سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مسلمان سے لڑنا کفر اور اس کو گالی دینا فسق ہے
ترقیم الباني: 3947 ترقیم فقہی: -- 2516
- (سِبَابُ المسلمِ أخاه فسوقٌ، وقتالُهُ كفرٌ، وحُرمَةُ مالِهِ كحُرمة دَمِهِ) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا اپنے بھائی کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے اور اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2516]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3947
ہر انسان کا نصیب اس کی گردن میں ہے
ترقیم الباني: 1907 ترقیم فقہی: -- 2517
-" طائر كل إنسان في عنقه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر انسان کے خیر یا شر کا حصہ اس کے گلے میں لگا دیا گیا ہے۔“ یہ اللہ کے فرمان «وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ» ”اور ہم نے ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے“ کی تفسیر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2517]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1907
سفید بالوں کو رنگنا
ترقیم الباني: 3324 ترقیم فقہی: -- 2518
- (غيِّروا سِيما اليهود، ولا تغيِّروا بسواد) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کچھ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دریافت کیا، صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ یہودی ہیں اور یہ اپنے بالوں کو نہیں رنگتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں کی نشانی کو بدل دو، لیکن سیاہ رنگ سے مت بدلو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2518]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3324
اولاد سے مساوی سلوک کرنا
ترقیم الباني: 3098 ترقیم فقہی: -- 2519
- (فَهَلا عَدَلْتَ بينهما؟! يعني: الابنَ والبنتَ) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اس کے پاس اس کا بیٹا آیا، اس نے اس کو بوسہ دیا اور اسے اپنی ران پر بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی پہنچ گئی، اس نے اس کو اپنے پہلو میں بیٹھا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ان دونوں کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا؟“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2519]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3098
منافق کی علامتیں
ترقیم الباني: 1998 ترقیم فقہی: -- 2520
-" في المنافق ثلاث، إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف وإذا ائتمن خان".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق میں تین (خامیاں) ہوتی ہیں: جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2520]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1998
قیلولہ کرنے کا حکم اور وجہ
ترقیم الباني: 1647 ترقیم فقہی: -- 2521
-" قيلوا فإن الشياطين لا تقيل".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیلولہ کیا کرو کیونکہ شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2521]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1647
یتیم کی کفالت کا اجر و ثواب
ترقیم الباني: 962 ترقیم فقہی: -- 2522
-" كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرنے والا ہو“۔ امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2522]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 962
کیا شعر و شاعری قابل نفرت ہے
ترقیم الباني: 3095 ترقیم فقہی: -- 2523
- (كان أبْغَضَ الحديث إليهِ. يعني: الشِّعْرَ) .
نوفل بن ابوعقرب کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اشعار سنے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا: یہ تو آپ کے نزدیک سب سے زیادہ نفرت والی بات تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2523]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3095
گھر والوں سے اجازت لینے کا طریقہ
ترقیم الباني: 3003 ترقیم فقہی: -- 2524
- (كانَ إذا جاءَ البابَ يستأذِنُ لم يستقبِلْهُ، يقولُ: يمشي مع الحائطِ حتى يستأذِنَ فَيُؤذنُ لهُ أو ينصرِفُ) .
صحابی رسول سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب آپ دروازے کے پاس آتے تو اجازت طلب کرتے اور سامنے کھڑے نہیں ہوتے تھے۔ وہ کہتے ہیں: آپ دیوار کے ساتھ چلتے، حتیٰ کہ اجازت لے لیتے، پھر یا تو آپ کو اجازت دی جاتی یا پھر آپ پلٹ جاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2524]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3003
دستک دینے کا طریقہ
ترقیم الباني: 2092 ترقیم فقہی: -- 2525
-" كان بابه يقرع بالأظافير".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دروازہ ناخنوں سے کھٹکھٹایا جاتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2525]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2092