سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حائضہ عورت کا حج کے لیے غسل کرنا
ترقیم الباني: 188 ترقیم فقہی: -- 468
-" انقضي شعرك واغتسلي. أي في الحيض".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا جبکہ وہ حائضہ تھیں: ”اپنے بالوں کو کھولو اور غسل کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 468]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 188
مردار سے کوئی استفادہ نہ کیا جائے، لیکن . . .
ترقیم الباني: 2812 ترقیم فقہی: -- 469
-" لا تستمتعوا من الميتة بإهاب ولا عصب".
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کے چمڑے اور پٹھے سے فائدہ حاصل نہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 469]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2812
گھر میں پیشاپ پڑا نہ رہنے دیا جائے
ترقیم الباني: 2516 ترقیم فقہی: -- 470
-" لا ينقع بول في طست في البيت، فإن الملائكة لا تدخل بيتا فيه بول، ولا يبولن في مغتسل".
سیدنا عبداللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر کے اندر تھال میں پیشاب کو نہ پڑا رہنے دیا جائے، کیونکہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں پیشاب ہو۔ نیز کوئی بندہ غسل خانے میں پیشاب نہ کیا کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 470]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2516