صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
57. باب صلاة الخوف:
باب: نماز خوف کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 843 ترقیم شاملہ: -- 1949
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ، قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا عَلَى شَجَرَةٍ ظَلِيلَةٍ تَرَكْنَاهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، وَسَيْفُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَلَّقٌ بِشَجَرَةٍ، فَأَخَذَ سَيْفَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرَطَهُ، فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَخَافُنِي؟ قَالَ: " لَا "، قَالَ: فَمَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ: " اللَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْكَ "، قَالَ: فَتَهَدَّدَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَغْمَدَ السَّيْفَ وَعَلَّقَهُ، قَالَ: فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَأَخَّرُوا وَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الْأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ، وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ.
ابان بن یزید نے کہا: ہم سے یحییٰ ابن کثیر نے ابوسلمہ (بن عبدالرحمان) سے حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (جہاد پر) آئے۔ حتیٰ کہ جب ہم ذات الرقاع (نامی پہاڑ) تک پہنچے۔ کہا: ہماری عادت تھی کہ جب ہم کسی گھنے سائے والے درخت تک پہنچے تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چھوڑ دیتے، کہا: ایک مشرک آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار درخت پر لٹکی ہوئی تھی، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار پکڑ لی، اسے میان سے نکالا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگا: کیا آپ مجھ سے ڈرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو پھر آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مجھے تم سے محفوظ فرمائیں گے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں نے اسے دھمکایا تو اس نے تلوار میان میں ڈال لی اور اسے لٹکایا۔ اس کے بعد نماز کے لیے اذان کہی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعت نماز پڑھائی، پھر وہ گروہ پیچھے چلا گیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں۔ کہا اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعتیں ہوئیں اور لوگوں کی دو دو رکعتیں۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1949]
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے حتیٰ کہ جب ہم ذات الرقاع نامی پہاڑ تک پہنچے۔ ہماری عادت تھی کہ جب ہم کسی سایہ دار جگہ پر پہنچتے تو اسے رسول اللہ کے لیے چھوڑ دیتے، ایک مشرک آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار درخت پر لٹکائی گئی تھی، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار پکڑ لی، اسے میان سے نکال لیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگا: کیا آپ مجھ سے ڈرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”اللہ تعالیٰ مجھے تجھ سےمحفوظ رکھے گا۔“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں نے اسے دھمکایا تو اس نے تلوار میان میں ڈال لی اور اسے لٹکایا۔ اس کے بعد نماز کے لئے اذان کہی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعت نماز پڑھائی، پھر وہ گروہ پیچھے چلا گیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں۔ کہا اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعات اور لوگوں کی دو دو رکعت نماز پڑھی۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1949]
ترقیم فوادعبدالباقی: 843
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2913
| من يمنعك قلت الله فشام السيف فها هو ذا جالس ثم لم يعاقبه |
صحيح البخاري |
4135
| غزا مع رسول الله قبل نجد فلما قفل رسول الله قفل معه فأدركتهم القائلة في واد كثير العضاه فنزل رسول الله وتفرق الناس في العضاه يستظلون بالشجر ونزل رسول الله تحت سمرة فعلق بها سيفه ق |
صحيح البخاري |
4139
| غزونا مع رسول الله غزوة نجد فلما أدركته القائلة وهو في واد كثير العضاه فنزل تحت شجرة واستظل بها وعلق سيفه فتفرق الناس في الشجر يستظلون وبينا نحن كذلك إذ دعانا رسول الله فجئنا فإذا أعرابي قاعد بين يديه فقال إن هذا أتا |
صحيح البخاري |
2910
| من يمنعك مني فقلت الله ثلاثا ولم يعاقبه وجلس |
صحيح مسلم |
1949
| الله يمنعني منك قال فتهدده أصحاب رسول الله فأغمد السيف وعلقه قال فنودي بالصلاة فصلى بطائفة ركعتين ثم تأخروا وصلى بالطائفة الأخرى ركعتين قال فكانت لرسول الله أربع ركعات وللقوم ركعتان |
صحيح مسلم |
5950
| من يمنعك مني قال قلت الله ثم قال في الثانية من يمنعك مني قال قلت الله قال فشام السيف فها هو ذا جالس ثم لم يعرض له رسول الله |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1949 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1949
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث میں غورث بن حارث نامی مشرک کا واقعہ انتہائی اختصار سے بیان کیا گیا ہے،
پورا واقعہ اس طرح ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ مجھے بچائے گا۔
تو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی اور بقول ابن اسحاق جبریل علیہ السلام نے اس کو دھکا دیا تو تلوار گر گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار پکڑ کر اسے پوچھا اور فرمایا:
اب تمھیں مجھ سے کون بچائے گا؟ اس نے کہا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اچھے پکڑنے والے بنئیے،
کیونکہ تیرے سوا کوئی نہیں بچا سکتا آپ نے فرمایا:
تم شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں اس نے کہا میں عہد کرتا ہوں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑائی نہیں لڑوں گا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑنے والوں کا ساتھ دوں گا۔
اس کے بعد آپ نے اپنے ساتھیوں کو آواز دی ساتھی پہنچے انھوں نے دیکھا کہ ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہے،
آپ نے ساتھیوں کو واقعہ سے آگاہ فرمایا،
اس کے بعد اسے چھوڑ دیا،
اس نے واپس جا کر اپنی قوم کو اس واقعہ سے آگاہ کیا اور آپ کی تعریف کی،
بعد میں وہ مسلمان ہو گیا۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ نے ہر گروہ کو الگ الگ دو رکعت نماز پڑھائی اس طرح آپ کا دوسرا دوگانہ نفل تھا لیکن دوسرے گروہ کا فرض تھا تو معلوم ہوا نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
(3)
مصنف نے نماز کی جتنی صورتیں بیان کی ہیں موقع محل کے مطابق سب صورتیں جائز ہیں جس طرح بھی ممکن ہو نماز پڑھی جائے گی اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث والے طریقہ کو پسند کیا ہے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابن جبیر رحمۃ اللہ علیہ کی حڈیث کو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ والے طریقہ کو یعنی حدیث نمبر 308 کو۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1949]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5950
0 [صحيح مسلم، حديث نمبر:5950]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صلتا:
تلوار میان سے نکال لینا۔
(2)
شام السيف:
تلوار کو میان میں ڈال لیا۔
مفردات الحدیث:
(1)
صلتا:
تلوار میان سے نکال لینا۔
(2)
شام السيف:
تلوار کو میان میں ڈال لیا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5950]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2910
2910. حضرت جابر بن عبداللہ ؓسے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نجد کی طرف جہاد کے لیے روانہ ہوئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹے تو یہ بھی آپ کے ہمراہ واپس لوٹے۔ راستے میں قیلولے کا وقت ایک ایسی وادی میں ہوا جس میں بکثرت خاردار (ببول کے) درخت تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وادی میں پڑاؤ کیا اور صحابہ کرام ؓ بھی درختوں کا سایہ حاصل کرنے کے لیے پوری وادی میں پھیل گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کے نیچے پڑاؤکیا اور اپنی تلوار اس درخت سے لٹکادی۔ ہم لوگ وہاں گہری نیند سوگئے۔ اس دوران ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی کہ وہ ہمیں پکار رہے ہیں۔ دیکھا تو ایک دیہاتی آپ کے پاس تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا اس نے اچانک مجھ پر میری تلوار سونت لی۔ میں جب بیدار ہوا تو ننگی تلوار اس کے ہاتھ میں تھی۔“ اس نے مجھے کہا: تمھیں مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے تین مرتبہ کہا: ”اللہ۔“ اورآپ نے اسے کوئی سزا نہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2910]
