الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
حدیث نمبر: 2957
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرا في الصلاة: لو ان لابن آدم واديا من ذهب لابتغى إليه ثانيا، ولو اعطي ثانيا لابتغى إليه ثالثا، ولا يملا جوف ابن آدم.." الحديث".-" سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ في الصلاة: لو أن لابن آدم واديا من ذهب لابتغى إليه ثانيا، ولو أعطي ثانيا لابتغى إليه ثالثا، ولا يملأ جوف ابن آدم.." الحديث".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں یہ آیت تلاوت کرتے سنا: اگر ابن آدم کو ایک وادی سونے کی مل جائے تو وہ دوسری کی تلاش شروع کر دے گا اور اگر دوسری بھی مل جائے تو وہ تیسری کو تلاش کرے گا، بس مٹی ہی ہے جو ابن آدم کا پیٹ بھر سکتی ہے . . .۔
حدیث نمبر: 2958
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نزلت سورة فرفعت وحفظت منها:" لو ان لابن آدم واديين من مال لابتغى إليهما ثالثا،.." الحديث".-" نزلت سورة فرفعت وحفظت منها:" لو أن لابن آدم واديين من مال لابتغى إليهما ثالثا،.." الحديث".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک سورت نازل ہوئی، پھرمنسوخ ہوئی، مجھے اس سے یہ آیت یاد ہے: اگر ابن آدم کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کو تلاش کرے گا۔
2008. تلاوت قرآن پر نزول سکینت
“ क़ुरआन पढ़ने पर सुकून और आराम का उतारा जाना ”
حدیث نمبر: 2959
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اقرا فلان! فإنها السكينة نزلت للقرآن، او عند القرآن".-" اقرأ فلان! فإنها السكينة نزلت للقرآن، أو عند القرآن".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی سورۃ الکہف کی تلاوت کر رہا تھا، (‏‏‏‏قریب ہی) اس کا چوپایہ بندھا ہوا تھا، چوپائے نے اچانک بدکنا شروع کر دیا، اس نے دیکھا کہ ایک بدلی اسے ڈھانپنے لگی ہے، وہ گھبرا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔ میں نے پوچھا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کا نام لیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو اس نے (‏‏‏‏ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ کر) یہ ساری بات بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوفلاں! تو پڑھتا رہتا، یہ تو سکینت تھی جو قرآن (‏‏‏‏ کی تلاوت) کے لیے نازل ہوئی۔
2009. آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے
“ आप ﷺ हर समय अल्लाह को याद करते थे ”
حدیث نمبر: 2960
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يذكر الله على كل احيانه".-" كان يذكر الله على كل أحيانه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔
2010. ذکر خدا والے کلمات عرش معلیٰ کے پاس
“ अल्लाह को याद करने वाले शब्द अर्श के आस पास होते हैं ”
حدیث نمبر: 2961
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن مما تذكرون من جلال الله: التسبيح والتهليل والتحميد، ينعطفن حول العرش، لهن دوي كدوي النحل، تذكر بصاحبها، اما يحب احدكم ان يكون له- او لا يزال له- من يذكر به).- (إن مما تذكرون من جلال الله: التسبيح والتهليل والتحميد، ينعطفن حول العرش، لهن دوي كدوي النحل، تذكر بصاحبها، أما يحب أحدكم أن يكون له- أو لا يزال له- من يذكر به).
