الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
हज के बारे में
31. جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا۔
“ जो हज्ज के दौरान काअबे के अंदर नहीं गया ”
حدیث نمبر: 809
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا پھر کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک آدمی تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا پھر ایک شخص نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے اندر تشریف لے گئے تھے؟ تو انہوں نے کہا نہیں۔
32. جس شخص نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی۔
“ जिस ने काबा के चारों ओर तकबीर कही ”
حدیث نمبر: 810
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (حج کرنے) تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر داخل ہونے سے انکار کیا اور (وجہ یہ تھی کہ) اس میں بت رکھے ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو وہ بت وہاں سے نکال دیے گئے پھر لوگوں نے ابراہیم و اسمٰعیل علیہ السلام کی تصویریں اس (بت) کے اندر سے نکالیں، ان دونوں کے ہاتھ میں فال نکالنے کے تیر تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے حالانکہ اللہ کی قسم! انہیں معلوم ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اور اسمٰعیل علیہ السلام نے کبھی تیر سے فال نہیں نکالی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی۔
33. رمل کی ابتداء طواف میں کس طرح ہوئی؟
“ तवाफ़ में रमल की शरुआत कैसे हुई ? ”
حدیث نمبر: 811
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ جب (حج کرنے مکہ) تشریف لائے تو مشرکوں نے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے پہلے باہم) یہ چرچا کیا کہ اب ہمارے پاس ایک ایسا گروہ آنے والا ہے جس کو یثرب کے بخار نے کمزور کر دیا ہے پس (اس بات کی اطلاع پا کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ تین چکروں میں رمل کریں اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان معمولی چال سے چلیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حکم کے دینے سے کہ لوگ تمام چکروں میں رمل نہ کریں یہ منظور تھا کہ لوگوں پر سہولت ہو، اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہ تھی۔
34. مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے۔
“ मक्का में आने के बाद पहले तवाफ़ में हजर अस्वद को चूमना और तीन चक्करों में रमल करना मसनून है ”
حدیث نمبر: 812
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے۔
35. حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا۔
“ हज्ज और उमरा दोनों में रमल करना ”
حدیث نمبر: 813
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رمل سے کیا مطلب تھا، بات صرف یہ تھی کہ ہم نے مشرکوں کو اپنا زور دکھایا تھا اور (اب) اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا۔ پھر کہا کہ جس کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کر دیں۔
حدیث نمبر: 814
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں یمانی رکنوں کا چھونا خواہ سخت حالات ہوں یا نرم (غرض کسی حال) میں ترک نہیں کیا جب سے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کو چھوتے ہوئے دیکھا۔
36. حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا۔
“ हजर अस्वद को लाठी से चूमना ”
حدیث نمبر: 815
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع میں اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور لاٹھی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجراسود کو بوسہ دیا۔ (یعنی حجراسود کو لاٹھی لگا کر اسے چوم لیا)۔
37. حجراسود کو بوسہ دینا مسنون ہے۔
“ हजर अस्वद को चूमना मसनून है ”
حدیث نمبر: 816
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے حجراسود کو بوسہ دینے کی بابت پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کو چھوتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس شخص نے کہا اچھا بتائیے اگر اژدحام زیادہ ہو جائے، (یا) اگر لوگ مجھ پر غالب آ جائیں تو میں کس طرح حجراسود کو بوسہ دوں؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ اگر مگر کو یمن میں رکھو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کو بوسہ دیتے ہوئے اور اس کو چومتے ہوئے دیکھا ہے۔
38. جس شخص نے مکہ میں آتے ہی کعبہ کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے۔
“ अपने घर जाने से पहले मक्का आने पर कअबा का तवाफ़ करना ”
حدیث نمبر: 817
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ سب سے پہلا کام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کرنے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا۔ پھر امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے بھی اسی طرح حج کیا۔
حدیث نمبر: 818
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی طواف کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے (دیکھئیے باب: مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے۔۔۔) یہاں اس روایت میں اتنا زیادہ کہا کہ طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے تھے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.