🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جنازے میں خواتین کی شرکت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 732
فاذا نسوة جلوس قال ما يجلسكن قلن ننتظر الجنازة...
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز گھر سے نکلے تو راستے میں کچھ خواتین کو بیٹھے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیوں بیٹھی ہو؟ انہوں نے کہا: ہم جنازے کا انتظار کر رہی ہیں۔ یہ سن کر آپ نے انہیں ڈانٹتے ہوئے واپس لوٹ جانے کا حکم دیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام نووی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں اسماعیل بن سلمان ازرق راوی ضعیف ہے۔ [خلاصة الأحكام 3594]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے اپنی ضعیف روایات پر مشتمل کتاب «”العلل المتناهية“» میں ذکر فرمایا ہے۔ [العلل المتناهية 902/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف ابن ماجة 344] ، [الضعيفة 2742]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 732 in Urdu