الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
روزے اور قیام کا بیان
रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ )
559. دوران سفر روزہ توڑدینا
“ यात्रा करते समय रोज़ा तोड़ना ”
حدیث نمبر: 836
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اشربوا فإني ايسركم، قاله للصائمين في السفر".-" اشربوا فإني أيسركم، قاله للصائمين في السفر".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کی ایک نہر کے پاس سے گزرے، آپ خچر پر سوار تھے، لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور پیدل چلنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پی لو۔ وہ آپ کی طرف دیکھنا شروع ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پی لو میں تم سب سے زیادہ قوت والا ہوں۔ انہوں نے پھر آپ کی طرف دیکھنا شروع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرین پھیرا اور پانی پیا، پھر صحابہ نے بھی پی لیا۔
560. شعبان کے روزے رکھنا
“ शअबान के रोज़े रखना ”
حدیث نمبر: 837
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" شعبان بين رجب ورمضان يغفل الناس عنه ترفع فيه اعمال العباد، فاحب ان لا يرفع عملي إلا وانا صائم".-" شعبان بين رجب ورمضان يغفل الناس عنه ترفع فيه أعمال العباد، فأحب أن لا يرفع عملي إلا وأنا صائم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، امام نسائی نے ابوہریرہ کا نام ذکر نہیں کیا، سیدنا اسامہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایک مہینے میں بہت روزے رکھتے ہیں، جبکہ دوسرے ماہ میں اتنے روزے نہیں رکھتے، (کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون سا مہینہ؟ میں نے کہا: شعبان۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شعبان، جو رجب اور رمضان کا درمیانی مہینہ ہے، سے کئی لوگ غافل ہیں۔ اس مہینے میں لوگوں کے اعمال (آسمانوں کی طرف) اٹھائے جاتے ہیں، میں چاہتا ہے کہ میرا عمل اس حال میں اٹھایا جائے کہ میں روزے دار ہوں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے یہ بھی دیکھا کہ آپ سوموار اور جمعرات کا روزہ ترک نہیں کرتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں بھی بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں۔
561. رمضان سے متصل پہلے شعبان کے روزے نہ رکھے جائیں، الایہ کہ . . .
“ रमज़ान के पहले दिन से जुड़े शअबान के अंतिम दिनों के रोज़े न रखे जाएं ”
حدیث نمبر: 838
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" احصوا هلال شعبان لرمضان ولا تخلطوا برمضان إلا ان يوافق ذلك صياما كان يصومه احدكم وصوموا لرؤيته وافطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فإنها ليست تغمى عليكم العدة".-" أحصوا هلال شعبان لرمضان ولا تخلطوا برمضان إلا أن يوافق ذلك صياما كان يصومه أحدكم وصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فإنها ليست تغمى عليكم العدة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے لیے شعبان کے چاند (کی تاریخ کو شمار کر کے رکھو اور اس کو رمضان کے ساتھ نہ ملا دو، ہاں اگر کوئی آدمی (باقاعدہ کسی مخصوص) دن کا روزہ رکھتا ہو اور وہ اس دن سے موافقت کر جائے (تو روزہ رکھا جا سکتا ہے)۔ چاند کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر افطار کرو، اگر (انتیس تاریخ کی شام کو) چاند بادلوں میں یا کہر میں چھپ جائے تو گنتی تو پوشیدہ نہیں رہ سکتی (اس کا اعتبار کر کے تیس دن پورے کر لو)۔
حدیث نمبر: 839
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صوموا لرؤيته، وافطروا لرؤيته، فإن حال بينكم وبينه سحاب او ظلمة او هبوة، فاكملوا العدة، لا تستقبلوا الشهر استقبالا، ولا تصلوا رمضان بيوم من شعبان".-" صوموا لرؤيته، وأفطروا لرؤيته، فإن حال بينكم وبينه سحاب أو ظلمة أو هبوة، فأكملوا العدة، لا تستقبلوا الشهر استقبالا، ولا تصلوا رمضان بيوم من شعبان".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو۔ اگر تمہارے اور چاند کے درمیان بادل، اندھیرا یا گردو غبار حائل ہو جائے تو پھر (شعبان کی تیس کی) گنتی پوری کر لو۔ مہینے کا استقبال نہ کرو اور نہ ہی رمضان کو شعبان کے دن کے ساتھ ملاؤ۔
562. یوم عاشورا کا روزہ اگر یکم رمضان کے روزے کی اطلاع طلوع فجر کے بعد ملے تو، کیا طلوع فجر کے بعد فرضی روزے کی نیت کی جا سکتی ہے؟
“ आशूरा के दिन ( 10 मुहर्रम ) का रोज़ा ، यदि रमजान के पहले दिन ( चाँद निकलने ) की सूचना फ़जर के बाद मिलती है तो क्या फ़जर के बाद फ़र्ज़ रोज़े की नियत की जा सकती है ? ”
حدیث نمبر: 840
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اذن في قومك او في الناس يوم عاشوراء: من [كان] اكل فليصم بقية يومه [إلى الليل]، ومن لم يكن اكل فليصم".-" أذن في قومك أو في الناس يوم عاشوراء: من [كان] أكل فليصم بقية يومه [إلى الليل]، ومن لم يكن أكل فليصم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عاشورا والے دن اپنی قوم میں یا لوگوں میں اعلان کر دو کہ جس نے کھانا کھا لیا ہے، وہ دن کا بقیہ حصے کا روزہ رکھ لے اور جس نے کھانا نہیں کھایا، وہ (مکمل دن) کا روزہ رکھے۔ یہ حدیث سلمہ بن اکوع، ربیع بنت معوذ، محمد بن صیفی، ہند بن اسما، ابوہریرہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروہ ہے، اسلم قبیلے کے مبہم افراد سے، معبد قرشی سے اور محمد بن سیرین سے مرسلاً مروی ہے۔
حدیث نمبر: 841
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن هذا يوم كان يصومه اهل الجاهلية، فمن احب ان يصومه؛ فليصمه، ومن احب ان يتركه؛ فليتركه).- (إنّ هذا يومٌ كان يصومه أهل الجاهليّة، فمن أحب أن يصومه؛ فليصمه، ومن أحب أن يتركه؛ فليتركه).
نافع سے رویت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو بیان کیا کہ انہوں نے یوم عاشورا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: عہد جاہلیت والے لوگ اس دن کا روزہ رکھتے تھے، اب جو اس کا روزہ رکھنا پسند کرتا ہے، وہ رکھ لے اور جو چھوڑنا پسند کرتا ہے، وہ چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 842
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن عاشوراء يوم من ايام الله، فقن شاء صامه، ومن شاء تركه).- (إنّ عاشوراء يومٌ من أيام الله، فقن شاء صامه، ومن شاء تركه).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دور جاہلیت کے لوگ یوم عاشورا (یعنی دس محرم) کا روزہ رکھتے تھے اور رمضان کے روزوں کی فرضیت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے مسلمان بھی روزہ رکھتے تھے۔ جب رمضان فرض ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک دن عاشورا ہے، جو چاہتا ہے اس کا روزہ رکھ لے اور جو چاہتا ہے نہ رکھے۔
563. یوم عاشورا کا روزہ کے نو محرم کا روزہ رکھنا چاہیے
“ आशूरा के दिन ( 10 मुहर्रम ) का रोज़ा रखना चाहिए ”
حدیث نمبر: 843
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن عشت إن شاء الله إلى قابل صمت التاسع مخافة ان يفوتني يوم عاشوراء".-" إن عشت إن شاء الله إلى قابل صمت التاسع مخافة أن يفوتني يوم عاشوراء".
سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نو محرم کا روزہ بھی رکھوں گا، تاکہ یوم عاشورا کا روزہ فوت ہو جانے کا خطرہ (ختم ہو جائے)۔
564. شب قدر
“ शब क़द्र यानि लैलतुल क़द्र ”
حدیث نمبر: 844
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اريت ليلة القدر، ثم انسيتها، واراني صبحها اسجد في ماء وطين).- (أُريتُ ليلةَ القدرِ، ثم أُنسيتُها، وأَراني صُبحَها أَسجدُ في ماءٍ وطينٍ).
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے شب قدر دکھائی گئی، لیکن پھر بھلا دی گئی۔ میرا خیال ہے کہ اس رات کی صبح کو میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں گا۔ انہوں نے کہا: (رمضان کی) تئیس تاریخ کو بارش ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو (دیکھا گیا کہ) آپ کے چہرے اور ناک کو پانی اور مٹی کا نشان تھا۔
حدیث نمبر: 845
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اريت ليلة القدر، ثم ايقظني بعض اهلي، فنسيتها؛ فالتمسوها في العشر الغوابر).- (أُريتُ ليلةَ القدرِ، ثم أيقظَني بعضُ أَهلي، فنُسِّيتُها؛ فالتمِسُوها في العشرِ الغَوابرِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے شب قدر دکھائی گئی، پھر مجھے میری کسی بیوی نے بیدار کر دیا، پس میں اس کو بھول گیا، تم اس کو آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.