🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ آخِرِ عُقُوبَةٍ لِمَنْ يَفْعَلُ الْفَاحِشَةَ)
بدفعلی کی آخری سزا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3585
3585 - وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَنْظُرُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز وجل اس آدمی کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا جو کسی مرد کے ساتھ برا فعل کرے یا وہ عورت کی پیٹھ (دبر) میں بدفعلی کرے۔“ ترمذی، اور انہوں نے کہا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3585]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1165)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عُقُوبَةُ مَنْ يَفْعَلُ الْفَاحِشَةَ بِالْحَيَوَانِ)
جانور سے بدفعلی کی سزا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3586
3586 - وَعَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَلَا حَدَّ عَلَيْهِ  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ: وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ وَهُوَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَاقْتُلُوهُ. وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ برا فعل کرے تو اس پر کوئی حد نہیں۔“ امام ترمذی نے سفیان ثوری سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا: یہ حدیث، حدیث اول: ”جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ برا فعل کرے تو اسے قتل کر دو۔“ سے زیادہ صحیح ہے اور اہل علم کے ہاں اسی پر عمل ہے۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3586]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1455) و أبو داود (4465)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَدَمُ مُرَاعَاةِ أَحَدٍ عِنْدَ إِقَامَةِ الْحُدُودِ)
حدود جاری کرنے میں کسی کی پروا نہ کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3587
3587 - عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقِيمُوا حُدُودَ اللَّهِ فِي الْقَرِيبِ وَالْبَعِيدِ  ، وَلَا تَأْخُذْكُمْ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہر قریب و بعید (نسب کے لحاظ سے یا قوت کے لحاظ سے) پر اللہ کی حدود نافذ کر دو، اور اللہ کے (حکم جاری کرنے) میں کسی ملامت گر کی ملامت تمہارے آڑے نہ آئے۔“ سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (2540)
٭ عبيدة بن الأسود مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَرَكَاتُ نُفُوذِ حُدُودِ اللَّهِ)
حدود اللہ کے نفاذ کی برکا ت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3588
3588 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِقَامَةُ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي بِلَادِ اللَّهِ  . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی حدود میں سے کسی حد کا قائم کر دینا، اللہ کے شہروں پر چالیس راتیں بارش ہونے سے بہتر ہے۔“ اسنادہ ضعیف جداً، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3588]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه ابن ماجه (2537)
٭ فيه سعد بن سنان الحنفي الحمصي: متروک، رماه الدارقطني وغيره بالوضع وللحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَرَكَاتُ نُفُوذِ حُدُودِ اللَّهِ، بِرِوَايَةِ النَّسَائِي)
حدود اللہ کے نفاذ کی برکا ت، بروایت نسائی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3589
3589 - وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ» ”اس کی سند ضعیف ہے“، «رَوَاهُ النَّسَائِيُّ» ”اسے نسائی نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3589]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه النسائي (75/8. 76 ح 4908)
٭ فيه جرير بن يزيد: ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن حبان (الموارد: 1507) وغيره .»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَتَى تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ؟)
چور کا ہاتھ کب کاٹا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3590
بَابُ قَطْعِ السَّرِقَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 3590 - عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُقْطَعُ يَدُ سَارِقٍ إِلَّا بِرُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتی ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (مالیت کی چوری) پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6789) و مسلم (1684/2)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَيَانُ قَطْعِ الْيَدِ فِي ثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ)
تین درہم کی چیز پر ہاتھ کاٹنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3591
3591 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ السَّارِقِ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین درہم مالیت کی ڈھال کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3591]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6798) و مسلم (1686/6)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (قَطْعُ الْيَدِ لِشَيْءٍ قَلِيلٍ مُقَابِلَ شَيْءٍ ثَمِينٍ)
معمولی چیز کے بدلے ہاتھ ایسی قیمتی چیز کا کٹوانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3592
3592 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ السَّارِقَ يَسْرِقُ بَيْضَةً فَتُقْطَعَ يَدُهُ وَيَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعَ يَدُهُ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ چور پر لعنت کرے کہ وہ انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے، اور وہ رسی چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3592]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6799) و مسلم (م1687/7)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَدَمُ قَطْعِ الْيَدِ فِي سَرِقَةِ الثِّمَارِ عَلَى الشَّجَرِ)
درخت پر لگے پھل چوری کرنے پر ہاتھ نہ کا ٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3593
3593 - عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ  . رَوَاهُ مَالِكٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”درخت پر لگے ہوئے پھل اور شگوفے میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اسنادہ صحیح، رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3593]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (839/2 ح 1628 مطولاً) و الترمذي (1449) و أبو داود (4388) و النسائي (86/8. 88 ح 4963. 4973) و الدارمي (174/2 ح 2309. 2314) و ابن ماجه (2593)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (إِقَامَةُ الْحَدِّ فِي سَرِقَةِ الثِّمَارِ الْمُخَزَّنَةِ)
ذخیرہ شدہ پھلوں کی چوری پر حد جاری ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3594
3594 - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ  قَالَ: مَنْ سَرَقَ مِنْهُ شَيْئًا بَعْدَ أَنْ يُؤْوِيَهُ الْجَرِينُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَعَلَيْهِ الْقَطْعُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے درختوں پر لگے ہوئے پھل (کی چوری) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس نے اسے گودام میں محفوظ کر لینے کے بعد چوری کیا اور وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ گیا تو پھر اس پر قطع (ہاتھ کاٹنا) ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1710) و النسائي (84/8. 85 ح 4960)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں