🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اعمال کا اقرباء پر پیش ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 704
إن أعمالكم تعرض على أقاربكم وعشائركم من الأموات فإن كان خيرا استبشروا وإن كان غير ذالك اللهم لا تمتهم حتى تهديهم كما هديتنا
”تمہارے اعمال تمہارے فوت شدہ قریبی رشتہ داروں پر پیش کیے جاتے ہیں، اگر اعمال اچھے ہوں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر اچھے نہ ہوں تو وہ یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ! تو انہیں اس وقت تک فوت نہ کر جب تک انہیں بھی اس طرح ہدایت نہ دے جیسے ہمیں ہدایت دی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ عراقی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج الأحياء 4425]
امام ہیثمی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں ایک راوی «مجهول» ہے۔ [مجمع الزوائد 3933]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 863]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ اس کی سند سفیان اور انس کا درمیانی واسطہ مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مسند احمد محقق 12683]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 704 in Urdu