حدیث حاشیہ:
ابن اسحاق نے مغازی میں یوں روایت کیا ہے کہ کافروں نے اس گنوار سے جس کا نام دعثور تھا‘ یہ کہا کہ اس وقت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اکیلے ہیں اور موقع اچھا ہے۔
چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون بچائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا بچانے والا اللہ ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی تھا کہ فوراً حضرت جبرائیل تشریف لائے اور اس گنوار کے سینے پر ایک گھونسا مارا اور تلوار اس کے ہاتھ سے گر پڑی‘ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھا لی اور فرمایا کہ اب تجھ کو کون بچائے گا اس نے کہا کوئی نہیں۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2910]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2913
2913. حضرت جابر بن عبداللہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے ہا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک جہاد میں تھے۔ واپسی کے وقت ایک وادی میں قیلولے کا وقت ہوگیا جس میں بہت کانٹے دار درخت تھے۔ لوگ سایہ حاصل کرنے کے لیے درختوں کے جھنڈ میں پھیل گئے۔ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک درخت کے نیچے محو استراحت ہوئے اور اس کے ساتھ اپنی تلوار لٹکا دی۔ آپ جب نیند سے بیدار ہوئے تو ایک شخص آپ کے پاس تھا جس کا آپ کو علم نہ ہوسکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے میری تلوار نیام سے نکالی اور کہنے لگا: اب تجھے (مجھ سے) کون بچائے گا؟ میں نےکہا: اللہ، تو اس نے تلوار پھینک دی۔ اب وہ یہ بیٹھا ہے۔“ پھر آپ نے اسے کوئی سزا نہ دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2913]
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث اوپر گزر چکی ہے یہاں حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کو یہ امر ثابت کرنے کے لئے لائے کہ فوجی لوگ دوپہر میں کہیں چلتے ہوئے جنگل میں قیلولہ کریں تو اپنی پسند کے مطابق سایہ دار درخت تلاش کرسکتے ہیں اور اپنے قائد سے آرام کرنے کے لئے الگ ہوسکتے ہیں اور یہ آداب جنگ کے منافی نہیں ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2913]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2910
2910. حضرت جابر بن عبداللہ ؓسے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نجد کی طرف جہاد کے لیے روانہ ہوئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹے تو یہ بھی آپ کے ہمراہ واپس لوٹے۔ راستے میں قیلولے کا وقت ایک ایسی وادی میں ہوا جس میں بکثرت خاردار (ببول کے) درخت تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وادی میں پڑاؤ کیا اور صحابہ کرام ؓ بھی درختوں کا سایہ حاصل کرنے کے لیے پوری وادی میں پھیل گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کے نیچے پڑاؤکیا اور اپنی تلوار اس درخت سے لٹکادی۔ ہم لوگ وہاں گہری نیند سوگئے۔ اس دوران ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی کہ وہ ہمیں پکار رہے ہیں۔ دیکھا تو ایک دیہاتی آپ کے پاس تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا اس نے اچانک مجھ پر میری تلوار سونت لی۔ میں جب بیدار ہوا تو ننگی تلوار اس کے ہاتھ میں تھی۔“ اس نے مجھے کہا: تمھیں مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے تین مرتبہ کہا: ”اللہ۔“ اورآپ نے اسے کوئی سزا نہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2910]
حدیث حاشیہ:
1۔
صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تلوار سونتنے والے شخص کا نام غورث بن حارث تھا۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4136)
2۔
امام بیہقی ؒ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب سن کر اس دیہاتی کے ہاتھ سے تلوار گر گئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکڑ کر فرمایا:
”اب مجھ سے تجھے کون بچائے گا۔
“ اس نے کہا:
مجھے آپ سے اچھے برتاؤ کی امید ہے۔
آپ نے فرمایا:
”اسلام قبول کرتا ہے؟“ اس نے کہا:
اسلام تو قبول نہیں کرتا البتہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سے قتال نہیں کروں گا۔
اور نہ آپ سے قتال کرنے والوں کا ساتھ ہی دوں گا۔
تو آپ نے اسے چھوڑ دیا۔
