🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رات کو فصلوں کی کٹائی کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2393 ترقیم فقہی: -- 1178
-" نهى عن الجداد بالليل والحصاد بالليل. قال جعفر بن محمد: أراه من أجل المساكين".
جعفر بن محمد اپنے باپ وہ اپنے دادا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو کھجور کا پھل توڑنے اور فصلوں کی کٹائی کرنے سے منع فرمایا۔ جعفر بن محمد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ مساکین کی وجہ سے ایسا کرنے سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1178]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2393

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ایک حیوان کے بدلے دو حیوانوں کا سودا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2416 ترقیم فقہی: -- 1179
-" لا بأس بالحيوان واحد باثنين، يدا بيد".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں کہ ایک جانور کا سودا دو جانوروں کے عوض کیا جائے، اس حال میں کہ وہ دست بدست ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1179]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2416

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ام الولد کی خرید و فروخت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2417 ترقیم فقہی: -- 1180
-" لا تباع أم الولد".
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی فوت ہو گیا، اس نے مجھے جس مال کے بارے میں وصیت کی تھی، اس میں اس کی ام ولد اور آزاد بیوی بھی تھی۔ ام ولد اور بیوی کے مابین جھگڑا ہونے لگا۔ بیوی نے کہا: او کمینی عورت! کل کلاں تیرا کان پکڑ کر تجھے بازار میں فروخت کر دیا جائے گا۔ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام ولد کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1180]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2417

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
«ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله» کی تفسیر، گانے سننے سنانے کا حکم، گانے والیوں کی خرید و فروخت کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2922 ترقیم فقہی: -- 1181
-" لا تبيعوا القينات ولا تشتروهن، ولا تعلموهن، ولا خير في تجارة فيهن، وثمنهن حرام، وفي مثل هذا أنزلت هذه الآية: * (ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله) * إلى آخر الآية".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مغنیات کی خرید و فروخت نہ کرو اور ان کو یہ (‏‏‏‏لغو امور) مت سیکھاؤ، ان کی تجارت میں کوئی خیر نہیں ہے، بلکہ ان کی قیمت حرام ہے، اسی مسئلہ کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”کچھ لوگ غافل کر دینے والی بات خریدتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے گمراہ کریں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1181]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2922

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حرام سے پلا ہوا جسم جنت میں داخل نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2609 ترقیم فقہی: -- 1182
-" لا يدخل الجنة جسد غذي بالحرام".
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا جسم جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کو حرام سے غذا دی گئی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1182]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2609

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں