الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
روزے اور قیام کا بیان
रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ )
حدیث نمبر: 856
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن كنت صائما فصم ايام الغر. يعني الايام البيض".-" إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا:، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے) دنوں کا روزہ رکھا کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے۔
570. سال کے چھ دنوں کا روزہ رکھنا منع ہے
“ पूरे वर्ष में छे विशेष दिनों के रोज़े रखना मना है ”
حدیث نمبر: 857
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن صوم ستة ايام من السنة: ثلاثة ايام التشريق ويوم الفطر ويوم الاضحى ويوم الجمعة مختصة من الايام".-" نهى عن صوم ستة أيام من السنة: ثلاثة أيام التشريق ويوم الفطر ويوم الأضحى ويوم الجمعة مختصة من الأيام".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں چھ دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا: ایام تشریق کے تین دن، عیدالفطر کا دن، عیدالاضحیٰ کا دن، جمعہ کے دن کو خاص کر کے روزہ رکھنا۔
571. قیام اللیل میں دو دو رکعت قیام
“ रात की नमाज़ यानि क़याम अल्लेल की नमाज़ दो दो रकअत हैं ”
حدیث نمبر: 858
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا تهجد يسلم بين كل ركعتين".-" كان إذا تهجد يسلم بين كل ركعتين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد پڑھتے تو دو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
572. ایک رکعت نماز وتر درست ہے
“ वित्र की नमाज़ एक रकअत ठीक है ”
حدیث نمبر: 859
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الذي لا ينام حتى يوتر حازم".-" الذي لا ينام حتى يوتر حازم".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نماز عشاء ادا کرتے تھے اور اس کے بعد صرف ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان کو کہا گیا: ابواسحاق! تم صرف ایک رکعت وتر پڑھتے ہو اور مزید کوئی نماز نہیں پڑھتے، (کیا وجہ ہے)؟ انہوں نے کہا: جی ہاں میں نے خود رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: وہ بندہ محتاط (اور دور اندیش ہے) جو سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہے۔
573. وتر رات کی نماز ہے
“ वित्र रात की नमाज़ है ”
حدیث نمبر: 860
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الوتر بليل".-" الوتر بليل".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز وتر رات کو ہوتی ہے۔
574. سحری کا کھانا بابرکت ہے
“ सेहरी का खाना बरकत वाला है ”
حدیث نمبر: 861
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله جعل البركة في السحور والكيل".-" إن الله جعل البركة في السحور والكيل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سحری اور ناپ میں برکت رکھی ہے۔
حدیث نمبر: 862
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اراد ان يصوم فليتسحر بشيء".-" من أراد أن يصوم فليتسحر بشيء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو روزہ رکھنا چاہتا ہو، وہ کسی چیز کے ساتھ سحری کر لیا کرے۔
حدیث نمبر: 863
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور".-" هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور".
سیدنا خالد بن معدان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ بابرکت کھانے کی طرف۔ آپ کی مراد سحری کا کھانا تھا۔
حدیث نمبر: 864
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (عليكم بغداء السحور؛ فإنه هو الغداء المبارك).- (عليكُم بغَدَاءِ السُّحور؛ فإنّه هو الغَدَاءُ المباركُ).
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کا کھانا ضرور کھایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت کھانا ہے۔
575. سحری کا کھانا کھانے والوں کی فضیلت
“ सेहरी का खाना खाने वालों की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 865
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن الله وملائكته يصلون على المتسحرين).- (إنّ اللهَ وملائكتَه يصلُّون على المتسحِّرين).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.