اس کے بعد وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا:
میں لوگوں میں سے بہتر شخص کے پاس آیا ہوں۔
(دلائل النبوة للبیهقي: 456/3)
3۔
اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے ہتھیاروں سے غافل نہیں ہو نا چاہیے ہاں اگر حالات اتنے سنگین نہ ہوں تو مجاہد اپنا اسلحہ وغیرہ قریب رکھ کر خود آرام کر سکتا ہے۔
واللہ أعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2910]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2913
2913. حضرت جابر بن عبداللہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے ہا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک جہاد میں تھے۔ واپسی کے وقت ایک وادی میں قیلولے کا وقت ہوگیا جس میں بہت کانٹے دار درخت تھے۔ لوگ سایہ حاصل کرنے کے لیے درختوں کے جھنڈ میں پھیل گئے۔ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک درخت کے نیچے محو استراحت ہوئے اور اس کے ساتھ اپنی تلوار لٹکا دی۔ آپ جب نیند سے بیدار ہوئے تو ایک شخص آپ کے پاس تھا جس کا آپ کو علم نہ ہوسکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے میری تلوار نیام سے نکالی اور کہنے لگا: اب تجھے (مجھ سے) کون بچائے گا؟ میں نےکہا: اللہ، تو اس نے تلوار پھینک دی۔ اب وہ یہ بیٹھا ہے۔“ پھر آپ نے اسے کوئی سزا نہ دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2913]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس وقت آپ کی حفاظت کا اہتمام نہیں ہوتا تھا۔
اس واقعے کے بعد آپ نے اپنی حفاظت کے اقدامات فرمائے تو آیت نازل ہوئی۔
﴿وَاللَّـهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ ”اللہ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا۔
“ (المائدة: 5/67)
اس کے بعد آپ نے حفاظتی اقدامات ختم کر دیے اور حفاظت الٰہیہ ہی پر بھروسہ کیا۔
2۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ فوجی لوگ دوپہر کے وقت کہیں چلتے ہوئے جنگل میں قیلولہ کرنا چاہیں تو اپنی پسند کے مطابق سایہ دار درخت تلاش کر سکتے ہیں اور اپنے قائد سے آرام کے لیے الگ ہو سکتے ہیں اور یہ آداب جنگ کے منافی نہیں۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2913]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4139
4139. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ نجد میں شریک ہوئے۔ جب آپ کو دوپہر کی گرمی نے پا لیا تو آپ اس وقت بہت خاردار درختوں کی وادی میں تھے، چنانچہ آپ نے ایک گھنے سایہ دار درخت کے نیچے سائے کے لیے قیام کیا اور اپنی تلوار درخت سے لٹکا دی۔ صحابہ ؓ بھی درختوں کے نیچے سایہ حاصل کرنے کے لیے پھیل گئے۔ ابھی ہم اسی کیفیت میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آواز دی۔ ہم حاضر ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک اعرابی جب میرے پاس آیا تو میں سو رہا تھا۔ اس دوران میں اس نے میری تلوار (مجھ پر) سونت لی۔ جب میں بیدار ہوا تو یہ میری ننگی تلوار سونتے ہوئے میرے سر پر کھڑا تھا، کہنے لگے: آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے کہا: ”اللہ۔“ پھر اس نے تلوار نیام میں کر لی اور بیٹھ گیا ور دیکھ لو یہ بیٹھا ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی سزا نہ دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4139]
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت کے مطابق اس اعرابی نے تین مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ یہی جواب دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ بچائےگا۔
(صحیح البخاري، الجهاد والسیر، حدیث: 2910)
اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی حفاظت فرمائی، بصورت دیگراعرابی کو باربار پوچھنے کی کیا ضرورت تھی جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہتھیار کے بغیر اس کے سامنے بیٹھےہوئے تھے۔
لیکن جب اعرابی کو احساس ہوا کہ انھیں قتل کرنا میرے بس میں نہیں تو خود کو آپ کے حوالے کر دیا۔
(فتح الباري: 534/7)
2۔
یہ واقعہ غزوہ بنو مصطلق کے قریب قریب ہوا تھا اس مناسبت سے یہاں بیان کردیا گیا وگرنہ بنیادی طور پر اس کا غزوہ بنو مصطلق سے کوئی تعلق نہیں۔
واللہ اعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4139]
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← جابر بن عبد الله الأنصاري