🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
صلہ رحمی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1911 ترقیم فقہی: -- 2377
-" صل من قطعك وأحسن إلى من أساء إليك وقل الحق ولو على نفسك".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہتھیار اپنے قبضہ میں لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار میں، میں نے ایک رقعہ پایا اس میں یہ تھا: ”جو تیرے ساتھ قطع رحمی کرے تو اس کے ساتھ صلح رحمی کر، جو تیرے ساتھ برا معاملہ کرے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک کر اور حق بات کہہ اگرچہ وہ تیری ذات کے خلاف ہی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2377]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1911

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 520 ترقیم فقہی: -- 2378
-" قال الله: أنا الله وأنا الرحمن خلقت الرحم وشققت لها من اسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته".
سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابورداد لیثی رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کی تیمارداری کرنے کے لیے آئے۔ ابورداد نے کہا: (‏‏‏‏یہ عبدالرحمٰن) سب سے بہتر اور سب سے بڑھ کر تعلق قائم کرنے والے ہیں۔ اے ابو محمد! تو نے کیا جانا ہے؟ عبدالرحمٰن نے کہا: میں نے سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں اللہ بھی ہوں اور میں رحمٰن بھی ہوں۔ میں نے رحم (‏‏‏‏یعنی قرابتداری) کو پیدا کیا اور اپنے نام سے اس کا اشتقاق کیا۔ جس نے اس کو ملایا میں اس کو ملاؤں گا اور جس نے اس کو کاٹا میں اس کو کاٹ دوں گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2378]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 520

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 978 ترقیم فقہی: -- 2379
-" ليس شيء أطيع الله فيه أعجل ثوابا من صلة الرحم وليس شيء أعجل عقابا من البغي وقطيعة الرحم واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے (جن احکام کی) پیروی کی جاتی ہے ان میں صلہ رحمی سے جلدی کسی چیز کا ثواب نہیں ملتا اور ظلم اور قطع رحمی کہ بہ نسبت کوئی (‏‏‏‏جرم ایسا نہیں کہ) جس کی سزا جلدی دی جاتی ہو اور جھوٹی قسم تو علاقوں کو ویران کر دیتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2379]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 978

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2548 ترقیم فقہی: -- 2380
-" ما من ذي رحم يأتي رحمه فيسأله فضلا أعطاه الله إياه فيبخل عليه إلا أخرج له يوم القيامة من جهنم حية يقال لها: شجاع، يتلمظ، فيطوق به".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏جب کوئی ‏‏‏‏رشتہ دار اپنے کسی قرابتدار کے پاس جا کر ایسی زائد چیز کا سوال کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہوتی ہے، لیکن وہ کنجوسی کرتا ہے (‏‏‏‏اور نہیں دیتا) تو ایسے آدمی کے لیے روز قیامت جہنم سے سانپ نکالا جائے گا، جو اپنی زبان نکالے ہوئے ہو گا اور جسے «شجاع» کہتے ہوں گے، اسے ایسے آدمی کا طوق قرار دیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2380]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2548

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صلہ رحمی کو بحال رکھنے کا ایک طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1777 ترقیم فقہی: -- 2381
-" بلوا أرحامكم ولو بالسلام".
سیدنا سوید بن عامر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صلہ رحمی کو تروتازہ رکھو، اگرچہ سلام کے ذریعہ ہی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2381]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1777

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قطع رحمی کی نحوستیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2548 ترقیم فقہی: -- 2382
-" ما من ذي رحم يأتي رحمه فيسأله فضلا أعطاه الله إياه فيبخل عليه إلا أخرج له يوم القيامة من جهنم حية يقال لها: شجاع، يتلمظ، فيطوق به".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی رشتہ دار اپنے کسی قرابتدار کے پاس جا کر ایسی زائد چیز کا سوال کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہوتی ہے، لیکن وہ کنجوسی کرتا ہے (‏‏‏‏اور نہیں دیتا) تو ایسے آدمی کے لیے روز قیامت جہنم سے سانپ نکالا جائے گا، جو اپنی زبان نکالے ہوئے ہو گا اور جسے «شجاع» کہتے ہوں گے، اسے ایسے آدمی کا طوق قرار دیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2382]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2548

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قطع تعلقی کی سنگینی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3294 ترقیم فقہی: -- 2383
- (لو أن رجلين دخلا في الإسلام فاهتجرا؛ لكان أحدهما خارجاً من الإسلام حتى يرجع. يعني: الظالم) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دو آدمی اسلام میں داخل ہوں اور ایک دوسرے سے قطع تعلقی کر لیں تو ا‏‏‏‏ن میں سے ایک (‏‏‏‏یعنی ظلم کرنے والا) اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ قطع تعلقی سے باز آ جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2383]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3294

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 928 ترقیم فقہی: -- 2384
-" من هجر أخاه سنة، فهو كسفك دمه".
سیدنا ابوخراش سلمی سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے ایک سال تک اپنے بھائی (‏‏‏‏سے تعلق منقطع رکھا اور اس) کو چھوڑے رکھا، تو یہ سزا کسی مسلمان کا خون بہانے کے مترادف ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2384]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 928

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حسن اخلاق اور اس کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1196 ترقیم فقہی: -- 2385
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن يأخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".
معبد جہنی کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کم احادیث بیان کرتے تھے، اور ان کلمات کو تو کم ہی چھوڑتے تھے (‏‏‏‏یا راوی نے کہا کہ) جمعہ کے خطبوں میں بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کر دیتے ہیں۔ یہ مال میٹھا، سرسبز و شاداب (اور پرکشش) ہے، جو اس کو اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور تم لوگ ایک دوسرے تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ ایسے کرنا ذبح کرنے کے (‏‏‏‏مترادف ہے)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2385]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1196

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 876 ترقیم فقہی: -- 2386
-" أثقل شيء في الميزان الخلق الحسن".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ترازو میں سب سے بھاری عمل، اچھا اخلاق ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2386]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 876

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں