الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب فِي الْمُتْعَةِ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ:
باب: حج اور عمرہ میں تمتع کے بارے میں۔
ترقیم عبدالباقی: 1217 ترقیم شاملہ: -- 2947
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِالْمُتْعَةِ، وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَنْهَى عَنْهَا. (حديث موقوف) قَالَ: قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ: " عَلَى يَدَيَّ دَارَ الْحَدِيثُ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَلَمَّا قَامَ عُمَرُ ، قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ كَانَ يُحِلُّ لِرَسُولِهِ مَا شَاءَ بِمَا شَاءَ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ قَدْ نَزَلَ مَنَازِلَهُ فَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ، وَأَبِتُّوا نِكَاحَ هَذِهِ النِّسَاءِ، فَلَنْ أُوتَى بِرَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةً إِلَى أَجَلٍ، إِلَّا رَجَمْتُهُ بِالْحِجَارَةِ "،
شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ ابونضرہ سے حدیث بیان کر رہے تھے، کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما حج تمتع کا حکم دیا کرتے تھے اور ابن زبیر رضی اللہ عنہ اس سے منع فرماتے تھے۔ (ابونضرہ نے) کہا: میں نے اس چیز کا ذکر جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے کیا، انہوں نے فرمایا: ”میرے ہی ذریعے سے (حج کی) یہ حدیث پھیلی ہے۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (جا کر) حج تمتع کیا تھا۔“ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ (خلیفہ بن کر) کھڑے ہوئے (بحیثیت خلیفہ خطبہ دیا) تو انہوں نے فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو چیز جس ذریعے سے چاہتا حلال کر دیتا تھا اور بلاشبہ قرآن نے جہاں جہاں (جس جس معاملے میں) اترنا تھا، اتر چکا، لہذا تم اللہ کے لیے حج کو اور عمرے کو مکمل کرو، جس طرح (الگ الگ نام لے کر) اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔ اور ان عورتوں سے حتمی طور پر نکاح کیا کرو (جز وقتی نہیں)، اگر میرے پاس کوئی ایسا شخص لایا گیا جس نے کسی عورت سے کسی خاص مدت تک کے لیے نکاح کیا ہو گا تو میں اسے پتھروں سے رجم کروں گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2947]
ابو نضرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حج تمتع کا حکم دیتے تھے، اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما اس سے منع کرتے تھے، یہ بات میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے بتایا: ”یہ حدیث میرے ذریعہ ہی پھیلی ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا، پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلافت کے منصب پر فائز ہوئے تو انہوں نے کہا: ”اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جس چیز کو جیسے چاہتا تھا، حلال کر دیتا تھا، اور قرآن مجید کا ہر حکم اپنی جگہ لے چکا ہے، اس لیے تم حج اور عمرہ اس طرح پورا کرو، جیسے تمہیں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، اور ان عورتوں کے نکاح کو یقینی اور دائمی ٹھہراؤ، پھر میرے پاس جو ایسا آدمی لایا جائے گا جس نے ایک مقررہ مدت تک کے لیے نکاح کیا ہو گا تو میں اس کو رجم کر کے رہوں گا، پتھروں سے مار دوں گا۔““ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2947]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1217
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← عمر بن الخطاب | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن الزبير عبد الله بن الزبير ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | كان أول مولود في الإسلام بالمدينة من المهاجرين | |
👤←👥عبد الله بن عباس عبد الله بن عباس ← عبد الله بن الزبير | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥المنذر بن مالك العوقي المنذر بن مالك العوقي ← عبد الله بن عباس | ثقة | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← المنذر بن مالك العوقي | ثقة ثبت | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← قتادة بن دعامة | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥غندر ربيب شعبة غندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج | ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة | |
👤←👥محمد بن بشار بندار محمد بن بشار بندار ← غندر ربيب شعبة | ثقة | |
👤←👥أبو موسى الزمن أبو موسى الزمن ← محمد بن بشار بندار | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
2947
| الله كان يحل لرسوله ما شاء بما شاء إن القرآن قد نزل منازله أتموا الحج والعمرة لله كما أمركم الله أبتوا نكاح هذه النساء فلن أوتى برجل نكح امرأة إلى أجل إلا رجمته بالحجارة |
صحيح مسلم |
3025
| في المتعتين فعلناهما مع رسول الله |
صحيح مسلم |
3415
| استمتعنا على عهد رسول الله |
صحيح مسلم |
3024
| نصرخ بالحج صراخا |
سنن أبي داود |
1787
| متعتنا هذه ألعامنا هذا أم للأبد فقال رسول الله بل هي للأبد |
سنن ابن ماجه |
2980
| أمتعتنا هذه لعامنا هذا أم لأبد فقال لا بل لأبد الأبد |
سنن النسائى الصغرى |
2807
| عمرتنا هذه لعامنا هذا أو للأبد قال هي للأبد |
Sahih Muslim Hadith 2947 in Urdu
جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← عمر بن الخطاب