🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عیادت کا اجر و ثواب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1929 ترقیم فقہی: -- 1647
-" عائد المريض في مخرفة الجنة، فإذا جلس عنده غمرته الرحمة".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریض کی تیمارداری کرنے والا جنت کے باغ میں ہوتا ہے اور جب اس کے پاس بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1647]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1929

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2504 ترقیم فقہی: -- 1648
-" من عاد مريضا لم يزل يخوض في الرحمة حتى يجلس، فإذا جلس اغتمس فيها".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ یان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی مریض کی تیمارداری کرنے کے لیے جاتا ہے، وہ (اللہ کی) رحمت میں داخل ہوتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ بیٹھ جائے، اور جب بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں غوطہ زن ہو جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1648]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2504

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عیادت سے آخرت یاد آتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1981 ترقیم فقہی: -- 1649
-" عودوا المرضى، واتبعوا الجنائز، تذكركم الآخرة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیماروں کی بیمار پرسی کیا کرو، اور جنازوں کے پیچھے چلا کرو، تمہیں آخرت یاد آئے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1649]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1981

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اثمد سرمے کے فوائد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 724 ترقیم فقہی: -- 1650
-" عليكم بالإثمد عند النوم، فإنه يجلو البصر وينبت الشعر".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”تم سوتے وقت اثمد سرمہ استعمال کیا کرو، کیونکہ وہ نظر کو جلا بخشتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1650]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 724

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 665 ترقیم فقہی: -- 1651
-" عليكم بالإثمد فإنه منبتة للشعر، مذهبة للقذى، مصفاة للبصر".
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اثمد سرمہ لازمی طور پر استعمال کیا کرو، یہ بال اگاتا ہے، آنکھ میں پڑنے والے تنکے یا ذرے کو نکال دیتا ہے اور آنکھ کی صفائی کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1651]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 665

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیہوشی کے عالم میں دوا کھلائی، لیکن . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3339 ترقیم فقہی: -- 1652
- (كانت تأخذ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - الخاصرة، فاشتدت به جداً؛ وأخذته يوماً، فأغمي على رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، حتى ظننا أنه قد هلك على الفراش، فلددناه، فلما أفاق عرف أنّا قد لددناه، فقال: كنتم ترون أن الله كان يسلّط علي ذات الجنب؟ ما كان الله ليجعل لها عليّ سُلطاناً، والله لا يبقى في البيت أحد إلا لددتموه إلا عمي العباس.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوکھ کا درد ہو جاتا تھا، ایک دن بہت سخت درد ہوا، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی اور ہمیں یہ گمان ہونے لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر انتقال فرمانے والے ہیں۔ ہم نے آپ کی زبان ایک طرف کر کے دوسری طرف دوا ڈالی۔ جب آپ کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہچان لیا کہ ہم نے دوائی ڈالی تھی، پس فرمایا: ”تمہارا خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے نمونیا میں مبتلا کرے گا؟ اللہ تعالیٰ بیماری کو میرے خلاف راہ نہیں دے گا۔ اللہ کی قسم! گھر میں ہر فرد کی زبان ایک طرف کر کے دوسری طرف دوائی ڈالو، ماسوائے میرے چچا عباس کے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: گھر میں موجود ہر فرد کے منہ میں دوا ڈالی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی نے کہا: میں تو روزے دار ہوں۔ انہوں نے اسے کہا: تیرا کیا خیال ہے کہ ہم تجھے چھوڑ دیں گے، جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”گھر میں کوئی نہ بچے مگر اسے دوا ڈالی جائے“ پھر ہم نے اسے دوائی ڈالی، حالانکہ وہ روزے دار تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1652]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3339

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بچھو کے ڈنک کا علاج
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 548 ترقیم فقہی: -- 1653
-" لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره. ثم دعا بماء وملح وجعل يمسح عليها ويقرأ بـ * (قل يا أيها الكافرون) * و * (قل أعوذ برب الفلق) * و * (قل أعوذ برب الناس) *".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈنگ مارا، اس حال میں کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ تعالی بچھو پر لعنت کرے، یہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نمازی کو۔ پھر پانی اور نمک منگوا کر متاثرہ جگہ پر لگاتے اور «قُلْ يٰٓاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَ» «قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» «قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ» پڑھتے رہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1653]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 548

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حجر اسود بھی شفا بن سکتا تھا، لیکن . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2619 ترقیم فقہی: -- 1654
-" لولا ما مسه من أنجاس الجاهلية، ما مسه ذو عاهة إلا شفي، وما على الأرض شيء من الجنة غيره".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر جہالت کی نجاستوں نے اس (حجر اسود) کو نہ چھوا ہوتا تو جب آفت والا آدمی اسے چھوتا تو وہ صحت یاب ہو جاتا اور زمین پر صرف یہی (حجر اسود) ہے جو جنت سے لایا گیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1654]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2619

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کوڑھ زدہ مریضوں کی طرف دیکھنے سے کیوں منع کیا گیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1064 ترقیم فقہی: -- 1655
-" لا تديموا النظر إلى المجذومين".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوڑھ زدہ مریضوں کی طرف زیادہ نہ دیکھا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1655]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1064

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کیا کوئی بیماری متعدی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 971 ترقیم فقہی: -- 1656
-" لا يورد الممرض على المصح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریض کو صحت مند پر پیش نہ کیا جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1656]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 971

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں