي يَسِيرُ. قَالَ: فَسَمِعَ مَا قُلْتُ. قَالَ: فَلَحِقَ بِي فَقَالَ:" مَا قُلْتَ يَا جَابِرُ قَبْلُ؟ قَالَ: فَنَسِيتُ مَا قُلْتُ. قَالَ: قُلْتُ: مَا قُلْتُ شَيْئًا يَا نَبِيَّ اللَّهِ. قَالَ: فَذَكَرْتُ مَا قُلْتُ. قَالَ: قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ: لَهْفَ أُمِّي أَنْ يَكُونَ لِي إِلَّا جَمَلٌ قَطُوفٌ. قَالَ: فَضَرَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَجُزَ الْجُمَلِ بِسَوْطٍ أَوْ بِسَوْطِي قَالَ: فَانْطَلَقَ أَوْضَعَ أَوْ أَسْرَعَ جَمَلٍ رَكِبْتُهُ قَطُّ، هُوَ يُنَازِعُنِي خِطَامَهُ. قَالَ: فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ بَائِعِي جَمَلَكَ هَذَا؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" بِكَمْ؟". قُلْتُ: بِأُوقِيَّةٍ. قَالَ:" بَخٍ بَخٍ كَمْ فِي أُوقِيَّةٍ مِنْ نَاضِحٍ وَنَاضِحٍ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِالْمَدِينَةِ نَاضِحٌ أُحِبُّ أَنَّهُ لَنَا مَكَانَهُ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَخَذْتُهُ بِأُوقِيَّةٍ". قَالَ: فَنَزَلْتُ عَنِ الرَّحْلِ إِلَى الْأَرْضِ. قَالَ: قَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟". قَالَ: قُلْتُ: جَمَلُكَ. قَالَ لِي:" ارْكَبْ جَمَلَكَ". قَالَ: قُلْتُ: مَا هُوَ بِجَمَلِي وَلَكِنَّهُ جَمَلُكَ. - قَالَ: كُنَّا نُرَاجِعُهُ فِي الْأَمْرِ مَرَّتَيْنِ، فَإِذَا أَمَرَنَا الثَّالِثَةَ لَمْ نُرَاجِعْهُ -. قَالَ: فَرَكِبْتُ الْجَمَلَ حَتَّى أَتَيْتُ عَمَّتِي بِالْمَدِينَةِ. قَالَ: وَقُلْتُ لَهَا: أَلَمْ تَرَيْ أَنِّي بِعْتُ نَاضِحَنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُوقِيَّةٍ؟ قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهَا أَعْجَبَهَا ذَاكَ. قَالَ: وَكَانَ نَاضِحًا فَارِهًا. قَالَ: ثُمَّ أَخَذْتُ شَيْئًا مِنْ خَيْطٍ فَأَوْخَزْتُهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِخِطَامِهِ فَقُدْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَاوِمًا رَجُلًا يُكَلِّمُهُ، قُلْتُ: دُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَمَلَكَ. فَأَخَذَ بِخِطَامِهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا قَالَ:" زِنْ لِجَابِرٍ أُوقِيَّةً وَأَوْفِهِ". فَانْطَلَقْتُ مَعَ بِلَالٍ فَوَزَنَ لِي أُوقِيَّةً، وَأَوْفَى لِيَ الْوَزْنَ. قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ يُحَدِّثُ ذَاكَ الرَّجُلَ، قُلْتُ: قَدْ وَزَنَ لِي أُوقِيَّةً وَأَوْفَانِي.
قَالَ: فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ ذَهَبْتُ إِلَى بَيْتِي وَلَا أَشْعُرُ، فَنَادَى:" أَيْنَ جَابِرٌ؟". قَالُوا: ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ. قَالَ:" أَدْرِكْهُ فَائْتِنِي بِهِ". فَأَتَى رَسُولُهُ يَسْعَى قَالَ: يَا جَابِرُ، يَدْعُوكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَأَتَيْتُ قَالَ:" خُذْ جَمَلَكَ". قَالَ: قُلْتُ: مَا هُوَ جَمَلِي إِنَّمَا هُوَ جَمَلُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" خُذْ جَمَلَكَ". قَالَ: قُلْتُ: مَا هُوَ جَمَلِي إِنَّمَا هُوَ جَمَلُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ،. قَالَ:" خُذْ جَمَلَكَ". فَأَخَذْتُهُ، فَقَالَ:" لَعَمْرِي مَا نَفَعْنَاكَ لِتَنْزِلَ عَنْهُ". قَالَ: فَجِئْتُ إِلَى عَمَّتِي بِالنَّاضِحِ مَعِي وَالْأُوقِيَّةِ. فَقُلْتُ لَهَا: مَا تَرَيْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانِي أُوقِيَّةً، وَرَدَّ عَلَيَّ الْجَمَلَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نُبَيْحٍ الْعَنْزِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ فِي قَضَاءِ دَيْنِ أَبِيهِ بِغَيْرِ قِصَّةِ الصَّحِيحِ فِي قَضَاءِ الدَّيْنِ عَنِ الْمَيِّتِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میرا اونٹ گم ہو گیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے پالان باندھ رہے تھے، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے جابر! کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: میرا اونٹ گم ہو گیا ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میرا اونٹ چلا گیا ہے، یہ ایک تاریک رات تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ادھر تمہارا اونٹ ہو گا، تم جاؤ اور اسے لے لو! راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جس طرف کے بارے میں بتایا تھا، میں اس طرف گیا، لیکن مجھے اونٹ نہیں ملا، میں آپ کے پاس واپس آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ اونٹ مجھے نہیں ملا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ادھر تمہارا اونٹ ہو گا تم جاؤ اور اسے لے لو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس سمت کے بارے میں مجھے بتایا تھا، میں ادھر گیا، لیکن مجھے نہیں ملا، میں واپس آیا، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اللہ کی قسم! وہ مجھے نہیں ملا، راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم ٹھہر جاؤ، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کام سے فارغ ہوئے، تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کے چلے اور اونٹ کے پاس آ گئے، وہ آپ نے میرے حوالے کیا اور فرمایا: یہ رہا تمہارا اونٹ، راوی کہتے ہیں، ہم روانہ ہوئے، میں اپنے اونٹ پر چل رہا تھا اور لوگوں سے پیچھے تھا، میرے اونٹ کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی وہ بہت چھوٹے قدم اٹھا رہا تھا، میں نے کہا: ہائے میری ماں، میرے پاس تو ایک ایسا اونٹ ہے جو چھوٹے قدم اٹھاتا ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے کچھ پیچھے تھے، آپ نے میری بات سن لی، آپ میرے پاس آئے، آپ نے فرمایا: اے جابر! ابھی تم نے تھوڑی دیر پہلے کیا کہا: ہے؟ راوی کہتے ہیں، میں نے جو بات کہی تھی، وہ میں بھول چکا تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں نے کچھ نہیں کہا:، پھر مجھے وہ بات یاد آ گئی، جو میں نے کہی تھی، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں نے یہ کہا: تھا کہ ہائے میری ماں! میرے پاس وہ اونٹ ہے، جو چھوٹے قدم اٹھاتا ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھڑی کے ذریعے (راوی کو شک ہے) میری چھڑی کے ذریعے اونٹ کی پشت پر مارا، راوی کہتے ہیں: تو وہ سب سے زیادہ تیز چلنے لگا، اتنا تیز وہ بھی نہیں چلا تھا، جب سے میں اس پر سوار ہوا تھا، یہاں تک کہ مجھے اس کی لگام کھینچنی پڑ رہی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اپنا اونٹ مجھے فروخت کرو گے؟ میں نے عرض کی: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کتنے کے عوض میں؟ میں نے عرض کی: ایک اوقیہ کے عوض میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، ایک اوقیہ کے عوض میں اونٹ۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مدینہ میں کوئی ایسا اونٹ نہیں ہے کہ جس کے بارے میں مجھے یہ پسند ہو کہ اس کی جگہ ہمیں وہ مل جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک اوقیہ کے عوض میں اسے لیتا ہوں، راوی کہتے ہیں: میں پالان سے اتر کر زمین پر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی: یہ آپ کا اونٹ ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اونٹ پر سوار ہو جاؤ، میں نے عرض کی: یہ میرا اونٹ نہیں ہے، بلکہ یہ آپ کا اونٹ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم دو مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نظرثانی کی درخواست کرتے تھے، جب آپ تیسری مرتبہ ہمیں حکم دیدیتے تھے، تو پھر ہم نظرثانی کی درخواست نہیں کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: میں اس اونٹ پر سوار ہوا یہاں تک کہ میں مدینہ منورہ میں موجود اپنی پھوپھی کے پاس آیا، میں نے ان سے کہا: کیا آپ کو پتہ ہے میں نے ایک اوقیہ کے عوض میں اپنا یہ اونٹ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فروخت کر دیا ہے؟ راوی کہتے ہیں مجھے لگا کہ یہ بات انہیں اچھی نہیں لگی، کیونکہ وہ ایک مناسب اونٹ تھا، راوی کہتے ہیں پھر میں نے کچھ پتے لئے، وہ اس اونٹ کو کھلائے، پھر میں نے اس کی لگام پکڑی اور اسے لے کر چلتا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ ایک جگہ پر ٹھہرے ہوئے کسی شخص کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا اونٹ لے لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی لگام پکڑی اور اور پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جابر کو ایک اوقیہ وزن کر کے دو، اور پورا وزن دینا، میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے ساتھ گیا، انہوں نے مجھے ایک اوقیہ وزن کر کے دیا، اور پورا وزن دیا، پھر میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ اسی شخص کے ساتھ کھڑے بات چیت کر رہے تھے، میں نے کہا: انہوں نے مجھے وزن کر کے پورا ایک اوقیہ ادا کر دیا ہے، راوی کہتے ہیں اسی دوران میں اپنے گھر کی طرف واپس آ گیا، مجھے پتہ نہیں چلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جابر کہاں ہے؟ لوگوں نے بتایا وہ اپنے گھر چلا گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے پاس جاؤ اور اسے میرے پاس واپس لے کر آؤ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا: اے جابر! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں بلا رہے ہیں، راوی کہتے ہیں: میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا اونٹ لے لو، میں نے عرض کی یہ میرا اونٹ نہیں ہے، یا رسول اللہ یہ آپ کا اونٹ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا اونٹ لے لو! میں نے عرض کی: یہ میرا اونٹ نہیں ہے، یا رسول اللہ! یہ آپ کا اونٹ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا اونٹ لے لو! تو میں نے اسے لے لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے! ہم نے تمہیں اس لئے نفع نہیں دیا تھا تاکہ تم اس سے اتر جاؤ (یا اس سے الگ ہو جاؤ)۔“ راوی کہتے ہیں: پھر میں اپنی پھوپھی کے پاس اپنے ساتھ اونٹ لے کر آیا اور ایک اوقیہ لے کر آیا اور میں نے ان سے کہا: آپ نے دیکھا، اللہ کے رسول نے مجھے ایک اوقیہ بھی دیدیا اور میرا اونٹ بھی واپس کر دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم نبیح عنزی کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے والد کے قرض کی ادائیگی والی حدیث، جو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نقل کی ہے، وہ گزر چکی ہے، اس میں ”صحیح“ والا واقعہ مذکور نہیں ہے، اور وہ میت کی طرف سے قرض ادا کرنے سے متعلق باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14175]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (358/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
63. بَابٌ فِي شَجَاعَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی بہادری کا بیان
حدیث نمبر: 14176
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَقْرَبُنَا إِلَى الْعَدُوِّ، وَكَانَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ بَأْسًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَوْقِفِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَالَ: كَانَ أَشَدُّنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ حَاذَى بِرُكْبَتِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ لے رہے تھے، اور آپ دشمن کے سب سے زیادہ قریب تھے، اور آپ اُس دن لڑائی میں سب سے زیادہ سخت لوگوں میں سے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات مذکور ہے: ان سے غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہونے کی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: کہ غزوہ بدر کے دن، ہم میں سب سے زیادہ مضبوط (یا مشکل کا شکار) وہ شخص تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14176]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14177
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فُضِّلْتُ عَلَى النَّاسِ بِأَرْبَعٍ: بِالسَّخَاءِ، وَالشَّجَاعَةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دوسرے لوگوں پر چار حوالوں سے فضیلت عطا کی گئی ہے، سخاوت، بہادری۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14177]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14177]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6812»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