🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مَنْعُ ٱلصَّبْغِ ٱلْأَسْوَدِ)
کالے خضاب کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4452
4452 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"يَكُونُ قَوْمٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَخْضِبُونَ بِهَذَا السَّوَادِ، كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ، لَا يَجِدُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو اس سیاہی سے کبوتروں کے سینوں کی طرح خضاب کریں گے، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گے۔“ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ» (اس کی سند صحیح ہے، اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4452]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4212) و النسائي (138/8 ح 5078)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (ٱلصَّبْغُ ٱلْمَجَازُ)
جائز خضاب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4453
4453 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَيَصْفِرُّ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ  ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سبتی جوتے (جن پر بال نہیں ہوتے تھے) پہنا کرتے تھے، اور ورس (یمن کے علاقے کی ایک بوٹی) اور زعفران سے اپنی داڑھی کو زرد کیا کرتے تھے، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ اس کی سند حسن ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (186/8 ح 5246)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مُحَبَّبُ ٱلصَّبْغُ ٱلأصْفَرُ)
زرد خضاب کو پسند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4454
4454 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ. فَقَالَ:"مَا أَحْسَنَ هَذَا". قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ فَقَالَ:"هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا". ثُمَّ مَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ. فَقَالَ:"هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے گزرا جس نے مہندی لگائی ہوئی تھی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا خوب ہے یہ!“ راوی بیان کرتے ہیں، پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور وسمہ لگایا ہوا تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سے بھی بہتر ہے۔“ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ کیا ہوا تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ ان سب سے بہتر ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4454]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4211) [و ابن ماجه (3627) ]
٭ فيه حميد بن وھب ضعفه البخاري وغيره و قال صاحب التقريب: ’’لين الحديث‘‘.»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مُخَالَفَةُ ٱلْيَهُودِ بِٱلصَّبْغِ)
خضاب کے ذریعہ یہودیوں کی مخالفت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4455
4455 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"غَيِّرُوا الشَّيْبَ، وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بڑھاپے (سفید بالوں) کو بدل ڈالو اور یہود سے مشابہت نہ کرو۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1752 وقال: حسن صحيح)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مُخَالَفَةُ ٱلْيَهُودِ بِٱلصَّبْغِ، رِوَايَةُ ٱلنَّسَائِيِّ)
خضاب کے ذریعہ یہودیوں کی مخالفت، بروایت نسائی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4456
4456 - وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَالزُّبَيْرِ.
اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ابن عمر اور زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ صحیح، «رَوَاهُ النَّسَائِيُّ» ”اسے نسائی نے روایت کیا ہے“۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ» ”اس کی سند حسن ہے“، «رَوَاهُ النَّسَائِيُّ» ”اسے نسائی نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4456]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (137/8 ح 5076)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (شَعْرُ ٱلشَّيْبِ فِي ٱلْكِبَرِ نُورٌ)
بڑھاپے کے سفید بال نور کا سبب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4458
4458 - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ ; فَإِنَّهُ نُورُ الْمُسْلِمِ. مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ  كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً، وَرَفَعَهُ بِهَا دَرَجَةً". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سفید بال ختم نہ کرو کیونکہ وہ مسلمان کا نور ہے، جس کا حالتِ اسلام میں بال سفید ہوتا ہے تو اس کے بدلے میں اللہ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، اس کے بدلے میں اس کی ایک غلطی ختم کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4458]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4202)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (ٱلشَّيْخُوخَةُ فِي ٱلْإِسْلَامِ نُورٌ لِلْآخِرَةِ)
اسلام میں بوڑھا ہونا آخرت کے لئے نور
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4459
4459 - وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ  كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ.
کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے حالتِ اسلام میں بال سفید ہوں تو روزِ قیامت اس کے لیے نور ہو گا۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4459]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (1634 وقال: حسن) و النسائي (27/6 ح 3146)
٭ السند منقطع، سالم بن أبي الجعد لم يسمع من شرحبيل بن السمط (سنن أبي داود: 3967) و لبعض الحديث شواھد و حديث مسلم (1509) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (شَعْرُ رَسُولِ ٱللَّهِ صَلَّى ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْجُمْهَةِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال جمہ سے اوپر تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4460
4460 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكَانَ لَهُ شَعْرٌ فَوْقَ الْجُمَّةِ، وَدُونَ الْوَفْرَةِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک برتن میں غسل کیا کرتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کندھوں اور کانوں کی لَو کے درمیان تھے۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ»، «رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4460]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1755 وقال: حسن غريب صحيح) و النسائي (128/1. 129 ح 234)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (طُمُوحُ ٱلصَّحَابَةِ فِي طَاعَةِ رَسُولِ ٱللَّهِ صَلَّى ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
صحابہ کا جذ بہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4461
4461 - وَعَنِ ابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نِعْمَ الرَّجُلُ خُرَيْمٌ الْأَسْدِيُّ، لَوْلَا طُولُ جُمَّتِهِ، وَإِسْبَالُ إِزَارِهِ  . فَبَلَغَ ذَلِكَ خُرَيْمًا، فَأَخَذَ شَفْرَةً، فَقَطَعَ بِهَا جُمَّتَهُ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَرَفَعَ إِزَارَهُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابی ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”خریم اچھا آدمی ہے اگر اس کے بال لمبے نہ ہوتے اور نہ وہ اپنا تہبند لٹکاتا۔“ خریم کو یہ بات پہنچی تو اس نے استرا لیا اور اس سے لمبے بالوں کو اپنے کانوں تک کاٹ لیا اور اپنا تہبند اپنی نصف پنڈلیوں تک اٹھا لیا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4461]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4089)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أَنْسُ رَضِيَ ٱللَّهُ عَنْهُ يَقْبِضُ شَعْرًا بِمَحَبَّةٍ)
انس رضی اللہ عنہ کے بال پیار سے پکڑنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4462
4462 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ، فَقَالَتْ لِي أُمِّي: لَا أَجُزُّهَا، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُدُّهَا، وَيَأْخُذُهَا  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میری پیشانی کے بال لمبے تھے، میری والدہ نے مجھے کہا: میں انہیں نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں کھینچتے اور پکڑا کرتے تھے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4462]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4196)
٭ فيه ميمون بن عبد الله: عن ثابت (وھو) مجھول و لعله ميمون بن أبان: مستور أي مجھول الحال .»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں