الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
روزے اور قیام کا بیان
रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ )
حدیث نمبر: 865M
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله وملائكته يصلون على المتسحرين".-" إن الله وملائكته يصلون على المتسحرين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پررحمت بھیجتے ہیں۔
576. کھجور، سحری کا بہترین کھانا ہے
“ खजूर सेहरी का सब से अच्छा खाना है ”
حدیث نمبر: 866
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نعم سحور المؤمن التمر".-" نعم سحور المؤمن التمر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا سحری کا بہترین کھانا کھجور ہے۔
577. بامر مجبوری طلوع فجر کے بعد سحری کھانا
“ अज़ान होने पर बर्तन न छोड़ कर ज़रूत पूरी कर लेना ”
حدیث نمبر: 867
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا سمع احدكم النداء والإناء على يده فلا يضعه حتى يقضي حاجته منه".-" إذا سمع أحدكم النداء والإناء على يده فلا يضعه حتى يقضي حاجته منه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اس حال میں اذان سنے کہ برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اس کو نہ رکھے، حتی کہ اپنی حاجت پوری کر لے۔
578. سحری آخری وقت میں اور افطار پہلے وقت میں کرنا
“ सेहरी अंतिम समय में और इफ़्तार पहले समय में करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 868
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" بكروا بالإفطار واخروا السحور".-" بكروا بالإفطار وأخروا السحور".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: افطاری میں جلدی کرو لیکن سحری میں تاخیر کرو۔
579. افطاری کا وقت
“ इफ़्तार का समय ”
حدیث نمبر: 869
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا كان صائما امر رجلا فاوفى على نشز، فإذا قال: قد غابت الشمس افطر".-" كان إذا كان صائما أمر رجلا فأوفى على نشز، فإذا قال: قد غابت الشمس أفطر".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ روزے دار ہوتے تو ایک آدمی کو حکم دیتے، وہ اونچی جگہ پر چڑھ جاتا، جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کرتے۔
حدیث نمبر: 870
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان لا يصلي المغرب وهو صائم حتى يفطر، ولو على شربة من ماء".-" كان لا يصلي المغرب وهو صائم حتى يفطر، ولو على شربة من ماء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے دار ہوتے تو نماز مغرب پڑھنے سے پہلے افطاری کرتے، اگرچہ وہ پانی کا ایک گھونٹ ہوتا۔
580. کس چیز کے ساتھ افطاری کی جائے؟
“ किस चीज़ से इफ़्तार किया जाए ”
حدیث نمبر: 871
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يبدا إذا افطر بالتمر".-" كان يبدأ إذا أفطر بالتمر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تو کھجور سے ابتدا کرتے۔
حدیث نمبر: 872
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يفطر على رطبات قبل ان يصلي فإن لم يكن رطبات فعلى تمرات فإن لم يكن حسا حسوات من ماء".-" كان يفطر على رطبات قبل أن يصلي فإن لم يكن رطبات فعلى تمرات فإن لم يكن حسا حسوات من ماء".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے سے پہلے تازہ کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کرتے تھے، اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک کھجوروں کے ساتھ اور اگر وہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے۔
581. روزے اور روزے دار کی فضیلت
“ रोज़े और रोज़दार की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 873
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن الله- عز وجل- يقول: إن الصوم لي، وانا اجزي به. إن للصائم فرحتين: إذا افطر فرح، وإذا لقي الله فجزاه فرح. والذي نفس محمد بيده! لخلوف فم الصائم اطيب عند الله من ريح المسك).- (إن الله- عز وجل- يقول: إن الصوم لي، وأنا أجزي به. إن للصّائم فرحتين: إذا أفطر فرح، وإذا لقي الله فجزاهُ فرح. والذي نفس محمد بيده! لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك).
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: یقینا روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ بلاشبہ روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب وہ افطار کرتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا اور وہ اس کو بدلہ دے گا، تو وہ خوش ہو جائے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔
582. روزے دار کا بیوی کا بوسہ لینا کیسا ہے؟
“ रोज़ेदार का पत्नी का चुंबन लेना कैसा है ? ”
حدیث نمبر: 874
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انا اتقاكم لله، واعلمكم بحدود الله".-" أنا أتقاكم لله، وأعلمكم بحدود الله".
عطا بن یسار، ایک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا انس انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لیا، پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا: وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کرے؟ اس نے آپ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کوئی مضائقہ نہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود ایسا کرتے ہیں۔ اس نے اپنے خاوند پر صورتحال کو واضح کیا، لیکن اس نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بعض مخصوص چیزوں کی رخصت دی جاتی ہے (جو عام مومنوں کے لیے نہیں ہوتی) لہٰذا تو دوبارہ جا اور آپ کے سامنے میرا یہ اشکال پیش کر۔ وہ دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور کہا: میرا خاوند کہتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بطور اختصاص بعض چیزوں کی اجازت دے دی جاتی ہے (لیکن ہم)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.