🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
قطع رحمی اور جھوٹی قسم کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1121 ترقیم فقہی: -- 2854
-" من قطع رحما أو حلف على يمين فاجرة رأى وباله قبل أن يموت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قطع رحمی کی یا جھوٹی قسم اٹھائی، وہ مرنے سے پہلے اس کا وبال دیکھ لے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2854]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1121

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مردوں پر سونا اور ریشم حرام ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 337 ترقیم فقہی: -- 2855
-" من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فلا يلبس حريرا ولا ذهبا".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ ریشم پہنے نہ سونا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2855]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 337

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غصے پر قابو پانے کا صلہ، اللہ تعالیٰ سے معذرت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2360 ترقیم فقہی: -- 2856
-" من كف غضبه كف الله عنه عذابه ومن خزن لسانه ستر الله عورته ومن اعتذر إلى الله قبل الله عذره".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے غصے پر قابو پایا، اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔ جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی، اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈالے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ سے معذرت کی، وہ اس کا عذر قبول کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2856]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2360

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
معافی اور توبہ کرنے سے محروم کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 483 ترقیم فقہی: -- 2857
-" من لا يرحم لا يرحم، ومن لا يغفر لا يغفر له، ومن لا يتب لا يتب عليه".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (‏‏‏‏ مخلوق پر) رحم نہیں کرتا، (‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ جو (‏‏‏‏ مخلوق کو) معاف نہیں کرتا، (‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس کی بخشش نہیں ہوتی اور جو (‏‏‏‏اللہ کی طرف) توبہ نہیں کرتا، اسے (‏‏‏‏اس کی طرف سے) معاف نہیں کیا جاتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2857]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 483

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرنے کا صلہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2362 ترقیم فقہی: -- 2858
-" من يكن في حاجة أخيه يكن الله في حاجته".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2858]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2362

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صبر کرتے ہوئے لوگوں میں گھل مل کر رہنا افضل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 939 ترقیم فقہی: -- 2859
-" المؤمن الذي يخالط الناس ويصبر على أذاهم خير من الذي لا يخالط الناس ولا يصبر على أذاهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مومن لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی تکالیف پر صبر کرتا ہے، وہ اس سے بہتر ہے جو نہ تو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور نہ ہی ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2859]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 939

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اُنس، مومن کی صفت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 425 ترقیم فقہی: -- 2860
-" المؤمن مألفة، ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن تو وہ ہے جو مانوس ہوتا ہے اور جس سے مانوس ہوا جاتا ہے۔ اس آدمی میں کوئی خیر و بھلائی نہیں جو نہ کسی سے مانوس ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2860]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 425

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 426 ترقیم فقہی: -- 2861
-" المؤمن يألف ويؤلف ولا خير فيمن لا يألف، ولا يؤلف وخير الناس أنفعهم للناس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن (‏‏‏‏لوگوں سے) مانوس ہوتا ہے اور (‏‏‏‏لوگ اس سے) مانوس ہوتے ہیں۔ اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو نہ خود کسی سے مانوسں ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔ اور لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2861]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 426

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2373 ترقیم فقہی: -- 2862
-" نح الأذى عن طريق المسلمين".
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کسی ایسے عمل پر میری رہنمائی فرمائیں جس سے میں فائدہ حاصل کر سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2862]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2373

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تصویرکشی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 424 ترقیم فقہی: -- 2863
-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل أن يصنع ذلك".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں تصاویر رکھنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی تصویریں بنائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2863]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 424

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں