الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. بَابُ طَلَبِ الْحَلَالِ وَالْبَحْثِ عَنْهُ .
حلال تلاش کرنا اور اس کے بارے میں کوشش کرنا
حدیث نمبر: 18099
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلال تلاش کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18099]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18100
وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ، أُخْتِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ: أَنَّهَا بَعَثَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحِ لَبَنٍ عِنْدَ فِطْرِهِ وَهُوَ صَائِمٌ، وَذَلِكَ فِي طُولِ النَّهَارِ، وَشِدَّةِ الْحَرِّ، فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولَهَا:" أَنَّى لَكِ هَذَا اللَّبَنَ؟!". قَالَتْ: مِنْ شَاةٍ لِي، قَالَ: فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولَهَا:" أَنَّى كَانَتْ لَكِ هَذِهِ الشَّاةُ؟". قَالَتِ: اشْتَرَيْتُهَا مِنْ مَالِي، فَأَخَذَهُ مِنْهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ فَقَالَتْ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَعَثْتُ لَكَ بِاللَّبَنِ مَرْثِيَةً لَكَ مِنْ طُولِ النَّهَارِ، وَشِدَّةِ الْحَرِّ، فَرَدَدْتَ الرَّسُولَ فِيهِ، فَقَالَ لَهَا:" بِذَلِكَ أُمِرَتِ الرُّسُلُ، أَلَّا تَأْكُلَ إِلَّا طَيِّبًا، وَلَا تَعْمَلَ إِلَّا صَالِحًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام عبداللہ رضی اللہ عنہا، جو سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، انہوں نے دودھ کا ایک پیالہ افطاری کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، وہ ایک طویل اور شدید گرم دن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے قاصد کو اس کی طرف واپس بھیجا اور دریافت کیا: تمہارے پاس یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ اس خاتون نے بتایا: یہ میری بکری کا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قاصد اس خاتون کی طرف واپس بھیجا اور فرمایا: تمہارے پاس یہ بکری کہاں سے آئی؟ اس خاتون نے بتایا: یہ میں نے اپنے مال کے ذریعے خریدی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ قبول کر لیا، اگلے دن وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی خدمت میں دودھ بھیجا تھا کیونکہ دن طویل تھا اور شدید گرم تھا اور آپ نے میرے بھیجے ہوئے فرد کو واپس کر دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”رسولوں کو اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف پاکیزہ چیز کھائیں اور صرف نیک عمل کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18100]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18100]
تخریج الحدیث: «حرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/26)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
126. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ حَلَالًا أَوْ حَرَامًا .
اس شخص کا بیان، جو حلال یا حرام کھاتا ہے
حدیث نمبر: 18101
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تُلِيَتِ الْآيَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا، فَقَامَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا سَعْدُ، أَطِبْ مَطْعَمَكَ تَكُنْ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ الْعَبْدَ يَقْذِفُ اللُّقْمَةَ الْحَرَامَ فِي جَوْفِهِ مَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ الْعَمَلُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَأَيُّمَا عَبْدٍ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ آیت تلاوت کی گئی: ”اے لوگو! زمین میں جو کچھ ہے اس میں سے حلال پاکیزہ چیز کھاؤ۔“ تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ”مستجاب الدعوات“ بنا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے سعد! تم اپنے کھانے کی چیزوں کو پاکیزہ رکھو، تم ”مستجاب الدعوات“ بن جاؤ گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، کوئی بندہ اپنے پیٹ میں حرام کا ایک لقمہ ڈالتا ہے اور چالیس دن تک اُس کی طرف سے کوئی عمل قبول نہیں ہوتا اور جس بندے کے گوشت کی نشوونما حرام کے ذریعے ہوتی ہے تو آگ (یا جہنم) اس کی زیادہ حقدار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18101]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18101]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6491»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
127. بَابُ النَّفَقَةِ مِنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ .
حلال یا حرام میں سے خرچ کرنا
حدیث نمبر: 18102
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِأَشَدِّ شَيْءٍ فِي هَذَا الدِّينِ وَأَلْيَنِهِ، فَقَالَ:" أَلْيَنُهُ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَشُدُّهُ يَا أَخَا الْعَالِيَةِ، الْأَمَانَةُ ; إِنَّهُ لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا صَلَاةَ وَلَا زَكَاةَ لَهُ. يَا أَخَا الْعَالِيَةِ، إِنَّ مَنْ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَلَبِسَ جِلْبَابًا - يَعْنِي قَمِيصًا - لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُهُ حَتَّى يُنَحِّيَ ذَلِكَ الْجِلْبَابَ عَنْهُ ; إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَكْرَمُ وَأَجَلُّ يَا أَخَا الْعَالِيَةِ، مِنْ أَنْ يَقْبَلَ عَمَلَ رَجُلٍ أَوْ صَلَاتَهُ وَعَلَيْهِ جِلْبَابٌ مِنْ حَرَامٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو الْجَنُوبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس دوران اہل عالیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اس دین کی سب سے زیادہ سخت (یعنی مشکل) چیز اور سب سے زیادہ نرم (یعنی آسان) چیز کے بارے میں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی سب سے نرم چیز اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور اسے عالیہ سے تعلق رکھنے والے فرد! اس کی سب سے زیادہ سخت چیز امانت ہے، اس شخص کا دین نہیں جس کی امانت نہ ہو، نہ اس کی نماز ہے، نہ اس کی زکوۃ ہے، اے عالیہ سے تعلق رکھنے والے فرد! جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے، اور اس کے ذریعے قمیص پہنے، تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، جب تک وہ اس قمیص کو اُتار نہیں دیتا، اے عالیہ سے تعلق رکھنے والے فرد! اللہ تعالیٰ کی شان اس سے بلند و برتر ہے کہ وہ کسی ایسے فرد کا عمل یا اس کی نماز قبول کرے، جس کے جسم پر حرام کی قمیص ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجنوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18102]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجنوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18102]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3561)، أخرجه مسند البزار برقم: 819»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18103
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا خَرَجَ الْخَارِجُ حَاجًّا بِنَفَقَةٍ طَيِّبَةٍ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، وَنَادَى: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَلَالٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَحَجُّكَ مَبْرُورٌ غَيْرُ مَأْزُورٍ، وَإِذَا خَرَجَ بِالنَّفَقَةِ الْخَبِيثَةِ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، فَنَادَى: لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَرَامٌ، وَنَفَقَتُكَ حَرَامٌ، وَحَجُّكَ غَيْرُ مَبْرُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی حج کرنے کے لیے نکلتا ہے اور اس کی رقم پاکیزہ (یعنی حلال) ہو، تو جب وہ اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اور پکار کر یہ کہتا ہے: میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے: تمہاری حاضری قبول ہوئی، تمہیں سعادتمندی نصیب ہوئی، کیونکہ تمہارا زاد سفر حلال ہے، تمہاری سواری حلال ہے، تمہارا حج نیکی والا ہے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور جب کوئی شخص ناجائز آمدن کے ذریعے نکلتا ہے اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اور بلند آواز میں پکار کر کہتا ہے: میں حاضر ہوں، تو آسمان سے منادی یہ کہتا ہے: نہ تمہاری حاضری قبول ہے نہ تمہیں سعادتمندی نصیب ہوئی، تمہارا زاد سفر حرام ہے، تمہارا خرچ حرام ہے اور تمہارا حج نیکی والا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18103]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5224»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18104
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يَسْلَمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قَالُوا: وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" غَشْمُهُ، وَظُلْمُهُ، وَلَا اكْتَسَبَ عَبْدٌ مَالًا حَرَامًا فَيَتَصَدَّقُ بِهِ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يُنْفِقُهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَدَعُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ. إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، وَالْخَبِيثُ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ، وَمَنِ اكْتَسَبَ مَالًا مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ، فَوَضَعَهُ فِي غَيْرِ حَقِّهِ، فَذَاكَ الدَّاءُ الْعُضَالُ، وَمَنِ اكْتَسَبَ مَالًا فَوَضَعَهُ فِي حَقِّهِ فَمِثْلُ ذَلِكَ مِثْلُ الْغَيْثِ يَنْزِلُ". وَذَكَرَ كَلِمَةً ذَهَبَتْ عَنِّي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالی دنیا اسے بھی دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے اور (اُسے بھی دیتا ہے) جسے وہ پسند نہیں کرتا، لیکن وہ دین صرف اُسے دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے خدا کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا جب تک اس کا دل مسلمان نہ ہو اور بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک اس کا پڑوسی اس کی زیادتی سے محفوظ نہ ہو، لوگوں نے دریافت کیا: اس کی زیادتی سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا زیادتی کرنا اور ظلم