🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
لوگوں کا شکریہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 416 ترقیم فقہی: -- 2874
-" لا يشكر الله من لا يشكر الناس".
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کا شکر ادا نہ کر سکنے والا اللہ تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کر سکتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2874]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 416

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کھتی باڑی کے لیے بعض عربی الفاظ کی تعلیم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2801 ترقیم فقہی: -- 2875
-" لا يقولن أحدكم: زرعت، ولكن ليقل: حرثت".
محمد بن سیرین، سیدنا ابوہریرہ ہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏ اگر کوئی آدمی عربی زبان میں یہ کہنا چاہتا ہے کہ میں نے فصل کاشت کی تو) وہ «زَرَعتُ» نہ کہے، بلکہ «حرثت» کہے۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا: «أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ ٭ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ» ”‏‏‏‏اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو۔ اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔“ (۵۶-الواقعة:۶۳، ۶۴)‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2875]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2801

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غلام اور مالک ایک دوسرے کو کیسے پکاریں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 803 ترقیم فقہی: -- 2876
-" لا يقولن أحدكم عبدي، فكلكم عبيد الله ولكن ليقل: فتاي ولا يقل العبد ربي ولكن ليقل: سيدي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اپنے غلام کو «عبدي» (‏‏‏‏میرا بندہ) نہ کہے بلکہ «فتاي» (‏‏‏‏ میرا خادم) کہے، کیونکہ تم سارے اللہ کے بندے ہو۔ اسی طرح کوئی غلام اپنے آقا کو «ربى» (‏‏‏‏میرا رب) نہ کہے بلکہ «سيدى» (‏‏‏‏میرا سردار) کہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2876]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 803

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سلام کہنے، کھانا کھلانے، صلہ رحمی کرنے اور قیام اللیل کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 569 ترقیم فقہی: -- 2877
-" يا أيها الناس! أفشوا السلام وأطعموا الطعام وصلوا الأرحام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلو الجنة بسلام".
زرارہ بن اوفیٰ کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف امڈ آئے اور کہا جانے لگا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں۔ میں بھی آپ کو دیکھنے کے لیے آیا۔ جب میں نے آپ کا چہرہ بغور دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔ پہلی حدیث، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی اور میں نے سنی، یہ تھی: ”اے لوگو! سلام عام کرو، لوگوں کو کھانا کھلاؤ، رحموں کو ملاؤ (‏‏‏‏یعنی رشتہ داریوں کے حقوق ادا کرو) اور اس وقت اٹھ کر (‏‏‏‏ تہجد کی) نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں، تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2877]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 569

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسی سفر سے واپسی پر بیویوں کے پاس اچانک آنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3085 ترقیم فقہی: -- 2878
- (يا أيُّها الناس! لا تَطْرُقُوا النساء ليلاً، ولا تَغْتَرُّوهُنَّ) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ سے واپس آئے اور فرمایا: ”لوگو! (‏‏‏‏جب تم سفر سے واپس آ رہے ہو تو) عورتوں کے پاس بوقت شب نہ آیا کرو، نیز انہیں مطلع کئے بغیر (‏‏‏‏اچانک) نہ آ جایا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2878]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3085

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو بیش قیمت نبوی نصائح
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 891 ترقیم فقہی: -- 2879
-" يا عقبة بن عامر! صل من قطعك وأعط من حرمك واعف عمن ظلمك".
فروہ بن مجاہد لخمی، سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! اس آدمی سے صلہ رحمی سے پیش آیا کر جو تجھ سے قطح رحمی کرے، اس آدمی کو دیا کر جو تجھے محروم رکھے اور اس کو معاف کر دیا کر جو تجھ پر ظلم کرے۔“ (‏‏‏‏میں چلا گیا) اور جب بعد میں آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں اپنے اندر سما لے (‏‏‏‏ یعنی بلا ضرورت گھر سے نہ نکلو) اور اپنی غلطیوں پر رویا کرو۔“ (‏‏‏‏ میں چلا گیا اور) جب تیسری دفعہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! کیا میں تجھے ایسی سورتیں نہ سکھاؤں جن کی مثل نہ تورات میں نازل ہوئی، نہ زبور میں، نہ انجیل میں اور نہ قرآن مجید (‏‏‏‏کے بقیہ حصے) میں؟ ہر رات کو ان سورتوں کی تلاوت کیا کر «قل هو الله احد»، «قل اعوذ برب الفلق» اور «قل اعوذ برب الناس» “ سیدنا عقبہ کہتے ہیں کہ میں ہر رات کو ان سورتوں کی تلاوت کرتا ہوں اور حق بھی یہی ہے کہ میں انہیں ترک نہ کروں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے، فروہ بن مجاہد جب یہ حدیث بیان کرتے تو کہتے: کتنے ہی لوگ ہیں جو نہ اپنی زبانوں پر کنٹرول کرتے ہیں، نہ اپنی خطاؤں پر روتے ہیں اور نہ ان کے گھر ان کو سموئے رکھتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2879]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 891

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر کوئی پہلے اپنے گریبان میں جھانکے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 33 ترقیم فقہی: -- 2880
-" يبصر أحدكم القذاة في عين أخيه، وينسى الجذع أو الجدل في عينه معترضا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (‏‏‏‏ایسے کیوں ہے کہ) ہر آدمی اپنے بھائی کی آنکھ میں پڑا ہوا تنکا بھی دیکھ لیتا ہے، جبکہ اسے اپنی آنکھ میں چبھا ہوا تنا بھی نظر نہیں آتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2880]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 33

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قاتل اور مقتول دونوں جنت میں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1074 ترقیم فقہی: -- 2881
-" يضحك الله إلى رجلين يقتل أحدهما الآخر كلاهما في الجنة، يقاتل هذا في سبيل الله عز وجل فيستشهد، ثم يتوب الله على القاتل فيسلم، فيقاتل في سبيل الله عز وجل فيستشهد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ان دو آدمیوں پر ہنستے ہیں، جن میں ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے اور پھر دونوں جنت میں داخل ہو جاتے ہیں، (‏‏‏‏اس کی صورت یوں ہے کہ) ایک آدمی اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے اور شہید ہو جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس قتل کرنے والے کو توبہ کی توفیق دیتا ہے، پس وہ مسلمان ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتا ہوا شہید ہو جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2881]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1074

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خالہ ماں ہی تو ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1182 ترقیم فقہی: -- 2882
-" ادفعوها إلى خالتها، فإن الخالة أم".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم مکہ سے نکلے تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہمارے پیچھے چل پڑی۔ اس نے آواز دی: میرے چچا جان! میرے چچا جان! میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تھماتے ہوئے کہا: اپنی چچا زاد کو اپنے پاس رکھو۔ جب ہم مدینہ پہنچے تو اس کے بارے میں میں، زید اور جعفر جھگڑا کرنے لگے۔ میں نے کہا: یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور میں اسے لے کر آیا ہوں۔ زید نے کہا: یہ تو میرے بھائی کی بیٹی ہے اور جعفر نے کہا: میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میری بیوی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر سے کہا: ”تو پیدائشی اور اخلاقی اوصاف میں مجھ سے مشابہت رکھتا ہے۔“ زید سے کہا: ”تو ہمارا بھائی اور دوست ہے۔“ اور مجھے کہا: تو مجھ سے ہے، میں تجھ سے ہوں۔ اس طرح کرو کہ اس (‏‏‏‏بچی) کو اس کی خالہ کے حوالے کر دو، کیونکہ خالہ بھی ماں ہی ہوتی ہے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس سے شادی کیوں نہیں کر لیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے رضاعی بھائی (‏‏‏‏ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ) کی بیٹی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2882]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1182

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
فحش گوئی سے اجتناب حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 537 ترقیم فقہی: -- 2883
-" يا عائشة إياك والفحش إياك والفحش، فإن الفحش لو كان رجلا لكان رجل سوء".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! بدزبانی سے بچو، بد زبانی سے بچو۔ اگر بدزبانی کو مرد کا وجود دے دیا جاتا تو وہ برا مرد ہوتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2883]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 537

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں