الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. بَابُ مَا جَاءَ فِي الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا .
دنیا سے بے رغبتی کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18059
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا تَزَيَّنَ الْأَبْرَارُ فِي الدُّنْيَا بِمِثْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ الشَّاذْكُونِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نیک لوگ دنیا میں کسی ایسی چیز سے آراستہ نہیں ہوئے، جو دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے کی مانند ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18059]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18059]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1617)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3173، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7363»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18060
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَزْهَدُ فِي الدُّنْيَا فَادْنُوَا مِنْهُ ; فَإِنَّهُ يَلْقَى الْحِكْمَةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ دنیا سے بے رغبت ہے، تو اس کے قریب رہو، کیونکہ اسے حکمت عطا کی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18060]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18060]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6803)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3174، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7364»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18061
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ فِي بِنِي إِسْرَائِيلَ تَاجِرٌ، وَكَانَ يُنْقِصُ مَرَّةً، وَيَزِيدُ أُخْرَى، فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ التِّجَارَةِ خَيْرٌ، لَأَلْتَمِسَنَّ تِجَارَةً هِيَ خَيْرٌ مِنْ هَذِهِ، فَبَنَى صَوْمَعَةً وَتَرَهَّبَ فِيهَا [ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ جُرَيْجٌ ] ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بنی اسرائیل میں ایک تاجر تھا، اس کی تجارت میں کبھی کمی ہو جاتی تھی کبھی اضافہ ہو جاتا تھا، اس نے سوچا اس تجارت میں بھلائی نہیں ہے مجھے کوئی ایسی تجارت تلاش کرنی چاہیے، جو اس سے بہتر ہو، اس نے ایک عبادت خانہ تعمیر کیا اور اس میں رہبانیت کی زندگی گزارنے لگا، اس کا نام جریج تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18061]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18061]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 18062
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا إِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا لَيْسَتْ بِتَحْرِيمِ الْحَلَالِ، وَلَا إِضَاعَةِ الْمَالِ، وَلَكِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِنْكَ بِمَا فِي يَدَيِ اللَّهِ، وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ إِذَا أَصَبْتَ بِهَا أَرْغَبَ مِنْكَ فِيهَا لَوْ أَنَّهَا بَقِيَتْ لَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ: كَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیر کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! دنیا سے بے رغبتی کا اختیار کرنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ حلال چیز کو حرام قرار دے دیا جائے، یا مال کو ضائع کر دیا جائے، بلکہ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ تمہارے نزدیک اس سے زیادہ قابل اعتماد نہیں ہونا چاہیے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور یہ کہ جب تم کسی مصیبت کا شکار ہو جاؤ تو تمہیں اس مصیبت کے ثواب کے حصول کی خاطر اس مصیبت میں دلچسپی ہونی چاہیے کہ کاش مصیبت تمہارے لئے باقی رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا سے محمد بن مبارک کہتے ہیں: وہ صدوق ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18062]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا سے محمد بن مبارک کہتے ہیں: وہ صدوق ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18062]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7950»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18063
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:" صَلَاحُ أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِالزَّهَادَةِ وَالْيَقِينِ، وَهَلَاكُهَا بِالْبُخْلِ وَالْأَمَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”اس امت کے ابتدائی حصے کی بہتری، دنیا سے بے رغبتی اور یقین کے ذریعے ہو گی، اور ان کی ہلاکت بخل اور امیدوں کی وجہ سے ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18063]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18063]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
114. بَابُ الْيَأْسِ مِمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ .
لوگوں کے پاس جو کچھ ہے، اس سے مایوس ہو جانا
حدیث نمبر: 18064
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا الْغِنَى؟ قَالَ:" الْيَأْسُ مِمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْعِجْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: خوشحالی کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اس سے مایوس ہو جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زیاد عجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18064]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زیاد عجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18064]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5907) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10239)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5774»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
115. بَابُ هَوَانِ الدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے نزدیک، دنیا کا بے حیثیت ہونا
حدیث نمبر: 18065
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا، جس کے مالکان نے اسے پھینک دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ یعنی بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18065]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18065]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3691) أخرجه أبو يعلى فى المسند (2593) أخرجه احمد فى المسند (3048)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3039»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18066
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِسَخْلَةٍ جَرْبَاءَ قَدْ أَخْرَجَهَا أَهْلُهَا، قَالَ:" أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک خارش زدہ بکری کے پاس سے ہوا، جس کے مالکان نے اسے نکال دیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو؟ کہ یہ (بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اللہ تعالی کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ (بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18066]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18066]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8259، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2737»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18067
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِدُونَهُ رَاعِيَ غَنَمٍ، أَوْ عَازِبًا عَنْ أَهْلِهِ". فَلَمَّا هَبَطَ الْوَادِيَ مَرَّ عَلَى سَخْلَةٍ مَنْبُوذَةٍ فَقَالَ:" أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟ لَلدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَهْوَنُ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ربیعہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، اسی دوران آپ نے ایک اذان دینے والے کی آواز سنی جو یہ کہہ رہا تھا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، مؤذن نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے یا تو چرواہا پاؤ گے یا یہ کوئی ایسا فرد ہو گا جو گھر سے دور ہو۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نشیبی علاقے کی طرف اُترے تو آپ نے ایک مردار بکری پائی جس کو پھینک دیا گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ یہ اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے؟ دنیا اللہ تعالی کے نزدیک اس سے زیادہ ہے حیثیت ہے جتنی یہ (بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18067]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18067]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (336/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 665، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18485»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18068
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدِمْنَةِ قَوْمٍ فِيهَا سَخْلَةٌ مَيِّتَةٌ فَقَالَ:" مَا لِأَهْلِهَا فِيهَا حَاجَةٌ". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ كَانَ لِأَهْلِهَا فِيهَا حَاجَةٌ مَا نَبَذُوهَا. فَقَالَ:" وَاللَّهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ السَّخْلَةِ عَلَى أَهْلِهَا، فَلَا أَلْفِيَنَّهَا أَهْلَكَتْ أَحَدًا مِنْكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قوم کے کچرے کے پاس سے ہوا، جہاں ایک مردار بکری موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس کے مالکان کو اس کی ضرورت نہیں ہو گی؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر اس کے مالکان کو اس کی ضرورت ہوتی تو انہوں نے اسے پھینکنا نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے، جتنی یہ بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے اور میں اس (یعنی دنیا) کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں، کہ اُس نے تم میں سے کسی کو ہلاکت کا شکار کر دیا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18068]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18068]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3690)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح