الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
روزے اور قیام کا بیان
रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ )
حدیث نمبر: 885
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تصم يوم الجمعة إلا في ايام هو احدها، واما ان لا تكلم احدا، فلعمري لان تكلم بمعروف، وتنهى عن منكر خير من ان تسكت".-" لا تصم يوم الجمعة إلا في أيام هو أحدها، وأما أن لا تكلم أحدا، فلعمري لأن تكلم بمعروف، وتنهى عن منكر خير من أن تسكت".
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: میں جمعہ کے دن روزہ رکھوں گا اور اس دن کسی سے بات نہیں کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ کئی دنوں کے روزے رکھے اور بیچ میں جمعہ کا دن آ جائے (تو پھر کوئی حرج نہیں)۔ رہا مسئلہ تیرا کسی کے ساتھ کلام نہ کرنے کا، تو میری عمر کی قسم! خیر کی بات کرنا اور برائی سے روکنا تیرے لئے خاموش رہنے سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 886
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تصوموا يوم الجمعة إلا وقبله يوم او بعده يوم".-" لا تصوموا يوم الجمعة إلا وقبله يوم أو بعده يوم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ اس سے پہلے ایک دن یا اس کے بعد ایک دن کا بھی روزہ رکھا جائے۔
587. سنیچر وار کو روزہ رکھنا کیسا ہے؟
“ शनिवार के दिन रोज़ा रखना कैसा है ”
حدیث نمبر: 887
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا ولج الرجل في بيته فليقل: اللهم إني اسالك خير المولج، وخير المخرج، بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى الله ربنا توكلنا، ثم ليسلم على اهله".-" إذا ولج الرجل في بيته فليقل: اللهم إني أسألك خير المولج، وخير المخرج، بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى الله ربنا توكلنا، ثم ليسلم على أهله".
عبید اعراج کہتے ہیں: میری دادی نے مجھے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور آپ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے، یہ سنیچر وار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ، کھانا کھاؤ۔ انہوں نے کہا: میں روزے دار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گزشتہ کل روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر کھانا کھا لو، کیونکہ تجھے صرف سنیچر وار کے روزے کا ثواب ملے گا نہ عذاب۔
حدیث نمبر: 888
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لا تصم يوم السبت إلا في فريضة، ولو لم تجد إلا لحاء شجرة فافطر عليه).- (لا تَصُمْ يومَ السبتِ إلا في فريضةٍ، ولو لم تَجِدْ إلا لحاءَ شجرةٍ فَأَفْطِرْ عليهِ).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنیچر وار کا روزہ نہیں رکھنا، الا یہ کہ فرضی روزے ہوں۔ اگر تجھے درخت کی چھال کے علاوہ کچھ نہ ملے، تو وہی کھا کر (روزہ نہ رکھنے کی علامت پیش کر دینا)۔
588. روزے اور قیام سے جنسی خواہشات ختم ہو جاتی ہیں
“ रोज़ा और क़याम यौन इच्छा को समाप्त करता है ”
حدیث نمبر: 889
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خصاء امتي الصيام".-" خصاء أمتي الصيام".
سیدنا عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! کیا آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا خصی ہونا روزہ اور قیام ہے۔
589. میت کی طرف سے روزے رکھنا
“ मय्यत की ओर से रोज़ा रखना ”
حدیث نمبر: 890
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صومي عن اختك".-" صومي عن أختك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی بہن کا تذکرہ کیا کہ اس نے ایک ماہ کے روزوں کی نذر مانی، لیکن وہ ایک بحری سفر کے دوران فوت ہو گئی اور روزے نہ رکھ سکی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بہن کی طرف سے روزے رکھ لو۔
590. ابتدائے رمضان، عیدالفظر اور عیدالاضحٰی کے معاملے میں لوگوں کا خیال رکھنا
“ रमज़ान की शुरुआत ، ईद अल-फ़ित्र ओर ईद अल-अज़हा के दिन सब का साथ होना चाहिए ”
حدیث نمبر: 891
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الصوم يوم تصومون، والفطر يوم تفطرون، والاضحى يوم تضحون".-" الصوم يوم تصومون، والفطر يوم تفطرون، والأضحى يوم تضحون".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ اس دن ہو گا، جس دن تم (سارے) روزہ رکھو گے، افطار اس دن ہو گا، جس دن تم (سارے) افطار کرو گے اور قربانیاں اس دن ہوں گے، جس دن تم (سارے) قربانیاں کرو گے۔
591. بھوک کی شدت کے وقت کی دعا
“ सख़्त भूक लगने के समय की दुआ ”
حدیث نمبر: 892
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا تضور من الليل قال: لا إله إلا الله الواحد القهار، رب السماوات والارض وما بينهما العزيز الغفار".-" كان إذا تضور من الليل قال: لا إله إلا الله الواحد القهار، رب السماوات والأرض وما بينهما العزيز الغفار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو بھوک کی شدت کی وجہ سے دوہرے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: نہیں ہے کوئی معبود برحق، مگر اللہ، جو اکیلا اور زبردست ہے، آسمانوں، زمین اور ان دونوں کے درمیان والی تمام چیزوں کا رب ہے، وہ غالب اور بخشنے والا ہے۔
592. اعتکاف اور اس کی قضاء
“ एतकाफ़ ओर उस की क़ज़ाअ ”
حدیث نمبر: 893
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا كان مقيما اعتكف العشر الاواخر من رمضان، وإذا سافر اعتكف من العام المقبل عشرين".-" كان إذا كان مقيما اعتكف العشر الأواخر من رمضان، وإذا سافر اعتكف من العام المقبل عشرين".
سیدنا انس سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقیم ہوتے تو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے اور اگر ان دنوں سفر پر ہوتے تو اگلے سال کو بیس دنوں کا اعتکاف کرتے۔
593. رمضان کا آخری عشرہ کیسے گزارا جائے؟
“ रमज़ान के अंतिम दस दिन कैसे बिताने चाहियें ”
حدیث نمبر: 894
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان اجتهد في العشر الاواخر ما لا يجتهد في غيره".-" كان اجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيره".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (رمضان کے) آخری عشرے میں (عبادت کرنے میں) جو محنت کرتے، وہ کسی اور عشرے میں نہیں کرتے تھے۔

Previous    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.