کرنا، اگر بندہ حرام طور پر مال کما کر اسے صدقہ کرے تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا اور اگر وہ اس میں سے خرچ کرے تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ اس مال کو اپنے پیچھے چھوڑ جائے تو وہ جہنم تک جانے کے لیے اس کا زاد سفر ہو گا، بے شک اللہ تعالی برائی کو برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے بلکہ وہ برائی کو اچھائی کے ذریعے مٹاتا ہے، خبیث چیز دوسری خبیث چیز کو نہیں مٹاتی ہے، اگر کوئی شخص مال ناجائز طور پر کماتا ہے اور اسے ناحق طور پر خرچ کرتا ہے تو یہ ایک پیچیدہ بیماری ہے اور جو شخص مال جائز طریقے سے کماتا ہے اور اسے صحیح طور پر خرچ کرتا ہے تو اس کی مثال بارش کی مانند ہے جو نازل ہوتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا، جو مجھے یاد نہیں رہا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18104]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البرا فى المسلم (3562)، أخرجه مسند البزار برقم: 2026، وأخرجه شرح السنة برقم: 2030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18105
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ، وَفِيهِ دِرْهَمٌ مِنْ حَرَامٍ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ صَلَاةً مَا دَامَ عَلَيْهِ". قَالَ: ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: صَمْتًا إِنْ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُهُ يَقُولُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ هَاشِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَهَاشِمٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جو شخص دس درہم کے عوض میں کوئی کپڑا خریدے اور ان میں سے ایک درہم حرام مال میں سے ہو تو وہ کپڑا جب تک اس کے جسم پر رہے گا اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں کرے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے اپنی دو انگلیاں دونوں کانوں میں داخل کیں اور فرمایا: یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے ہاشم کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے اور ہاشم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18105]
یہ روایت امام أحمد نے ہاشم کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے اور ہاشم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18105]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5732)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18106
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَسَبَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، فَأَعْتَقَ مِنْهُ، وَوَصَلَ مِنْهُ رَحِمَهُ، كَانَ ذَلِكَ إِصْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص حرام طور پر مال کما کر اس کے ذریعے غلام آزاد کرے یا اس کے ذریعے صلہ رحمی کرے تو یہ گناہ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18106]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18106]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
128. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ شَيْئًا يَعْلَمُ أَنَّهُ حَرَامٌ .
اس شخص کا بیان، جو کوئی ایسی چیز کھاتا ہے، جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ یہ حرام ہے
حدیث نمبر: 18107
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنِ السَّرِقَةِ. قَالَ:" مَنْ أَكَلَهَا، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدْ أُشْرِكَ فِي إِثْمِ سَرِقَتِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ چوری کے بارے میں ہمیں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو اس (یعنی چوری شدہ چیز) کو کھاتا ہے اور وہ یہ جانتا ہے کہ یہ چوری کی ہے تو وہ شخص اُس چیز کی چوری کے گناہ میں شراکت دار ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
129. بَابُ أَكْلُ التُّرَابِ خَيْرٌ مِنْ أَكْلِ الْحَرَامِ .
مٹی کھا لینا، حرام کھانے سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 18108
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلَهُ فَيَذْهَبُ إِلَى الْجَبَلِ فَيَحْتَطِبُ ثُمَّ يَأْتِي بِهِ فَيَحْمِلُهُ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَبِيعُهُ فَيَأْكُلُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلَأَنْ يَأْخُذَ تُرَابًا فَيَجْعَلَهُ فِي فِيهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْعَلَ فِي فِيهِ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ التُّرَابِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ التُّرَابِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص رسی لے اور پہاڑ کی طرف چلا جائے، وہاں لکڑیاں اکٹھی کرے، پھر انہیں اپنی کمر پر لاد کر لائے اور انہیں فروخت کر کے (اس آمدن کے ذریعے) کھائے، یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگے اور آدمی مٹی لے کر اسے اپنے منہ میں ڈال لے، یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے منہ میں ایسی چیز ڈالے جو اللہ تعالیٰ نے اس پر حرام قرار دی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اُس میں مٹی والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18108]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اُس میں مٹی والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18108]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7482)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7439، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن