الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
162. بَابٌ مِنْهُ فِيهِ وَفِي إِخْوَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائیوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15537
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُفُّ عَبْدَ اللَّهِ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ، وَكَثِيرًا بَنِي الْعَبَّاسِ، وَيَقُولُ:" مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا". فَيَسْتَبِقُونَ إِلَيْهِ فَيَقَعُونَ عَلَى ظَهْرِهِ وَصَدْرِهِ، فَيَلْتَزِمُهُمْ وَيُقَبِّلُهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہما کے صاحبزادوں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا کثیر رضی اللہ عنہ کو صف میں کھڑا کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: جو مجھ تک پہلے پہنچے گا، اُسے یہ یہ ملے گا، تو وہ بچے دوڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت اور سینے پر گر جاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ساتھ لپٹا لیتے تھے اور انھیں چومتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15537]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15537]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1836)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1839»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
163. بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَغَيْرِهِ .
حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اور دیگر کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15538
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّهُمَا بَايَعَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا ابْنَا سَبْعِ سِنِينَ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَسَّمَ وَبَسَطَ يَدَهُ، فَبَايَعَهُمَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان دونوں حضرات نے سات سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو ملاحظہ کیا، تو آپ مسکرا دیے اور آپ نے اپنا دست مبارک بڑھایا اور ان دونوں سے بیعت لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، جس میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15538]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، جس میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15538]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15539
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَقُثَمَ وَعُبَيْدَ اللَّهِ ابْنَيْ عَبَّاسٍ وَنَحْنُ صِبْيَانٌ نَلْعَبُ، إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ارْفَعُوا هَذَا إِلَيَّ". فَحَمَلَنِي أَمَامَهُ، وَقَالَ لِقُثَمَ:" ارْفَعُوا هَذَا إِلَيَّ". فَحَمَلَهُ وَرَاءَهُ، وَكَانَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَحَبَّ إِلَى عَبَّاسٍ مِنْ قُثَمَ فَمَا اسْتَحْيَا مِنْ عَمِّهِ أَنْ حَمَلَ قُثَمَ وَتَرْكَهُ. قَالَ: ثُمَّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا، كُلَّمَا مَسَحَ قَالَ:" اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ".
قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: مَا فَعَلَ قُثَمُ؟ قَالَ: اسْتُشْهِدَ، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ بِالْخَيْرِ قَالَ: أَجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: مَا فَعَلَ قُثَمُ؟ قَالَ: اسْتُشْهِدَ، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ بِالْخَيْرِ قَالَ: أَجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے، میں، قثم اور عبیداللہ تھے، یہ دونوں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں، ہم بچے تھے اور کھیل رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس بچے کو مجھے پکڑا دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے آگے بٹھا لیا، پھر آپ نے سیدنا قثم کے بارے میں فرمایا: اسے مجھے پکڑا دو، آپ نے انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیا، عبیداللہ، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو قثم سے زیادہ محبوب تھے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سے اس حوالے سے کچھ محسوس نہیں کیا کہ آپ نے قثم کو بٹھا لیا اور عبیداللہ کو چھوڑ دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر تین مرتبہ ہاتھ پھیرا، ہر مرتبہ ہاتھ پھیرتے ہوئے آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! جعفر کی اولاد کی دیکھ بھال کرنے والا ہو جا! راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بھلائی کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15539]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15539]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1760)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15540
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ وَهُوَ يَبِيعُ بَيْعَ الْغِلْمَانِ - أَوِ الصِّبْيَانِ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي بَيْعِهِ". أَوْ قَالَ:" فِي صَفْقَتِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو بچوں کے ساتھ خرید و فروخت کا کھیل، کھیل رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی خرید و فروخت میں اس کے لیے برکت رکھ دے! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے سودے میں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15540]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15540]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1467)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2868/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15541
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: وَفِيهَا مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالْمَدِينَةِ، وَيُكَنَّى أَبَا جَعْفَرٍ. - يَعْنِي سَنَةَ ثَمَانِينَ -.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: اُس سال میں، سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا مدینہ منورہ میں انتقال ہوا، ان کی کنیت ابوجعفر تھی، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد سن 80 ہجری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15541]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
164. بَابٌ فِي أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، جو نبی اکرم ﷺ کے محبوب ہیں
حدیث نمبر: 15542
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ النَّاسُ فِيهِ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ بَلَغَنِي مَا قُلْتُمْ فِي أُسَامَةَ، وَلَقَدْ قُلْتُمْ ذَلِكَ فِي أَبِيهِ قَبْلَهُ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ أَتَى حِبُّ النَّاسِ إِلَيَّ".
قَالَ:مَنِ اسْتَثْنَى فَاطِمَةَ وَغَيْرَهَا.
قَالَ:مَنِ اسْتَثْنَى فَاطِمَةَ وَغَيْرَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک مہم کا امیر مقرر کیا، تو کچھ لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم نے اسامہ کے بارے میں بات کی ہے، اس سے پہلے تم لوگ اس کے باپ کے بارے میں بھی بات کر چکے ہو، وہ امیر بننے کے لائق ہے، وہ امیر بننے کے لائق ہے، وہ امیر بننے کے لائق ہے اور وہ میرے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: بعض حضرات نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کا استثناء کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15542]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5518)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15543
وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّهُ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ كُلِّهِمْ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: حَاشَا فَاطِمَةَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ میرے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے تھے: البتہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کا معاملہ مختلف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15543]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15543]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5462)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15544
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُبْغِضَ أُسَامَةَ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَلْيُحِبَّ أُسَامَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہے، اُسے اسامہ سے محبت رکھنی چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15544]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15544]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15545
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ قَالَ: سَمِعْتُ أَشْيَاخَنَا يَقُولُونَ: كَانَ نَقْشُ خَاتَمِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ: حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوبکر بن شعیب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے مشائخ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی میں یہ نقش تھا: ”اللہ کے رسول کے محبوب۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15545]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (374)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15546
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: كَانَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ يُدْعَى بِالْأَمِيرِ حَتَّى مَاتَ، يَقُولُونَ: بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ لَمْ يَنْزِعْهُ حَتَّى مَاتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ان کے انتقال تک ”امیر“ کہہ کر بلایا جاتا تھا، لوگ یہ کہتے تھے: کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (امیر) بنا کر بھیجا تھا اور پھر انھیں اُس عہدے سے الگ نہیں کیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15546]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (371)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 371»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل