الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान
حدیث نمبر: 1749
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" النائحة إذا لم تتب قبل موتها تقام يوم القيامة وعليها سربال من قطران ودرع من جرب".-" النائحة إذا لم تتب قبل موتها تقام يوم القيامة وعليها سربال من قطران ودرع من جرب".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر نوحہ کرنے والی عورت نے موت سے پہلے توبہ نہ کی تو اسے قیامت کے دن کھڑاکر دیا جائے گا اور اس پر ایک کرتا تارکول کا ہو گا اور ایک قمیض خارش کی۔
1176. ایک میت پر تین ایام کے بعد نمازہ جنازہ
“ एक मय्यत पर तीन दिन के बाद नमाज़ जनाज़ा ”
حدیث نمبر: 1750
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (صلى على ميت بعد موته بثلاث).- (صلى على مَيِّتٍ بعد موتِهِ بثلاثٍ).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک میت پر اس کی موت کے تین دن بعد نماز جنازہ پڑھی۔
1177. کلونجی میں شفا ہے
“ कलोंजी में शिफ़ा है ”
حدیث نمبر: 1751
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن هذه الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا السام".-" إن هذه الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا السام".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اس کالے دانے (کلونجی) میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔
1178. قبر پر بیٹھنا منع ہے
“ क़ब्र पर बैठना मना है ”
حدیث نمبر: 1752
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انزل عن القبر، لا تؤذ صاحب هذا القبر".-" انزل عن القبر، لا تؤذ صاحب هذا القبر".
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ایک قبر پر دیکھ کر فرمایا: قبر سے نیچے اتر آؤ، اس قبر والے کو تکلیف نہ دو۔
1179. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت
“ आप ﷺ की क़ब्र पर जाने का नियम ”
حدیث نمبر: 1753
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يا معاذ! إنك عسى ان لا تلقاني بعد عامي هذا، [ا] ولعلك ان تمر بمسجدي [هذا ا] وقبري".-" يا معاذ! إنك عسى أن لا تلقاني بعد عامي هذا، [أ] ولعلك أن تمر بمسجدي [هذا أ] وقبري".
عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔
1180. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبرستان میں جا کر مردوں کے لئے دعا کرنا
“ आप ﷺ का क़ब्रस्तान जाकर मुर्दों के लिए दुआ करना ”
حدیث نمبر: 1754
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" بعثت إلى اهل البقيع اصلي عليهم".-" بعثت إلى أهل البقيع أصلي عليهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو گھر سے نکلے، میں نے بریرہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بھیج دیا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جا رہے ہیں۔ اس نے واپس آ کر مجھے بتلایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع الغرقد (ایک قبرستان) کی طرف گئے، وہاں بقیع کی نشیبی جگہ میں کھڑے ہو گئے، پھر ہاتھ اٹھا کر (دعا مانگی) اور واپس پلٹ آئے۔ بوقت صبح میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کہ گزشتہ رات آپ کہاں چلے گئے تھے؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: مجھے بقیع قبرستان والوں کے حق میں دعائے رحمت کرنے کے لئے ان کی طرف بھیجا گیا۔
1181. کافر کی قبر کے پاس سے گزرتے وقت اسے جہنم کا مثردہ سنایا جائے
“ काफ़िर की क़ब्र के पास से गुज़रते समय उसे जहन्नम की ख़ुशख़बरी सुनाई जाए ”
حدیث نمبر: 1755
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".
عامر بن سعد اپنے باپ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرا باپ صلہ رحمی کرتا تھا اور وہ ایسا ایسا (یعنی عظیم) آدمی تھا، اب وہ (بعد از موت) کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آتش دوزخ میں ہے۔ یہ سن کر بدو رنجیدہ ہوا اور یہ سوال کیا کہ آپ کے باپ کہاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی تو کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرے تو اسے جہنم کی آگ کی خوشخبری سنا دینا۔ بعد میں وہ بدو مسلمان ہو گیا تھا اور کہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشقت میں ڈال دیا ہے، اب میں کسی کافر کی قبر کے پاس نہیں گزرتا مگر اسے آگ کی خوشخبری سناتا ہوں۔
1182. ایک دن میں پانچ نیک کام سر انجام دینے پر جنت کی خوشخبری
“ एक दिन में पांच नेक कर्म करने पर जन्नत की ख़ुशख़बरी ”
حدیث نمبر: 1756
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خمس من عملهن في يوم كتبه الله من اهل الجنة: من عاد مريضا وشهد جنازة وصام يوما وراح يوم الجمعة واعتق رقبة".-" خمس من عملهن في يوم كتبه الله من أهل الجنة: من عاد مريضا وشهد جنازة وصام يوما وراح يوم الجمعة وأعتق رقبة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایک دن میں پانچ امور پر عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت والوں میں لکھ دے گا، وہ پانچ اعمال یہ ہیں: مریض کی تیمار داری کرنا، جنازہ میں شریک ہونا، دن کا روزہ رکھنا، بروز جمعہ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جانا اور غلام آزاد کرنا۔
1183. صحابہ کرام پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی وجہ
“ सहाबा कराम से आपत्ति न करने का कारण ”
حدیث نمبر: 1757
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" دعوا لي اصحابي، فوالذي نفسي بيده لو انفقتم مثل احد او مثل الجبال ذهبا ما بلغتم اعمالهم".-" دعوا لي أصحابي، فوالذي نفسي بيده لو أنفقتم مثل أحد أو مثل الجبال ذهبا ما بلغتم أعمالهم".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ گڑبڑ تھی، خالد نے عبدالرحمن سے کہا: اگر تم ہم سے پہلے ایمان لے آئے ہو تو اس کی وجہ سے ہم پر دست درازی کیوں کرتے ہو؟ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری خاطر میرے صحابہ کو چھوڑ دو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم احد پہاڑ یا پہاڑوں کے بقدر سونا بھی (فی سبیل اللہ) خرچ کر دو تو پھر بھی ان کا اعمال (کے مرتبے) تک رسائی حاصل نہیں کر سکو گے۔
1184. سینگی لگوانا
“ सिंगी लगवाना ”
حدیث نمبر: 1758
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من خير ما تداوى به الناس الحجم".-" إن من خير ما تداوى به الناس الحجم".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین چیز جس سے لوگ علاج کرتے ہیں، سینگی لگوانا ہے۔

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.