🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. دعاء الرفع من الركوع
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 47
سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ
”اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔“ [صحيح بخاري:795، 736، صحيح مسلم:390]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 47]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 48
رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ
”اے ہمارے پروردگار! تیرے لئے ہی تمام تعریفیں ہیں، بہت زیادہ پاکیزہ، بابرکت۔“ [صحيح بخاري:799]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 48]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 49
مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ: اللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
”آسمان و زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہے بھر جائے، پھر اس کے بعد جس چیز کے بارے میں تو چاہے اس کا بھر جانا حمد و ثنا اور بزرگی والے، سب سے سچی بات جو تیرے بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! جو تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی شان والے کی شان تیرے پاس اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“ [صحيح مسلم:478]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 49]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. دعاء السجود
سجدے کی دعائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 50
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى
”پاک ہے میرا رب بلند واعلیٰ۔“ (کم از کم تین مرتبہ) [صحيح، سنن ابي داؤد:871، سنن ترمذي:262، صحيح مسلم:772]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 50]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 51
سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي
”پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب، اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ بخش دے۔“ [صحيح بخاري:794، صحيح مسلم:484]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 51]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 52
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ
”نہایت پاکیزگی والا، نہایت مقدس، فرشتوں اور روح (جبریل) کا رب۔“ [صحيح مسلم:487، سنن ابي داؤد:872]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 52]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 53
اللّٰهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَصَوَّرَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
”اے اللہ! میں نے تیرے لئے سجدہ کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی فرمانبردار ہوا، میرے چہرے نے اس ذات کے لئے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت بنائی، اس کی سماعت (کانوں کے سوارخ) اور بصارت (آنکھوں کے سوراخ) کو کھولا، بابرکت ہے اللہ تعالیٰ، بہترین (انداز سے) پیدا کرنے والا ہے۔“ [صحيح مسلم:771]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 53]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ
”پاک ہے (میرا رب) زبردست غلبے والا، بادشاہت، کبریائی اور عظمت والا۔“ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:873، سنن نسائي:1133]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 54]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 55
اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ
”اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف فرما دے، چھوٹے، بڑے، پہلے، پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ گناہ۔“ [صحيح مسلم:483]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 55]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 56
اللّٰهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ
”اے اللہ! میں تیری خوشنودی کے ساتھ تیری ناراضگی سے، تیری عافیت کے ساتھ تیری سزا سے، (تیری) پناہ میں آتا ہوں، میں تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں، میں تیری تعریف (کےکلمات) شمار نہیں کر سکتا، تو اسی طرح ہے جس طرح تو نے خود اپنی تعریف کی۔“ [صحيح مسلم:486]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 56]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں