صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
90. باب شفاعة النبي صلى الله عليه وسلم لابي طالب والتخفيف عنه بسببه:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کی وجہ سے ابوطالب کے عذاب میں تخفیف ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 209 ترقیم شاملہ: -- 511
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ ، يَقُولُ: قُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا طَالِبٍ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَنْصُرُكَ، فَهَلْ نَفَعَهُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَجَدْتُهُ فِي غَمَرَاتٍ مِنَ النَّارِ فَأَخْرَجْتُهُ إِلَى ضَحْضَاحٍ ".
سفیان (بن عیینہ) نے عبدالملک بن عمیر سے حدیث سنائی، انہوں نے عبداللہ بن حارث سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے پوچھا: ’اے اللہ کے رسول! ابوطالب ہر طرف سے آپ کی حفاظت کرتے تھے، آپ کی مدد کرتے تھے اور آپ کی خاطر (مخالفین پر) غصہ کرتے تھے، تو کیا اس سے ان کو کچھ نفع ہوا؟‘ آپ نے فرمایا: ”ہاں، میں نے انہیں آگ کی اتھاہ گہرائیوں میں پایا تو انہیں کم گہری آگ تک نکال لایا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 511]
حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابو طالب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرتا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کرتا تھا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر لوگوں سے ناراض ہوتا تھا)، تو کیا اس سے اس کو کچھ نفع ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! میں نے اس کو آگ کی گہرائی میں پایا، تو اس کو میں ہلکی آگ (ٹخنوں تک) میں نکال لایا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 511]
ترقیم فوادعبدالباقی: 209
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (509)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6208
| هو في ضحضاح من نار لولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار |
صحيح البخاري |
6572
| هل نفعت أبا طالب بشيء |
صحيح البخاري |
3883
| هو في ضحضاح من نار ولولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار |
صحيح مسلم |
510
| هو في ضحضاح من نار ولولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار |
صحيح مسلم |
511
| وجدته في غمرات من النار فأخرجته إلى ضحضاح |
مسندالحميدي |
465
| نعم وجدته في غمرات من النار فأخرجته إلى ضحضاح |
عبد الله بن الحارث الهاشمي ← العباس بن عبد المطلب الهاشمي