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم تسبیح «سبحان الله» تھلیل «لا اله الا الله» اور تحمید «الحمد للہ» کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے جلال کا تذکرہ کرتے ہو تو یہ (‏‏‏‏اذکار) عرش کے اردگرد عاجزی کرتے ہیں، شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ان کی آواز ہوتی ہے اور یہ اپنے (‏‏‏‏ذکر کرنے والے) صاحب کا تذکرہ کرتے ہیں۔ تو اب کیا تم لوگ نہیں چاہتے کہ تمہارا کوئی ایسا عمل ہو جو (‏‏‏‏عرش کے پاس) تمہاری یاد دلاتا رہے۔
2011. ذکر والی مجلس کی فضیلت اور ثمرات
“ अल्लाह को याद करने वाले लोगों की सभा की फ़ज़ीलत और इनाम ”
حدیث نمبر: 2962
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن لله ملائكة سياحين في الارض؛ فضلا عن كتاب الناس [يلتمسون اهل الذكر] ؛ فإذا وجدوا قوما يذكرون الله تنادوا: هلموا إلى بغيتكم، فيجيئون فيحفون بهم إلى السماء الدنيا، فيقول الله: اي شيء تركتم عبادي يصنعون؟ فيقولون: تركناهم يحمدونك، ويمجدونك، ويذكرونك، فيقول: هل راوني؟ فيقولون: لا، فيقول: فكيف [لو راوني]؟ فيقولون: لو راوك لكانوا اشد تحميدا وتمجيدا وذكرا، فيقول: فاي شيء يطلبون؟ فيقولون: يطلبون الجنة، فيقول: وهل راوها؟ قال: فيقولون: لا، فيقول: فكيف لو راوها؟ فيقولون: لو راوها كانوا اشد عليها حرصا، واشد لها طلبا، قال: فيقول: ومن اي شيء يتعوذون؟ فيقولون: من النار، فيقول: وهل راوها؟ فيقولون: لا، قال: فيقول: فكيف لو راوها؟ فيقولون: لو راوها كانوا اشد منها هربا، واشد منها خوفا، قال: فيقول: إني اشهدكم اني قد غفرت لهم، قال: فيقولون: فإن فيهم فلانا الخطاء؛ لم يردهم، إنما جاء لحاجة؟! فيقول: هم القوم لا يشقى بهم جليسهم).- (إن لله ملائكة سيّاحين في الأرض؛ فُضُلأ عن كُتَّاب الناس [يلتمسون أهل الذكر] ؛ فإذا وجدُوا قوماً يذكرون الله تنادوا: هلموا إلى بغيتكم، فيجيئون فيحفُّون بهم إلى السّماء الدنيا، فيقول الله: أي شيء تركتم عبادي يصنعون؟ فيقولون: تركناهم يحمدونك، ويمجِّدونك، ويذكرونك، فيقول: هل رأوني؟ فيقولون: لا، فيقول: فكيف [لو رأوني]؟ فيقولون: لو رأوك لكانوا أشد تحميداً وتمجيداً وذكراً، فيقول: فأي شيء يطلبون؟ فيقولون: يطلبون الجنة، فيقول: وهل رأوها؟ قال: فيقولون: لا، فيقول: فكيف لو رأوها؟ فيقولون: لو رأوها كانوا أشد عليها حرصاً، وأشد لها طلباً، قال: فيقول: ومن أي شيء يتعوذون؟ فيقولون: من النار، فيقول: وهل رأوها؟ فيقولون: لا، قال: فيقول: فكيف لو رأوها؟ فيقولون: لو رأوها كانوا أشد منها هرباً، وأشد منها خوفاً، قال: فيقول: إني أشهدكم أني قد غفرت لهم، قال: فيقولون: فإن فيهم فلاناً الخطّاء؛ لم يردهم، إنما جاء لحاجة؟! فيقول: همُ القوم لا يشقى بهم جليسهم).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کے اعمال لکھنے والے فرشتوں کے علاوہ کچھ اور فرشتے بھی ہیں جو اہل ذکر کی تلاش میں زمین میں گھومتے رہتے ہیں، جب وہ محو ذکر لوگوں کی جماعت کو پاتے ہیں تو ایک دوسرے کو بآواز بلند پکارتے ہیں: اپنے مقصود کی طرف آ جاؤ، سو وہ آتے ہیں اور انہیں آسمان دنیا تک گھیر لیتے ہیں۔ (‏‏‏‏جب یہ فرشتے واپس جاتے ہیں تو) اللہ تعالیٰ پوچھتے ہیں: جب تم نے میرے بندوں کو الوداع کہا تو وہ کیا کر رہے تھے؟ وہ کہتے ہیں: جب ہم نے ان کو چھوڑا تو وہ تیری تعریف کر رہے تھے، تیری بزرگی بیان کر رہے تھے اور تیرا ذکر کر رہے تھے۔ (‏‏‏‏آسانی کے لیے اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کی گفتگو مکالمے کی صورت میں پیش کی جاتی ہے): اللہ تعالیٰ: کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ فرشتے: نہیں۔ اللہ تعالیٰ: اگر وہ مجھے دیکھ لیں تو (‏‏‏‏ان کا رویہ کیا ہو گا)؟ فرشتے: اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو تیری تعریف کرنے، بزرگی بیان کرنے اور ذکر کرنے میں زیادہ سختی اور پابندی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ: کون سی چیز ہے جو وہ طلب کر رہے تھے؟ فرشتے: وہ جنت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ: کیا انہوں نے جنت دیکھی ہے؟ فرشتے: نہیں۔ اللہ تعالیٰ: اگر وہ جنت دیکھ لیں تو؟ فرشتے: اگر وہ جنت دیکھ لیں تو ان کی حرص اور طلب بڑھ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ: کون سی چیز ہے جس سے وہ پناہ طلب کرتے تھے؟ فرشتے: آگ سے۔ اللہ تعالیٰ: کیا انہوں نے آگ دیکھی ہے؟ فرشتے: نہیں۔ اللہ تعالیٰ: اگر وہ آگ کو دیکھ لیں تو؟ فرشتے: اگر وہ دیکھ لیں تو اس سے دور بھاگنے میں زیادہ سخت ہو جائیں گے اور اس سے زیادہ ڈریں گے۔ اللہ تعالیٰ: (‏‏‏‏ فرشتو!) میں تمہیں اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کو بخش دیا ہے۔ فرشتے: ان میں فلاں آدمی تو خطا کار تھا، وہ کسی ضرورت کے لیے آیا تھا، اس کا مقصود ان کے ساتھ بیٹھنا نہیں تھا (‏‏‏‏تو اسے کیسے بخش دیا گیا)؟ اللہ تعالیٰ: وہ ایسی قوم ہیں کہ ان کا ہم نشین بھی نامراد نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 2963
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما جلس قوم مجلسا يذكرون الله فيه إلا حفتهم الملائكة وتغشتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده".-" ما جلس قوم مجلسا يذكرون الله فيه إلا حفتهم الملائكة وتغشتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی قوم ایسی مجلس میں نہیں بیٹھی جس میں وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہے ہوں مگر انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں، ان کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر ان لوگوں میں فرماتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2964
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما جلس قوم يذكرون الله عز وجل إلا ناداهم مناد من السماء: قوموا مغفور لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات".-" ما جلس قوم يذكرون الله عز وجل إلا ناداهم مناد من السماء: قوموا مغفور لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے بیٹھتے ہیں، ایک منادی کرنے والا انہیں آسمان سے آواز دیتا ہے: کھڑے ہو جاؤ، تمہیں بخش دیا گیا ہے اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں کر دیا گیا ہے۔
2012. ذکر سے جنت میں درخت لگتے ہیں
“ अल्लाह को याद करना जन्नत में पेड़ लगाना है
حدیث نمبر: 2965
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لقيت إبراهيم ليلة اسري بي، فقال: يا محمد اقرئ امتك مني السلام واخبرهم ان الجنة طيبة التربة عذبة الماء وانها قيعان، غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر".-" لقيت إبراهيم ليلة أسري بي، فقال: يا محمد أقرئ أمتك مني السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان، غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی، انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پیش کرنا اور انہیں بتلا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور عمدہ ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہ ایک چٹیل میدان ہے اور «سبحان اللہ»، «الحمد للہ»، «لا إلہ إلا اللہ»، «اللہ أکبر» اور «لاحول ولا قوة الا بالله» کہنا وہاں درخت لگانا ہے۔
حدیث نمبر: 2966
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة".-" من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ کلمہ پڑھا: «سبحان الله العظيم وبحمده» اللہ پاک ہے، جو عظمتوں والا ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ۔ تو اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جائے گا۔

Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.