🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
161. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا جَاءَ فِي عِلْمِهِ، وَمَا سُئِلَ عَنْهُ، وَغَيْرِ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15527
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَتَذْكُرُ حِينَ اسْتَقْبَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَاءَ مَنْ سَفَرٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَحَمَلَنِي أَنَا وَغُلَامًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ وَتَرَكَكَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَهَذَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا آپ کو یاد ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر سے تشریف لائے تھے، تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو اٹھا لیا تھا اور آپ کو چھوڑ دیا تھا۔
میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہے اور اس روایت میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا واقعہ ہے، یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15527]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15528
وَعَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: شَتَمَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّكَ لَتَشْتُمُنِي وَأَنَا فِيَّ ثَلَاثُ خِصَالٍ: إِنِّي لَآتِي عَلَى الْآيَةِ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَلَوَدِدْتُ أَنَّ جَمِيعَ النَّاسِ يَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْحَاكِمِ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ يَعْدِلُ فِي حُكْمِهِ فَأَفْرَحُ، وَلَعَلِّي لَا أُقَاضَى إِلَيْهِ أَبَدًا، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْغَيْثِ قَدْ أَصَابَ الْبَلَدَ مِنْ بِلَادِ الْمُسْلِمِينَ، فَأَفْرَحُ وَمَا لِي بِهِ سَائِمَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن بریدہ اسلمی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو برا کہا:، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم مجھے برا کہہ رہے ہو؟ جبکہ میرے اندر تین خصوصیات ہیں، میں اللہ کی کتاب کی کوئی ایک آیت پڑھتا ہوں، تو میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ سب لوگوں کو اس کے بارے میں وہی علم ہو، جو علم مجھے ہے، اور میں مسلمان حکمرانوں میں سے کسی حاکم کے بارے میں سنتا ہوں کہ اس نے فیصلہ دیتے ہوئے عدل سے کام لیا ہے، تو میں اس بات پر خوش ہوتا ہوں، حالانکہ میں نے شاید کبھی بھی کسی عدالتی فیصلے کے بارے میں اسے نہیں کہا: ہو گا، اور جب میں کسی بادل کے بارے میں سنتا ہوں کہ مسلمانوں کے کسی علاقے میں وہ برسا ہے، تو میں اس پر خوش ہوتا ہوں، حالانکہ مجھے اس کے بدلے میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10621)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15529
وَعَنْ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: بَدَتْ لَنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ حَاجَةٌ إِلَى الْوَالِي، وَكَانَ الَّذِي طَلَبْنَا إِلَيْهِ أَمْرًا صَعْبًا، فَمَشَيْنَا إِلَيْهِ بِرِجَالٍ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، فَكَلَّمُوهُ وَذَكَرُوا لَهُ وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَا، فَذَكَرَ لَهُمْ صُعُوبَةَ الْأَمْرِ، فَعَذَرَهُ الْقَوْمُ، وَأَلَحَّ عَلَيْهِ ابْنُ عَبَّاسٍ فَوَاللَّهِ مَا وَجَدَ بُدًّا مِنْ قَضَاءِ حَاجَتِهِ، فَخَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ، وَإِذَا الْقَوْمُ أَنْدِيَةٌ. قَالَ حَسَّانُ: فَضَحِكْتُ وَأَنَا أَسْمَعُهُمْ، إِنَّهُ وَاللَّهِ كَانَ أَوْلَاكُمْ بِهَا، إِنَّهَا وَاللَّهِ صَبَابَةُ النُّبُوَّةِ، وَوِرَاثَةُ أَحْمَدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَهْدِيهِ أَعْرَاقُهُ، وَانْتِزَاعُ شِبْهِ طِبَاعِهِ، فَقَالَ الْقَوْمُ: أَجْمِلْ يَا حَسَّانُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: صَدَقُوا، فَأَحْمَلَ فَأَنْشَأَ حَسَّانُ يَمْدَحُ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ:
إِذَا مَا ابْنُ عَبَّاسٍ بَدَا لَكَ وَجْهُهُ رَأَيْتَ لَهُ فِي كُلِّ مُجَمَعَةٍ فَضْلَا إِذَا قَالَ لَمْ يَتْرُكْ مَقَالًا لِقَائِلٍ
بِمُلْتَقِطَاتٍ لَا تَرَى بَيْنَهَا فَضْلَا كَفَى وَشَفَى مَا فِي النُّفُوسِ فَلَمْ يَدَعْ
لِذِي إِرْبَةٍ فِي الْقَوْلِ جَدًّا وَلَا هَزْلَا
سَمَوْتَ إِلَى الْعُلْيَا بِغَيْرِ مَشَقَّةٍ
فَنِلْتَ ذُرَاهَا لَا دَنِيًّا وَلَا وَغِلَا خُلِقْتَ حَلِيفًا لِلْمُرُوءَةِ وَالنَّدَى بَلِيغًا
وَلَمْ تُخْلَقْ كَهَامًا وَلَا خَبَلَا فَقَالَ الْوَالِي: وَاللَّهِ مَا أَرَادَ بِالْكَهَامِ الْخَبَلَ غَيْرِي، وَاللَّهُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا حسان بن ثابت بھی بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے، ہم کچھ افراد کو حاکم وقت سے کوئی کام پڑ گیا، ہم اس سے جو چیز طلب کر رہے تھے، وہ ایک مشکل کام تھا، تو ہم قریش سے تعلق رکھنے والے اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر حاکم کے پاس گئے، ان لوگوں نے حاکم کے ساتھ بات چیت کی، اور حاکم کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی تھی، حاکم نے ان لوگوں کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ یہ معاملہ مشکل ہے، تو ان لوگوں نے حاکم کو معذور قرار دیا، لیکن سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مسلسل حاکم کے سامنے اصرار کرتے رہے، یہاں تک کہ یہ صورتحال ہوئی کہ اللہ کی قسم! حاکم کے لئے اس کام کو کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہا، ہم اس کے پاس سے نکلے اور مسجد میں داخل ہوئے، وہاں لوگوں کی مختلف ٹولیاں بیٹھی ہوئی تھیں، سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ہنس پڑا، میں ان لوگوں کو سن رہا تھا (وہ کہہ رہے تھے:) اللہ کی قسم! وہ (یعنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) اس کام کے لیے سب سے زیادہ موزوں تھے، اللہ کی قسم وہ نبوت (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے باقی رہ جانے والے فرد ہیں اور سیدنا أحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہیں، ان کے ساتھ نسبی تعلق اور فطری قربت رکھتے ہیں، لوگوں نے کہا: اے سیدنا حسان! آپ بھی کچھ کہیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں، تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی تعریف کرتے ہوئے یہ اشعار کہے: ”جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا چہرہ، آپ کے سامنے آئے گا، تو آپ کو ان کی ہر چیز میں فضیلت نظر آئے گی، جب وہ بات کریں تو (مقابل فریق کے لیے) کہنے کو کچھ نہیں رہنے دیتے، وہ ایسی مربوط (گفتگو کرتے ہیں) کہ آپ کو اس گفتگو میں کوئی چیز اضافی (یعنی غیر ضروری) نظر نہیں آئے گی، دلوں میں جو بھی (سوچ، خیال، فکر یا پریشانی ہو) وہ اس کے لیے کفایت کر جاتے ہیں اور اس کی شفا کا باعث بن جاتے ہیں، وہ کسی بھی عقلمند کے لیے، بات کرنے کے لیے سنجیدگی یا مذاق کا کوئی پہلو نہیں رہنے دیتے (اے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) آپ کسی مشقت کا شکار ہوئے بغیر، بلند مرتبے پر فائز ہوئے ہیں، اور (بلند مرتبے کی) کوہان (یعنی بلند ترین سطح) تک پہنچے ہیں، آپ نہ تو کمتر ہیں اور نہ ہی کمزور (یا کوتاہی والے) ہیں، آپ مروت کے حلیف کے طور پر پیدا ہوئے اور آپ کی آواز بلیغ ہے، اور آپ بزدل یا فاسد پیدا نہیں ہوئے۔“ تو حاکم نے کہا: اللہ کی قسم! بزدل اور فاسد سے ان کی مراد میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ میرے اور ان کے درمیان (فیصلہ کرنے والا) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15529]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3593)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15530
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ سَنَةَ ثَمَانٍ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ سَنَةً، وَكَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ. قَالَ: وُلِدْتُ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ وَنَحْنُ فِي الشِّعْبِ، وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال 72 سال کی عمر میں 68 ہجری میں ہوا، وہ داڑھی پر زرد رنگ کا خضاب لگاتے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں ہجرت سے تین سال پہلے پیدا ہوا تھا، اس وقت ہم لوگ شعب ابوطالب میں تھے، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اس وقت میری عمر 13 سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10567)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15531
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَلَهُ جُمَّةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے، اُن کے بال بڑے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10571)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15532
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَبْدُ اللَّهِ طَوِيلًا مُشْرَبًا حُمْرَةَ صُفْرَةٍ وَسِيمًا صَبِيحَ الْوَجْهِ لَهُ صَغِيرَتَانِ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما طویل القامت شخص تھے، اُن کے رنگ میں زردی مائل سرخی تھی، وہ وجیہ و شکیل شخص تھے، ان کا چہرہ خوبصورت تھا، ان کی زلفیں تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15532]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10570)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15533
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَيَّامَ مِنَى طَوِيلُ الشَّعْرِ، عَلَيْهِ إِزَارٌ فِيهِ بَعْضُ الْإِسْبَالِ، وَعَلَيْهِ رِدَاءٌ أَصْفَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے منیٰ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا، ان کے بال لمبے تھے، ان کے جسم پر تہبند موجود تھا جو کچھ لٹکا ہوا تھا، اور انہوں نے زرد چادر اوڑھی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10572)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15534
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً وَقَدْ خُتِنْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اس وقت میری عمر 15 سال تھی اور میرے ختنے ہو چکے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15534) اخرجه احمد فى المسند (3543)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15535
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ فَشَهِدْنَا جِنَازَتَهُ، فَجَاءَ طَائِرٌ لَمْ يُرَ عَلَى خِلْقَتِهِ حَتَّى دَخَلَ فِي نَعْشِهِ، ثُمَّ لَمْ يُرَ خَارِجًا مِنْهُ، فَلَمَّا دُفِنَ تُلِيَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ، لَمْ يُدْرَ مَنْ تَلَاهَا: (يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال طائف میں ہوا، ہم اُن کے جنازے میں شریک ہوئے، ایک پرندہ آیا، اس جیسی مخلوق نہیں دیکھی گئی تھی، یہاں تک کہ وہ اُن کی میت میں داخل ہو گیا، پھر وہ باہر نکلتا ہوا نظر نہیں آیا، جب انہیں دفن کیا گیا، تو ان کی قبر کے کنارے پر اس آیت کی تلاوت سنائی دی، لیکن یہ پتہ نہیں چلا کہ وہ تلاوت کون کر رہا ہے؟ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اسے مطمئن جان! تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ آؤ، راضی رہتے ہوئے اور پسندیدہ ہوتے ہوئے، تم میرے بندوں میں داخل ہو جاؤ، تم میری جنت میں داخل ہو جاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10581)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15536
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَامِينَ، عَنْ أَبِيهِ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ طَائِرٌ أَبْيَضُ، يُقَالُ لَهُ: الْغُرْنُوقُ.
عبداللہ بن یامین نے اپنے والد کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ایک سفید رنگ کا پرندہ آیا جسے ”غرنوق“ کہا: جاتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10582)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں