صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب بيان وقت انقضاء الصوم وخروج النهار:
باب: روزہ کا وقت تمام ہونے، اور دن کے ختم ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1101 ترقیم شاملہ: -- 2559
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي إسحاق الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: " يَا فُلَانُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا، قَالَ: " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ فَأَتَاهُ بِهِ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ: " إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا، وَجَاءَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ".
ہشیم، ابواسحاق شیبانی، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے مہینے میں ایک سفر میں تھے جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابھی تو دن ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ تو وہ اترا اور اس نے ستو ملا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ستو پیا پھر آپ نے اپنے ہاتھ مبارک سے فرمایا: ”جب سورج اس طرف سے غروب ہو جائے اور اس طرف سے رات آجائے تو روزہ رکھنے والے کو افطار کر لینا چاہیے۔“ (اس کا روزہ ختم ہو چکا) [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2559]
حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ماہ رمضان کے ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب سورج غروب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! سواری سے اتر کر ہمارے لیے ستو بھگو یا گھول۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی تو دن موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ا ”تر کر ہمارے لیے ستو گھول“ وہ اترا اور ستو تیار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پی لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا: ”جب سورج ادھر ڈوب جائے اور اس سمت (مشرق) سے رات آجائے تو روزہ دار وقت افطار میں داخل ہو گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2559]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1101
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي، أبو محمد، أبو إبراهيم، أبو معاوية | صحابي | |
👤←👥سليمان بن فيروز الشيباني، أبو إسحاق سليمان بن فيروز الشيباني ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي | ثقة | |
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية هشيم بن بشير السلمي ← سليمان بن فيروز الشيباني | ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي | |
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا يحيى بن يحيى النيسابوري ← هشيم بن بشير السلمي | ثقة ثبت إمام |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5297
| رأيتم الليل قد أقبل من ها هنا فقد أفطر الصائم |
صحيح البخاري |
1958
| إذا رأيت الليل قد أقبل من هاهنا فقد أفطر الصائم |
صحيح البخاري |
1956
| إذا رأيتم الليل أقبل من هاهنا فقد أفطر الصائم وأشار بإصبعه قبل المشرق |
صحيح البخاري |
1941
| إذا رأيتم الليل أقبل من هاهنا فقد أفطر الصائم |
صحيح مسلم |
2559
| إذا غابت الشمس من ها هنا وجاء الليل من ها هنا فقد أفطر الصائم |
صحيح مسلم |
2560
| إذا رأيتم الليل قد أقبل من ها هنا وأشار بيده نحو المشرق فقد أفطر الصائم |
سنن أبي داود |
2352
| رأيتم الليل قد أقبل من ها هنا فقد أفطر الصائم وأشار بأصبعه قبل المشرق |
مسندالحميدي |
731
| انزل فاجدح لي |
سليمان بن فيروز الشيباني ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي