🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2822 ترقیم فقہی: -- 1168
-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ (‏‏‏‏اور نیت) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا۔ ‏‏‏‏“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1168]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2822

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قرضہ چکاتے وقت زیادہ دے دینا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3413 ترقیم فقہی: -- 1169
- (نِصفٌ لك قضاءٌ، ونصفٌ لك نائلٌ منِّي) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے لیے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نصف وسق ادھار لیا اور ا‏‏‏‏س کو دے دیا۔ جب (‏‏‏‏قرض خواہ) آدمی اپنا قرضہ لینے کے لیے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (‏‏‏‏آدھا وسق کی بجائے) پورا وسق دے دیا اور فرمایا: ”نصف وسق تیرا قرضہ چکانے کے لیے دیا اور آدھا تجھے میری طرف سے عطیہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1169]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3413

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سودا واپس کر لینے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2614 ترقیم فقہی: -- 1170
-" من أقال أخاه بيعا أقال الله عثرته يوم القيامة".
سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی سے سودا واپس کر لیا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ا‏‏‏‏س کی لغزشوں (‏‏‏‏اور غلطیوں) کو معاف کر دیں گے۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1170]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2614

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
گھر کی قیمت کا مصرف
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2327 ترقیم فقہی: -- 1171
-" من باع دارا ولم يجعل ثمنها في مثلها، لم يبارك له فيها".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی گھر فروخت کیا اور ا‏‏‏‏س کی قیمت اس جیسی چیز میں صرف نہ کی، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں ہو گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1171]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2327

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کون سی میراث کو آگ کا داغ کہا جا سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2637 ترقیم فقہی: -- 1172
-" من ترك دينارين، فقد ترك كيتين".
سیدہ اسما بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے (اپنے ورثے میں) دو دینار چھوڑے، اس نے آگ کے دو داغ چھوڑے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1172]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2637

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مکر و فریب کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1058 ترقیم فقہی: -- 1173
-" من غشنا فليس منا والمكر والخداع في النار".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دھوکہ دیا، وہ ہم میں سے نہیں ہے اور مکر و فریب آگ (کا سبب) ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1173]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1058

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خیانت کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2354 ترقیم فقہی: -- 1174
-" من غل منها (يعني الصدقة) بعيرا أو شاة أتي به يوم القيامة يحمله".
سیدنا عبداللہ بن ا‏‏‏‏نیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس کی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صدقہ کے موضوع پر بحث ہوئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ” کیا تم نے سنا تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کی خیانت کا ذکر کر رہے تھے، تو فرمایا تھا: ”جس نے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏صدقہ میں سے) اونٹ یا بکری کی خیانت کی تو قیامت والے دن وہ اس کو اٹھا کر لائے گا۔“؟ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1174]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2354

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2542 ترقیم فقہی: -- 1175
-" يا سعد! اتق أن تجيء يوم القيامة ببعير تحمله له رغاء".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور فرمایا: ”سعد! بچنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ تو قیامت کے دن اونٹ اٹھا کر لائے، اس حال میں کہ وہ بلبلا رہا ہو۔“ یہ (‏‏‏‏وعید) سن کر سعد نے کہا: میں یہ ذمہ داری قبول نہیں کرتا، آپ مجھے معاف کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو معاف کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1175]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2542

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2915 ترقیم فقہی: -- 1176
-" المسلمون عند شروطهم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں۔“ یہ حدیث صحابہ کی ایک جماعت سے مروی ہے، جن میں سیدنا ابوہریرہ، سیدہ عائشہ، سیدنا انس بن مالک، سیدنا عمرو بن عوف، سیدنا رافع بن خدیج اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1176]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2915

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
زائد پانی روک لینا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2388 ترقیم فقہی: -- 1177
-" نهى أن يمنع نقع البئر. يعني: فضل الماء".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ کنویں کے بچے ہوئے پانی یعنی زائد پانی کو روکنے سے منع کر رہے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1177]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2388

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں