مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
17. دعاء الاستفتاح
دعائے استفتاح
حدیث نمبر: 37
وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي، وَنُسُكِي، وَمَحْيَايَ، وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللّٰهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي، وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
”میں نے اپنا چہرہ یکسو ہو کر اس ذات کی طرف متوجہ کر لیا جس نے آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے پیدا کیا، اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں، بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا اللہ رب العالمین کے لئے ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں مطیع و فرمانبرداروں میں سے ہوں، اے اللہ! تو ہی بادشاہ ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، میرے تمام گناہ بخش دے۔ کیونکہ تیرے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو نہیں بخش سکتا، مجھے بہترین اخلاق کی ہدایت دے، تیرے علاوہ بہترین اخلاق کی ہدایت کوئی نہیں دے سکتا۔ مجھ سے برا اخلاق ہٹا دے، تیرے علاوہ مجھ سے برا اخلاق کوئی دور نہیں کر سکتا، میں حاضر ہوں، تیرا فرمانبردار ہوں، اور بھلائی تمام کی تمام تیرے ہاتھ میں ہے، جبکہ برائی تیری طرف سے نہیں، میں تیری مدد سے (کھڑا) ہوں اور تیری طرف (متوجہ) ہوں، تو بابرکت ہے، بلند ہے میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔“ [ صحيح مسلم:771]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 37]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 37]
حدیث نمبر: 38
اللّٰهُمَّ رَبَّ جَبْرَائِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ، فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ، اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ، إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
”اے اللہ، جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب، آسمانوں اور زمینوں کو نئے سرے سے پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کا علم رکھنے والے تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جس معاملے میں(بھی) یہ اختلاف کرتے ہیں، تو مجھے اختلافی باتوں میں حق (سچائی) کی ہدایت دے، یقیناً تو جسے چاہتا ہےصراط مستقیم کی طرف ہدایت دے دیتا ہے۔“ [ صحيح مسلم:770]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 38]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 38]
حدیث نمبر: 39
اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا، «أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ نَفْخِهِ وَنَفْثِهِ وَهَمْزِهِ
”اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، بہت زیادہ، تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، بہت زیادہ، تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، بہت زیادہ، اور صبح و شام اللہ ہی کی تقدیس و پاکی بیان کی جاتی ہے میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، شیطان مردود سے، اس کے مغرور بنانے سے، اس کے تھوک سے اور اس کے چوکا لگانے سے۔“ [ اسناده حسن، سنن ابي داؤد:764، سنن ابن ماجه:807]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 39]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 39]
حدیث نمبر: 40
اللّٰهُمَّ لَكَ الحَمْدُ، أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ، أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ, وَلَكَ الْحَمْدُ، مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ, وَلَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَكَ الْحَمْدُ, وَلَكَ الحَمْدُ، أَنْتَ الحَقُّ، وَوَعْدُكَ الحَقُّ، وَقَوْلُكَ الحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ الحَقُّ، وَالجَنَّةُ الحَقُّ، وَالنَّارُ الحَقُّ، وَالنَّبِيُّونَ الحَقُّ، وَمُحَمَّدٌ الحَقُّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات تہجد کے لئے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ تیرے لئے ہی تمام تعریفات ہیں، تو آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کا نور ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں، زمین اور جو ان میں ہے سب کا قائم رکھنے والا ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے تو آسمانوں، زمین اور جو ان میں ہے سب کا پروردگار ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تیرے لئے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیرا قول حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، آگ حق ہے، تمام انبیاء حق ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں اور قیامت حق ہے۔ اے اللہ میں تیرا فرمانبردار ہوا، تجھ ہی پر بھروسہ کیا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تیری طرف ہی رجوع کیا، تیری مدد کے ساتھ (تیرے دشمنوں سے) جھگڑا کیا، تیری طرف ہی فیصلہ لے کر آیا، مجھے بخش دے جو میں نے پہلے کیا اور جو میں نے بعد میں کیا، جو میں نے پوشیدہ کیا اور جو میں نے اعلانیہ کیا۔ تو ہی بھلائی اور نیکی کے کاموں میں آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو ہی میرا معبود ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“ [ صحيح بخاري:6317، صحيح مسلم:769، بلفظ مختلف]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 40]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 40]
18. سورة الفاتحة
سورۃ الفاتحہ
حدیث نمبر: 41
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ (۱) «الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (٢) «الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ (٣) «مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (٤) «إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (٥) «اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (٦) «صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (٧) «آمین [ سورة الفاتحة:1-7 ]
«بِسْمِ اللَٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ «قُلْ هُوَ اللَٰهُ أَحَدٌ (١) «اللَٰهُ الصَّمَدُ (٢) «لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (٣) «وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ (٤) [ سورة الاخلاص:1-4]
«بِسْمِ اللَٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ «قُلْ هُوَ اللَٰهُ أَحَدٌ (١) «اللَٰهُ الصَّمَدُ (٢) «لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (٣) «وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ (٤) [ سورة الاخلاص:1-4]
”اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے (۱) تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے (۲) بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ (۳) بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے (۴) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں (۵) ہمیں سیدھی راہ دکھا (۶) ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی۔ (۷)“(آمین)
”اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے، اے نبی! کہہ دیجئے اللہ ایک ہی ہے (۱) اللہ بے نیاز ہے (۲) نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا (۳) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں (۴)“
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 41]
”اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے، اے نبی! کہہ دیجئے اللہ ایک ہی ہے (۱) اللہ بے نیاز ہے (۲) نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا (۳) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں (۴)“
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 41]
19. دعاء الركوع
رکوع کی دعائیں
حدیث نمبر: 42
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ
”پاک ہے میرا رب عظمت والا۔“ (تین مرتبہ) [صحيح مسلم:772، سنن ابي داؤد:871، سنن ترمذي:262]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 42]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 42]
حدیث نمبر: 43
سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي
”پاک ہے تو اے اللہ، اے ہمارے رب اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ مجھے بخش دے۔“ [ صحيح بخاري:794، صحيح مسلم:484]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 43]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 43]
حدیث نمبر: 44
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ
”انتہائی زیادہ پاک، انتہائی مقدس، فرشتوں اور روح (جبرئیل) کا رب۔“ [ صحيح مسلم:487]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 44]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 44]
حدیث نمبر: 45
اللّٰهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَمُخِّي، وَعَظْمِي، وَعَصَبِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمَيَّ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
”اے اللہ تیرے لئے ہی میں نے رکوع کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی میں فرمانبردار ہوا، میرے کان، میری آنکھیں، میرا دماغ، میری ہڈیاں، میرے پٹھے اور وہ جسم جسے میرے قدم اٹھائے ہوئے ہیں، اللہ رب العالمین کے لئے جھک گئے ہیں۔“ [ صحيح مسلم:771مسند احمد:960]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 45]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 45]
حدیث نمبر: 46
سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ
”پاک ہے (اللہ تعالیٰ) زبردست طاقت والا، عظیم بادشاہت والا، بڑائی اور عظمت والا۔“ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:873، سنن النسائي:1050، مسند احمد:24/6]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 46]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 46]