الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15547
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ شَمْخِ بْنِ مَخْزُومِ بْنِ صَاهِلَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ الْهُذَيْلِ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ مُضَرَ بْنِ نِزَارِ بْنِ مَعَدِّ بْنِ عَدْنَانَ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن مسعود بن حارث بن شماس بن مخزوم بن صالح بن حارث بن تمیم بن ہذیل بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں، یہ بنوزہرہ کے حلیف ہیں اور انھیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8402)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15548
وَفِي رِوَايَةٍ: ابْنُ مَخْزُومِ بْنِ كَاهِلِ بْنِ حَارِثِ بْنِ سَعْدِ بْنِ هُذَيْلٍ، حُلَفَاءِ بَنِي زُهْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: یہ (سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن مسعود بن حارث بن شماس) بن مخزوم بن کاہل بن حارث بن سعد بن ہذیل ہیں، جو بنوزہرہ کے حلیف تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15548]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8403)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15549
وَعَنْ أَحْمَدَ بْنِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيِّ قَالَ: أَمْلَى عَلِيَّ مُوسَى بْنُ عَوْنٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ كَاهِلِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ مَخْزُومِ بْنِ صَاهِلَةَ بْنِ كَاهِلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ سَعْدِ بْنِ هُذَيْلِ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ مُضَرَ بْنِ نِزَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُوسَى بْنُ عَوْنٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
أحمد بن رشدین مصری بیان کرتے ہیں: موسیٰ بن عون نے مجھے یہ (نسب) املاء کروایا: سیدنا عبداللہ بن عتبہ بن مسعود بن کاہل بن حبیب بن ثابت بن مخزوم بن صاہلہ بن کاہل بن حارث بن تمیم بن سعد بن ہذیل بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور موسیٰ بن عون نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15549]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور موسیٰ بن عون نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8401)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لَسَادِسُ سِتَّةٍ مَا عَلَى الْأَرْضِ مُسْلِمٌ غَيْرَنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں (اسلام قبول کرنے والا) چھٹا فرد تھا، روئے زمین پر ہمارے علاوہ اور کوئی مسلمان نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15550]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15550]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2676) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8406)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15551
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ. قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ! مَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَمَا زَالَ عُمَرُ يُطْفِئُ وَيُسَرِّي عَنْهُ الْغَضَبَ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ لِأَمْرٍ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا مَعَهُ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي وَنَحْنُ نَمْشِي مَعَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا نَعْرِفُ الرَّجُلَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهُ". قَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَعُودَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ. قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي فَبَشَّرَهُ، فَلَا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ اس وقت عرفہ میں موجود تھے، اس شخص نے کہا: اے امیرالمؤمنین! میں کوفہ سے آیا ہوں، اور میں نے وہاں ایک صاحب کو چھوڑا ہے، جو زبانی طور پر قرآن مجید املاء کرواتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے سے میں آ گئے اور شدید غصے میں آ گئے، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا ستیاناس ہو، وہ شخص کون ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونا شروع ہوا، جب اُن کی کیفیت ٹھیک ہو گئی، جو پہلے تھی، تو انہوں نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، اللہ کی قسم! ان کے بارے میں میرا علم یہ ہے کہ لوگوں میں کوئی بھی ایسا شخص باقی نہیں ہے، جو اس بارے میں اُن سے زیادہ حق رکھتا ہو اور میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ کر رات کے وقت گفتگو کرتے تھے، جو مسلمانوں کے کسی معاملے کے بارے میں ہوتی تھی، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، میں بھی آپ کے پاس موجود تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے، ہم بھی آپ کے ساتھ چلتے ہوئے آئے، تو ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اُس کی تلاوت سننے لگے، قریب تھا کہ ہم اُس شخص کو پہچان جاتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اسی طرح پڑھے، جس طرح یہ نازل ہوا ہے، اُسے ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود) کی تلاوت کے مطابق قرآن کو پڑھنا چاہیے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص بیٹھ کر دعا مانگنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور یہ کہنے لگے: تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سوچا، اللہ کی قسم! کل میں اس شخص کے پاس ضرور جاؤں گا، اور اُسے ضرور خوشخبری سناؤں گا، وہ کہتے ہیں: جب میں اگلے دن صبح اُسے خوشخبری دینے کے لیے اس کے پاس گیا، تو میں نے یہ صورتحال پائی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے اسے خوشخبری سنا چکے تھے، اللہ کی قسم! میں نے بھلائی کے جس بھی کام کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی، تو وہ اس بارے میں مجھ سے سبقت لے جا چکے ہوتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15551]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (194) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8422)، أخرجه مسند أحمد برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8500، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6883/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 15552
وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللَّهِ لِيُبَشِّرَهُ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ خَارِجًا، فَقَالَ: إِنْ فَعَلْتَ إِنَّكَ لَسَبَّاقٌ بِالْخَيْرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تاکہ انہیں خوشخبری سنائیں، تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکل رہے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: اگر آپ نے یہ کیا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بھلائی کی طرف بہت زیادہ سبقت لے جانے والے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس بن مروان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15552]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس بن مروان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8417)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15553
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَشَّرَاهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ عَلَى ضَعْفِهِ حَسَنُ الْحَدِيثَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فُرَاتِ بْنِ مَحْبُوبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ عَلَى ضَعْفِهِ حَسَنُ الْحَدِيثَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فُرَاتِ بْنِ مَحْبُوبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ خوشخبری سنائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اسی طرح پڑھے، جس طرح وہ نازل ہوا ہے، تو اُسے ابن ام عبد کی قرأت کے مطابق اسے پڑھنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابوالنجود ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے رجال بھی صحیح کے رجال ہیں، صرف فرات بن محبوب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15553]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابوالنجود ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے رجال بھی صحیح کے رجال ہیں، صرف فرات بن محبوب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15553]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2681) اخرجه احمد فى المسند (35)، أخرجه مسند أحمد برقم: 36، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2949، 5441، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ أَنَّهُمَا بَشَّرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" سَلْ تُعْطَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ان دونوں حضرات نے انہیں یہ خوشخبری سنائی اور یہ بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں) یہ فرمایا: ”تم مانگو! تمہیں وہ دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15554]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2681)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15555
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَرِيضًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا:" غَضًّا" بَدَلَ:" غَرِيضًا".، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اُسی طرح پڑھے جس طرح یہ نازل ہوا ہے، تو اُسے (قرآن کو) ابن ام عبد کی قرأت کے مطابق پڑھنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم ان دونوں نے لفظ ”عریض“ کی جگہ لفظ ”غض“ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15555]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم ان دونوں نے لفظ ”عریض“ کی جگہ لفظ ”غض“ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15555]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2682) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6106) اخرجه احمد فى المسند (446/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9462»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15556
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اسی طرح پڑھے، جیسے یہ نازل ہوا ہے، تو اسے (قرآن کو) ابن ام عبد کی قرأت کے مطابق پڑھنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15556]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15556]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2680)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح