مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
22. دعاء الجلسة بين السجدتين
جلسہ استراحت (دو سجدوں کے درمیان) کی دعائیں
حدیث نمبر: 57
رَبِّ اغْفِرْلِي، رَبِّ اغْفِرْلِي
”اے میرے رب! مجھے بخش دے، اے میرے رب! مجھے معاف کردے۔“ [صحيح، سنن ابي داؤد:874، سنن نسائي:1070، سنن ابن ماجه:797]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 57]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 57]
حدیث نمبر: 58
اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي
”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میرا نقصان پورا فرما، مجھے عافیت دے، مجھے رزق دے، اور مجھے بلند فرما۔“ [اسناده ضعيف،سنن ابي داؤد:850، سنن ترمذي:284، سنن ابن ماجه:898، المستدرك للحاكم:262/1] ، [ صحيح مسلم:2697]
لیکن صحیح مسلم کی روایت میں «بين السجدتين» کا تذکرہ نہیں ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 58]
لیکن صحیح مسلم کی روایت میں «بين السجدتين» کا تذکرہ نہیں ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 58]
23. دعاء سجود التلاوة
سجدہ تلاوت کی دعائیں
حدیث نمبر: 59
سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
”میرے چہرے نے اس ذات کے لئے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی سماعت اور بصارت کو اپنی طاقت و بصارت کے ساتھ کھولا، بابرکت ہے اللہ تعالیٰ بہترین انداز سے پیدا کرنے والا۔“ [ضعيف، سنن ابي داؤد:1414، سنن ترمذي:580، المستدرك للحاكم:220/1ح8020]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 59]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 59]
حدیث نمبر: 60
اللّٰهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ
”اے اللہ! میرے لئے اس سجدے کے بدلے اپنے ہاں اجر لکھ دے اور اس کے بدلے سے (میرے گناہوں کا) بوجھ ختم کر دے، اور اپنے پاس اسے ذخیرہ بنا، اور مجھ سے اسی طرح قبول فرما جس طرح تو نے اپنے بندے داؤد سے قبول فرمایا تھا۔“ [حسن، سنن ترمذي:579، 3424، المستدرك للحاكم:219/1ح799]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 60]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 60]
24. التشهد
تشہد
حدیث نمبر: 61
التَّحِيَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ ّٰاللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ َّاللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا َّاللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
”تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں، اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ پر سلام، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، ہم پر بھی اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ [صحيح بخاري:831، صحيح مسلم:402]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 61]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 61]
25. الصلاة على النبي ﷺ بعد التشهد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا
حدیث نمبر: 62
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلىٰ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمتیں نازل کیں، یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکتیں نازل کیں یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“ [صحيح بخاري:3370]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 62]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 62]
حدیث نمبر: 63
قُولُوا اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ، وَعَلَى أَزْوَاجِهِ، وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ أَزْوَاجِهِ، وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمتیں نازل کیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکتیں نازل کیں یقینا تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“ [صحيح بخاري:3369، صحيح مسلم:407، واللفظ له]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 63]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 63]
26. الدعاء بعد التشهد الأخير وقبل السلام
سلام پھیرنے سے پہلے آخری تشہد میں دعائیں
حدیث نمبر: 64
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ
”اے اللہ! میں قبر کے عذاب، جہنم کے عذاب، زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ [صحيح بخاري:832، صحيح مسلم:588، بلفظ مختلف]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 64]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 64]
حدیث نمبر: 65
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
”اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں، مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ [صحيح بخاري:832، صحيح مسلم:589، واللفظ له]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 65]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 65]
حدیث نمبر: 66
اللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَبِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
”اے اللہ! یقیناً میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا اور تیرے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو نہیں بخش سکتا، اپنے پاس سے مجھے بخشش عنایت فرما اور مجھ پر رحم فرما، یقیناً تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔“ [صحيح بخاري:834، صحيح مسلم:2705]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 66]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 66]