علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب الصلاة بعد الجمعة:
باب: جمعہ کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 881 ترقیم شاملہ: -- 2037
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتُمْ بَعْدَ الْجُمُعَةِ، فَصَلُّوا أَرْبَعًا ". زَادَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ، قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ : قَالَ سُهَيْلٌ : " فَإِنْ عَجِلَ بِكَ شَيْءٌ، فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ، وَرَكْعَتَيْنِ إِذَا رَجَعْتَ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ اور عمرو الناقد نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ادریس نے سہیل سے حدیث سنائی، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعے کے بعد نماز پڑھو تو چار رکعتیں پڑھو۔“ عمرو نے اپنی روایت میں اضافہ کیا، ابن ادریس نے کہا سہیل نے کہا: اگر تمہیں کسی چیز کی وجہ سے جلدی ہو تو دو رکعتیں مسجد میں پڑھ لو اور دو رکعتیں واپس جا کر (گھر میں) پڑھ لو۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2037]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعہ کے بعد نماز پڑھو تو چار رکعت پڑھو“ عمرو کی روایت میں ہے سہیل نے کہا: اگر تمھیں کسی وجہ سے جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں پڑھ لو اور دو رکعت واپس جا کر(گھر میں) پڑ ھ لو۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2037]
ترقیم فوادعبدالباقی: 881
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
1427
| إذا صلى أحدكم الجمعة فليصل بعدها أربعا |
صحيح مسلم |
2036
| إذا صلى أحدكم الجمعة فليصل بعدها أربعا |
صحيح مسلم |
2037
| إذا صليتم بعد الجمعة فصلوا أربعا |
صحيح مسلم |
2038
| من كان منكم مصليا بعد الجمعة فليصل أربعا |
جامع الترمذي |
523
| من كان منكم مصليا بعد الجمعة فليصل أربعا |
سنن أبي داود |
1131
| إذا صليتم الجمعة فصلوا بعدها أربعا |
سنن ابن ماجه |
1132
| إذا صليتم بعد الجمعة فصلوا أربعا |
مسندالحميدي |
1006
| أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نصلي بعد الجمعة أربعا |
Sahih Muslim Hadith 2037 in Urdu
عبد الله بن إدريس الأودي ← سهيل بن أبي صالح السمان