🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. بَابُ هَوَانِ الدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے نزدیک، دنیا کا بے حیثیت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18069
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ:" لَلدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَهْوَنُ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے، جتنی یہ (یعنی بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3692)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18070
وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِسَخْلَةٍ أَتَى عَلَيْهَا:" أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا؟". قَالُوا: نَعَمْ. يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنِ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ الْعَلَّافُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ یہ اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت تھی؟ اسی لئے انہوں نے اسے پھینک دیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اللہ تعالی کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ (یعنی بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے جب انہوں نے اسے پھینک دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وہب بن یحیی بن زمام علاف ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18070]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5357»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18071
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ مَنْزِلِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَخَذَ فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَمَرَّ بِفِنَاءِ قَوْمٍ وَسَخْلَةٌ مَيِّتَةٌ مَطْرُوحَةٌ بِفِنَائِهِمْ، فَقَامَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَيْهَا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" تَرَوْنَ هَذِهِ السَّخْلَةَ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا إِذْ طَرَحُوهَا؟". فَقَالُوا: نَعَمْ. يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ السَّخْلَةِ عَلَى أَهْلِهَا إِذْ طَرَحُوهَا". هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے، آپ کے ساتھ آپ کے کچھ اصحاب بھی تھے، آپ مدینہ منورہ کے ایک راستے سے گزر رہے تھے، آپ کا گزر کسی کے گھر کے باہر والے حصے کے پاس سے ہوا تو وہاں ان لوگوں نے اپنی ایک مردار بکری باہر پھینکی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس ٹھہر گئے اور اس کی طرف دیکھنے لگے، پھر آپ اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے دریافت کیا: کیا تم یہ سمجھتے ہو، یہ اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے، جبھی انہوں نے اس کو پھینک دیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! دنیا اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے، جب انہوں نے اسے پھینک دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18071]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2934»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18072
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ السَّخْلَةِ عَلَى أَهْلِهَا، وَلَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ لَمْ يُعْطِهَا إِلَّا لِأَوْلِيَائِهِ وَأَحْبَابِهِ مِنْ خَلْقِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، بے شک دنیا اللہ تعالی کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے، اگر اللہ تعالی کے نزدیک دنیا کی حیثیت رائی کے دانے کے وزن کے برابر ہوتی تو اللہ تعالی نے دنیا اپنی مخلوق میں سے صرف اپنے اولیاء اور اپنے محبوب بندوں کو ہی دینی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13310)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13310»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18073
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا أَعْطَى كَافِرًا مِنْهَا شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر ہوتی تو اس نے دنیا میں سے کافر کو کوئی بھی چیز نہیں دینی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توامہ ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18073]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3693)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
116. بَابُ مَثَلِ الدُّنْيَا مَعَ الْآخِرَةِ .
آخرت کے مقابلے میں، دنیا کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18074
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ الْفِهْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَاللَّهِ، مَا الدُّنْيَا مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا كَمَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ، فَلْيَنْظُرْ بِمَ تَرْجِعُ!". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا". وَقَوْلُهُ:" وَاللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا شداد بن اوس فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی قسم! دنیا اپنے آغاز سے لے کر اختتام تک آخرت کے مقابلے میں یوں ہے جیسے کوئی شخص دریا میں انگلی داخل کرے اور پھر اس بات کا جائزہ لے کہ وہ کس کے ہمراہ واپس آئی ہے (یعنی اس پر دریا کا کتنا پانی لگ گیا ہے؟)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنے آغاز سے لے کر اختتام تک۔“ اور یہ الفاظ (بھی نہیں ہیں:) ”اللہ کی قسم۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (545)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
117. بَابُ مَثَلِ الدُّنْيَا .
دنیا کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18075
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَطْعَمَ ابْنِ آدَمَ جُعِلَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا وَإِنْ قَزَّحَهُ وَمَلَّحَهُ، فَانْظُرْ إِلَى مَا يَصِيرُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُتَيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے کھانے کو دنیا کے لئے مثال بنایا گیا ہے، انسان اسے کتنا عمدہ اور مزیدار بناتا ہے اور تم یہ جائزہ لو کہ وہ آخر میں کیا بن جاتا ہے؟“۔
یہ روایت عبداللہ اور طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عتی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (531)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18076
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا ضَحَّاكُ، مَا طَعَامُكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اللَّحْمُ وَاللَّبَنُ. قَالَ:" ثُمَّ يَصِيرُ إِلَى مَاذَا؟". قَالَ: إِلَى مَا قَدْ عَلِمْتَ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى ضَرَبَ مَا يَخْرُجُ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”اے ضحاک! تمہاری خوراک کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گوشت اور دودھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پھر وہ کیا بن جاتا ہے؟ انہوں نے عرض کی: وہی جو آپ جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم میں سے جو کچھ نکلتا ہے۔ اللہ تعالی نے اُسے دنیا کے لئے مثال کے طور پر بیان کیا ہے (یا مثال بنایا ہے)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید بن جدعان کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18076]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8138) اخرجه احمد فى المسند (452/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18077
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُمْ:" أَلْكُمْ طَعَامٌ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَكُمْ شَرَابٌ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَتُصَفُّونَهُ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" وَتُبَرِّدُونَهُ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ مَعَادَهُمَا كَمَعَادِ الدُّنْيَا، يَقُومُ أَحَدُكُمْ إِلَى خَلْفِ بَيْتِهِ فَيُمْسِكُ عَلَى أَنْفِهِ مِنْ نَتْنِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کھانا ہوتا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس پینے کی چیز ہوتی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ اس کو صاف کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پھر تم اس کو ٹھنڈا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کا جو انجام ہے، وہ دنیا کے انجام کی مانند ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص اُٹھ اُٹھ کر اپنے گھر کے پیچھے جاتا ہے اور اس کی بدبو سے بچنے کے لئے اپنی ناک بند کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18077]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6119)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
118. بَابُ الدُّنْيَا دَارُ مَنْ لَا دَارَ لَهُ .
دنیا اس شخص کا ٹھکانا ہے، جس کا کوئی ٹھکانا نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18078
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدُّنْيَا دَارُ مَنْ لَا دَارَ لَهُ، وَلَهَا يَجْمَعُ مَنْ لَا عَقْلَ لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دُوَيْدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اُس کا ٹھکانہ ہے جس کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو اور اس کو وہ جمع کرے گا، جس میں عقل نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف دُوید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18078]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (71/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں