پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
40. باب فضل ليلة القدر والحث على طلبها وبيان محلها وارجى اوقات طلبها:
باب: شب قدر کی فضیلت اور اس کو تلاش کرنے کی ترغیب، اور اس کے تعین کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1167 ترقیم شاملہ: -- 2770
وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُجَاوِرُ فِي رَمَضَانَ الْعَشْرَ الَّتِي فِي وَسَطِ الشَّهْرِ "، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: " فَلْيَثْبُتْ فِي مُعْتَكَفِهِ "، وَقَالَ: " وَجَبِينُهُ مُمْتَلِئًا طِينًا وَمَاءً ".
عبدالعزیز، یعنی دراوردی نے یزید (بن ہاد) سے، انہوں نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمان سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں درمیانے عشرے کا اعتکاف کرتے تھے۔۔۔ (آگے) اس (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی، البتہ انہوں نے (اپنے ”اعتکاف کی جگہ میں رات گزارنے“ کے بجائے) ”اپنے اعتکاف کی جگہ میں ٹھہرے رہے“ کہا اور کہا: آپ کی پیشانی مٹی اور پانی سے بھری ہوئی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2770]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کرتے تھے“ اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی، صرف اتنا فرق ہے کہ اس میں «لِيَثْبُتَ» ”رات گزارے“ کی بجائے «فَلْيَثْبُتْ فِي مُعْتَكَفِهِ» ”ٹھہرا اور جما رہے“ کے الفاظ ہیں، اور «مُبْتَلًّا» ”تر تھی“ کی جگہ «مُمْتَلِئًا» ”آلودہ تھی“ ہے، اور «وَجْهِهِ» کی بجائے «جَبِينِهِ» کا لفظ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2770]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1167
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 2770 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري