الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابُ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ .
دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے
حدیث نمبر: 18079
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ، وَسَنَتُهُ، فَإِذَا فَارَقَ الدُّنْيَا فَارَقَ السِّجْنَ وَالسَّنَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُنَادَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور قحط سالی ہے، جب وہ دنیا سے جدا ہوتا ہے تو قید خانے اور قحط سالی سے جدا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالله بن جنادہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18079]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالله بن جنادہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18079]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6855)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6816، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18080
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدَيْنِ أَحَدُهُمَا ضَعِيفٌ، وَالْآخَرُ فِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک سند ضعیف ہے اور دوسری میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18080]
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک سند ضعیف ہے اور دوسری میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18080]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3645)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18081
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے، امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18081]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے، امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18081]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6087)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18082
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ نُعْمَانَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَ عَلَيَّ جِبْرِيلُ بِأَحْسَنِ مَا كَانَ يَأْتِينِي صُورَةً، فَقَالَ: إِنَّ السَّلَامَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ يَا مُحَمَّدُ، وَيَقُولُ: إِنِّي أَوْحَيْتُ إِلَى الدُّنْيَا أَنْ تَمَرَّرِي، وَتَنَكَّدِي، وَتَضَيَّقِي، وَتَشَدَّدِي عَلَى أَوْلِيَائِي حَتَّى يُحِبُّوا لِقَائِي، وَتَوَسَّعِي، وَتَسَهَّلِي، وَطِيبِي لِأَعْدَائِي، حَتَّى يَكْرَهُوا لِقَائِي ; فَإِنِّي جَعَلْتُهَا سِجْنًا لِأَوْلِيَائِي، وَجَنَّةً لِأَعْدَائِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا قتادہ بن نعمان بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس سب سے زیادہ خوبصورت شکل و صورت میں نازل ہوئے اور بولے: بے شک سلامتی عطا کرنے والی ذات نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اور اس نے یہ فرمایا ہے: کہ میں نے دنیا کی طرف یہ وحی کی ہے کہ تم میرے دوستوں کے لئے کڑوی، مشکلات والی، تنگ اور سخت ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو پسند کریں اور تم میرے دشمنوں کے لئے کشادگی والی، آسانی والی اور پاکیزہ ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کریں، بے شک میں نے اسے (یعنی دنیا کو) اپنے دوستوں کے لیے قید خانہ اور اپنے دشمنوں کے لیے جنت بنایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18082]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
120. بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى آمِنًا .
اس شخص کا بیان، جو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ عافیت والا ہو اور محفوظ ہو
حدیث نمبر: 18083
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى فِي بَدَنِهِ، آمِنًا فِي سِرْبِهِ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ، فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا. يَا ابْنَ آدَمَ، جُفَيْنَةٌ يَكْفِيكَ مِنْهَا مَا سَدَّ جَوْعَتَكَ، وَوَارَى عَوْرَتَكَ، وَإِنْ كَانَ بَيْتٌ يُوَارِيكَ فَذَاكَ، وَإِنْ كَانَتْ دَابَّةٌ تَرْكَبُهَا فَبَخٍ، فَلَقُ الْخُبْزِ، وَمَاءُ الْجَرِّ، وَمَا فَوْقَ الْإِزَارِ فَحِسَابٌ عَلَيْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے عافیت والا ہو اور اپنے نفس کے حوالے سے محفوظ (یا بے خوف) ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو گویا دنیا اس کے لیے سمیٹ دی گئی، اے ابن آدم! ایک چھوٹا پیالہ جو دنیا میں سے تمہارے لئے کفایت کر سکتا ہے جو تمہاری بھوک کو ختم کر دے اور وہ (لباس) جو تمہاری شرمگاہ کو ڈھانپ دے اور اگر گھر ہو جو تمہیں چھپا دے، تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر سواری ہو جس پر تم سوار ہو جاؤ تو بہت عمدہ روٹی کا ٹکڑا، پانی کا پیالہ اور تہبند سے زیادہ (یعنی جو کچھ ہو) ان کے بارے میں حساب دینا تم پر لازم ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18083]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18083]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18084
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَمْنُ وَالْعَافِيَةُ نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امن اور عافیت دو ایسی نعمتیں ہیں کہ ان دونوں کے بارے میں بہت سے لوگ غبن کا شکار ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے“”“”صحیح“”“”میں ایک حدیث مذکور ہے جو تندرستی اور فراغت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18084]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18084]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (635) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12231)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18085
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى فِي بَدَنِهِ، آمِنًا فِي سِرْبِهِ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ، فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایسی حالت میں صبح کرے کہ اس کے جسم میں عافیت ہو اور اس کے من میں امن (یعنی دل میں بے خوفی) ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو گویا دنیا اس کے لئے سمیٹ دی گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18085]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1849)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1849»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18086
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْنَ آدَمَ، عِنْدَكَ مَا يَكْفِيكَ، وَأَنْتَ تَطْلُبُ مَا يُطْغِيكَ، لَا بِقَلِيلٍ تَقْنَعُ، وَلَا مِنْ كَثِيرٍ تَشْبَعُ. ابْنَ آدَمَ، إِذَا أَصْبَحْتَ آمِنًا فِي سِرْبِكَ، مُعَافًى فِي جَسَدِكَ، عِنْدَكَ قُوتُ يَوْمِكَ ; فَعَلَى الدُّنْيَا الْعَفَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن آدم! تمہارے پاس وہ چیز ہے جو تمہارے لئے کفایت کرتی ہے اور تم اس چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہو جو تمہیں سرکشی کا شکار کر دے گی، نہ تم تھوڑے پر قناعت کرتے ہو اور نہ زیادہ سے سیر ہوتے ہؤ، اے ابن آدم! جب تم ایسی حالت میں صبح کرو کہ تم دلی طور پر محفوظ (یا بے خوف) ہو اور اپنے جسم کے حوالے سے عافیت میں ہو، تمہارے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو دنیا پر ہلاکت ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18086]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18086]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18087
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَيْكَ انْتَهَتِ الْأَمَانِي يَا صَاحِبَ الْعَافِيَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عافیت والے! تمام امیدیں تجھ پر آ کر ختم ہو جاتی ہیں!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18087]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18087]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6690»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
121. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصِّحَّةِ وَالْفَرَاغِ .
صحت اور فراغت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18088
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ الْحَكَمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو نعمتیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں بہت سے لوگ غبن کا شکار ہیں، تندرستی اور فراغت۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18088]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18088]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3620)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف