یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما يلبس المحرم من الثياب:
محرم کون سے کپڑے پہنے؟
حدیث نمبر: 1836
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا نَلْبَسُ مِنْ الثِّيَابِ إِذَا أَحْرَمْنَا؟ قَالَ: "لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ، وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ، وَلَا الْعَمَائِمَ، وَلَا الْبَرَانِسَ، وَلَا الْخِفَافَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلَانِ، فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَجْعَلْهُمَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ، وَلَا تَلْبَسُوا مِنْ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ جب ہم احرام باندھیں تو کون سے کپڑے پہنیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”قمیص، پائجامہ، پگڑی (عمامہ) ٹوپی اور موزے نہ پہنو، ہاں اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے، لیکن (انہیں) ٹخنے سے نیچے سے کاٹ لے، نا ایسا کپڑا پہنو جس میں زعفران یا ورس لگا ہوا ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1836]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1839] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھے: [بخاري 1542] ، [مسلم 1177] ، [أبوداؤد 1824] ، [ترمذي 833] ، [نسائي 2673] ، [ابن ماجه 2929، 2932] ، [أبويعلی 5425] ، [ابن حبان 3955] ، [الحميدي 639]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھے: [بخاري 1542] ، [مسلم 1177] ، [أبوداؤد 1824] ، [ترمذي 833] ، [نسائي 2673] ، [ابن ماجه 2929، 2932] ، [أبويعلی 5425] ، [ابن حبان 3955] ، [الحميدي 639]
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1836 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي