الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1449. صدقہ کی فضیلت
“ सदक़ह की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2194
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اجعلوا بينكم وبين النار حجابا ولو بشق تمرة".-" اجعلوا بينكم وبين النار حجابا ولو بشق تمرة".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کوئی نیکی کر کے) اپنے اور آتش دوزخ کے درمیان پردہ لٹکائے رکھو، اگرچہ وہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کا صدقہ کرنے کی صورت میں ہو)۔
1450. بعض مؤمنوں کے دل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نرم ہوتے ہیں
“ कुछ मोमिनों के दिल आप ﷺ के लिए नरम हैं ”
حدیث نمبر: 2195
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من المؤمنين من يلين لي قلبه".-" إن من المؤمنين من يلين لي قلبه".
ابوراشد حبرانی کہتے ہیں کہ سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ابوامامہ! بعض مومن ایسے ہیں جن کا دل میرے لیے نرم (اور لچکدار) ہوتا ہے۔
1451. مومن کے انجام خیر کے لیے دنیوی آزمائشیں بہتر ہیں
“ मोमिन के अच्छे अंत के लिए दुनिया में परीक्षा का होना ”
حدیث نمبر: 2196
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اراد الله بعبد خيرا عجل له العقوبة في الدنيا وإذا اراد الله بعبد شرا امسك عليه ذنوبه حتى يوافيه يوم القيامة".-" إذا أراد الله بعبد خيرا عجل له العقوبة في الدنيا وإذا أراد الله بعبد شرا أمسك عليه ذنوبه حتى يوافيه يوم القيامة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کو (اس کے گناہوں کی سزا) جلد ہی دنیا میں دے دیتا ہے (یعنی تکلیفوں اور آزمائشوں کے ذریعے سے اس کے گناہوں کی معافی کے اسباب پیدا کر دیتا ہے) اور جب کسی بندے کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے اس کے گناہوں کی سزا (دنیا میں) روک لیتا ہے، یہاں تک کہ قیامت والے دن اس کو پوری سزا دے گا۔
1452. موت سے پہلے اعمال صالحہ کی فضیلت
“ मौत से पहले अच्छे कर्मों की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2197
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اراد الله بعبد خيرا عسله، فقيل: وما عسله؟ قال: يفتح له عملا صالحا بين يدي موته حتى يرضى عنه من حوله".-" إذا أراد الله بعبد خيرا عسله، فقيل: وما عسله؟ قال: يفتح له عملا صالحا بين يدي موته حتى يرضى عنه من حوله".
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اﷲ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے لوگوں میں نیک شہرت بنا دیتا ہے۔ کسی نے کہا: کہ نیک شہرت کیسے عطا کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس طرح کہ اس کے لیے اس کی موت سے قبل نیک اعمال آسان کر دیتا ہے، حتی کہ اس کے آس پاس والے اس سے خوش ہو جاتے ہیں (اور اس طرح وہ نیک نامی میں شہرت یافتہ ہو جاتا ہے)۔
1453. غیر مستحق پر لعنت کرنے کا وبال
“ नाजाइज़ लाअनत करने का बोझ ”
حدیث نمبر: 2198
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا خرجت اللعنة من في صاحبها نظرت، فإن وجدت مسلكا في الذي وجهت إليه وإلا عادت إلى الذي خرجت منه".-" إذا خرجت اللعنة من في صاحبها نظرت، فإن وجدت مسلكا في الذي وجهت إليه وإلا عادت إلى الذي خرجت منه".
عیزار بن جرول حضرمی کہتے ہیں: ہم میں ایک ابوعمیر نامی آدمی تھا، جس کا رشتہ اخوت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے قائم تھا، سیدنا عبداللہ اس کے گھر آتے جاتے رہتے تھے۔ ایک دن وہ آئے لیکن سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ گھر پر نہیں تھے، وہ اس کی بیوی کے پاس بیٹھ گئے۔ بیوی نے اپنی خادمہ کو کسی کام کے لیے بھیج دیا، اس نے واپس آنے میں تاخیر کی۔ (جس کی وجہ سے) اس نے کہا: میری خادمہ پر اللہ لعنت کرے، اس نے بہت دیر کر دی ہے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ باہر آ گئے اور دروازے پر بیٹھ گئے۔ جب سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ واپس آئے تو انہیں کہا: آپ اپنے بھائی کے اہل کے پاس تشریف رکھتے۔ انہوں نے کہا: میں نے تو ایسے ہی کیا تھا، لیکن اس نے خادمہ کو کسی کام کے لیے بھیجا اور اس نے بہت تاخیر کر دی، جس کی وجہ سے اس نے اس پر لعنت کی اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب لعنت ولا لعنت کرتا ہے تو دیکھا جاتا ہے کہ آیا وہ آدمی، جس پر لعنت کی گئی ہے، اس کا مستحق ہے۔ اگر (وہ حقدار) ہو تو ٹھیک وگرنہ وہ لعنت، لعنت کرنے والے کی طرف لوٹا دی جاتی ہے۔ اور میں نے ناپسند کیا لعنت کے راستے پر بیٹھوں۔
1454. نافرمانیوں کے باوجود دنیوی مال و دولت ملنا استدراج ہے
“ आज्ञाकारी न करने पर भी दुनिया में रिज़्क़ का मिलना अल्लाह की ढील है ”
حدیث نمبر: 2199
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا رايت الله يعطي العبد من الدنيا على معاصيه ما يحب فإنما هو استدراج ثم تلا: * (فلما نسوا ما ذكروا به فتحنا عليهم ابواب كل شيء، حتى إذا فرحوا بما اوتوا اخذناهم بغتة فإذا هم مبلسون) *".-" إذا رأيت الله يعطي العبد من الدنيا على معاصيه ما يحب فإنما هو استدراج ثم تلا: * (فلما نسوا ما ذكروا به فتحنا عليهم أبواب كل شيء، حتى إذا فرحوا بما أوتوا أخذناهم بغتة فإذا هم مبلسون) *".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ ایک آدمی کو اس کی برائیوں کے باوجود دنیا میں رزق دیا جا رہا ہے تو (سمجھ لو کہ) اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل دی جا رہی ہے، جس کا تذکرہ اس آیت میں ہے: «فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ» پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کر دیے، یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں، وہ خوب اترا گئے، ہم نے ان کو دفعتاً پکڑ لیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہو گئے۔ (۶-الأنعام:۴۴)
1455. پرفتن دور کے احکام
“ बुरे दिनों के नियम ”
حدیث نمبر: 2200
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا رايت الناس قد مرجت عهودهم، وخفت اماناتهم وكانوا هكذا: وشبك بين اصابعه، قال (الراوي): فقمت إليه فقلت له: كيف افعل عند ذلك جعلني الله فداك؟ قال: الزم بيتك، واملك عليك لسانك، وخذ ما تعرف، ودع ما تنكر، وعليك بامر خاصة نفسك، ودع عنك امر العامة".-" إذا رأيت الناس قد مرجت عهودهم، وخفت أماناتهم وكانوا هكذا: وشبك بين أصابعه، قال (الراوي): فقمت إليه فقلت له: كيف أفعل عند ذلك جعلني الله فداك؟ قال: الزم بيتك، واملك عليك لسانك، وخذ ما تعرف، ودع ما تنكر، وعليك بأمر خاصة نفسك، ودع عنك أمر العامة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ ایک آدمی کو اس کی برائیوں کے باوجود دنیا میں رزق دیا جا رہا ہے تو (سمجھ لو کہ) اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل دی جا رہی ہے، جس کا تذکرہ اس آیت میں ہے: «فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ» پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کر دیے، یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں، وہ خوب اترا گئے، ہم نے ان کو دفعتاً پکڑ لیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہو گئے۔ (۶-الأنعام:۴۴)
1456. برائی کے بعد نیکی کرنے کی تعلیم
“ बुराई के बाद नेकी करने की शिक्षा ”
حدیث نمبر: 2201
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا عملت سيئة فاتبعها حسنة تمحها".-" إذا عملت سيئة فأتبعها حسنة تمحها".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کرنا، تاکہ نیکی برائی (کے اثر) کو مٹا دے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا لا الہ الااللہ کہنا بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو سب نیکیوں میں افضل ہے۔
1457. امانت، سچائی، حسن اخلاق اور بقدر کفایت رزق کی اہمیت
“ ईमानदारी ، सच्चाई ، अच्छा व्यवहार और भरपूर रिज़्क़ की एहमियत ”
حدیث نمبر: 2202
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا، حفظ امانة وصدق حديث وحسن خليقة وعفة طعمة".-" أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا، حفظ أمانة وصدق حديث وحسن خليقة وعفة طعمة".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تجھ میں چار خصائل پائے جاتے ہوں تو تجھے دنیا کے کسی فائدے سے محرومی کا کوئی افسوس نہیں ہونا چاہیے: امانت کی حفاظت، سچا کلام، حسن فطرت اور رزق کی پاکدامنی۔
1458. چھ امور کی پابندی پر جنت کی ضمانت
“ छह कर्मों की पाबंदी पर जन्नत की ज़मानत ”
حدیث نمبر: 2203
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اكفلوا لي بست اكفل لكم الجنة: إذا حدث احدكم فلا يكذب، وإذا ائتمن فلا يخن، وإذا وعد فلا يخلف، وغضوا ابصاركم، وكفوا ايديكم، واحفظوا فروجكم".-" اكفلوا لي بست أكفل لكم الجنة: إذا حدث أحدكم فلا يكذب، وإذا ائتمن فلا يخن، وإذا وعد فلا يخلف، وغضوا أبصاركم، وكفوا أيديكم، واحفظوا فروجكم".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دوں گا: جب تم میں سے کوئی آدمی کلام کرے تو جھوٹ مت بولے:، جب کسی کو امین بنایا جائے تو وہ خیانت نہ کرے، جب وعدہ کرے تہ عہد شکنی نہ کرے، (نیز) اپنی نظروں کو جھکا کر رکھو، اپنے ہاتھوں کو قابو میں رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.