مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 465
حدیث نمبر: 465
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ أَبَا طَالِبٍ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَنْصُرُكَ فَهَلْ نَفَعَهُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، وَجَدْتُهُ فِي غَمَرَاتٍ مِنَ النَّارِ، فَأَخْرَجْتُهُ إِلَى ضَحْضَاحٍ" .
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جناب ابوطالب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال رکھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کیا کرتے تھے، تو کیا اس کا انہیں کوئی فائدہ ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، میں نے انہیں جہنم کے بڑے حصے میں پایا تو انہیں نکال کر اس کے معمولی سے حصے میں لے آیا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3883، 6208، 6572، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 209، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1788 برقم: 1793 برقم: 1799 برقم: 1814، وأبو يعلى فى «مسنده» ، برقم: 6694 برقم: 6695 برقم: 6715، والبزار فى «مسنده» ، برقم: 1311، وعبد الرزاق فى «مصنفه» ، برقم: 9939، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 35297»
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6208
| هو في ضحضاح من نار لولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار |
صحيح البخاري |
6572
| هل نفعت أبا طالب بشيء |
صحيح البخاري |
3883
| هو في ضحضاح من نار ولولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار |
صحيح مسلم |
510

511
| وجدته في غمرات من النار فأخرجته إلى ضحضاح |
مسندالحميدي |
465
| نعم وجدته في غمرات من النار فأخرجته إلى ضحضاح |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 465 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:465
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اس وقت تک کسی شخص کو جنت میں نہیں لے کر جائے گی، یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے، بزرگوں کے عرس میلے منا لینے سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں ہو جاتے، بلکہ اسلام قبول کر کے اس پرعمل کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 465]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 3883
ابوطالب کا واقعہ
«. . . حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَغْنَيْتَ عَنْ عَمِّكَ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ، قَالَ: " هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ , وَلَوْلَا أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرَكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ " . . . .»
”. . . عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا آپ اپنے چچا (ابوطالب) کے کیا کام آئے کہ وہ آپ کی حمایت کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غصہ ہوتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اسی وجہ سے) وہ صرف ٹخنوں تک جہنم میں ہیں اگر میں ان کی سفارش نہ کرتا تو وہ دوزخ کی تہ میں بالکل نیچے ہوتے . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب مَنَاقِبِ الْأَنْصَارِ/بَابُ قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ: 3883]

[125۔ البخاري فى: 63 كتاب مناقب الانصار: 40 باب قصة ابي طالب 3883، مسلم 209]
لغوی توضیح:
«يَحُوْطُكَ» وہ آپ کو بچایا کرتے تھے۔
«الضَّحْضَاح» جو پانی زمین پر بہہ کر ٹخنوں تک پہنچ جائے، یہاں اس مقدار کو «استعارةً» آگ کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
«الدَّرْك» طبقہ۔
«الْاَسْفَل» سب سے نچلا۔

[جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث/صفحہ نمبر: 125]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6572
6572. حضرت عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا آپ نے ابو طالب کو کوئی فائدہ پہنچایا؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6572]
حدیث حاشیہ:
یہ روایت مختصر ہے۔
دوسری جگہ ہے کہ آپ نے فرمایا، ہاں پہنچایا۔
وہ گھٹنوں تک عذاب میں ہیں اور اگر میری یہ شفاعت نہ ہوتی تو وہ دوزخ کے نیچے والے درجہ میں داخل ہوتا۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6572]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3883
3883. حضرت عباس بن عبدالمطلب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ آپ نے اپنے چچا ابوطالب کو کیا نفع پہنچایا جو آپ کی حمایت کیا کرتا تھا اور آپ کی خاطر دوسروں سے خفا ہوتا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ٹخنوں تک ہلکی آگ میں ہے۔ اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کی تہ میں بالکل نیچے ہوتا۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3883]
حدیث حاشیہ:
حضرت عباس ؓ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ابو طالب کے متعلق سوال کرنا اس روایت کے ضعف پر دلالت کرتا ہے جس کا مضمون یہ ہے جب ابو طالب پر موت کا وقت قریب آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لا إله إلا اللہ پڑھنے کے متعلق کہا لیکن اس نے انکار کردیا۔
پھر حضرت عباس ؓ نے اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہوئے دیکھے تو اپنے کان اس کی طرف لگائے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
”اے میرے بھتیجے! اس نے وہ کلمہ پڑھ لیا ہے جو آپ نے پیش کیا تھا۔
“ یہ روایت بالکل ناقابل اعتبار ہے جو صحیح بخاری کی حدیث کے معارض پیش نہیں کی جا سکتی۔
اس کے شرک پر مرنے کی یہ بھی دلیل ہے کہ حضرت علی ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان الفاظ میں خبر دی کہ آپ کا چچا جو گمراہ تھا مر گیا ہے تو آپ نے فرمایا:
”اسے دفن کردو۔
“ حضرت علی ؓ نے کہا وہ بحالت شرک مرا ہے۔
آپ نے فرمایا:
”بس اسے دفن کردو۔
“ (سنن أبي داود، الجنائز، حدیث: 3214)
اس حدیث کا واضح مطلب ہے کہ ابو طالب شرک کی حالت میں مرا ہے۔
(فتح الباري: 245/7)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3883]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6208
6208. حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! کیا آپ نے ابو طالب کو کوئی فائدہ پہنچایا کیونکہ وہ آپ کی حفاظت کرتا تھا اور آپ کی خاطر لوگوں سے ناراض ہوتا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں میری وجہ سے وہ اس جگہ میں ہے جہاں ٹخنوں تک آگ ہے۔ اگر میں نہ ہوتا تو وہ دوزخ کے نچلے طبقے میں ہوتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6208]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''امید ہے کہ اسے میری سفارش کی وجہ سے جہنم میں ایسی جگہ پر رکھا جائے جہاں اس کے ٹخنوں تک آگ ہو گی جس سے اس کے دماغ کا مغز جوش مارے گا۔
'' (صحیح البخاري، الرقاق، حدیث: 6564) (2)
امام بخاری رحمہ اللہ نے ان دونوں حدیثوں سے ثابت کیا ہے کہ مشرکین و کفار کو ان کی کنیت سے یاد کیا جا سکتا ہے، چنانچہ ایک حدیث میں عبداللہ بن ابی کی کنیت ابو حباب اور دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کی کنیت ابو طالب ذکر ہوئی ہے۔
ان کی شہرت اسی کنیت سے تھی، اس لیے انہیں نام کے بجائے کنیت سے یاد کیا گیا ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ابو لہب کو اس کی کنیت سے ذکر کیا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔
(اللھب: 111: 1)
وہ ابو لہب کی کنیت سے مشہور تھا، اس لیے اس کا ذکر کر دیا گیا۔
ایسا کرنا ان کے احترام یا وقار کی وجہ سے نہیں بلکہ شہرت کی وجہ سے ہے۔
(3)
واضح رہے کہ ابو طالب کا نام عبد مناف اور ابو لہب کا نام عبدالعزیٰ تھا۔
(فتح الباري: 726/10)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6208]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6572
6572. حضرت عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا آپ نے ابو طالب کو کوئی فائدہ پہنچایا؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6572]
حدیث حاشیہ:
اختصار کے پیش نظر حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب ذکر نہیں کیا گیا۔
دوسری روایت میں اس کی تفصیل ہے کہ آپ نے اپنے چچا ابو طالب کو کوئی نفع پہنچایا جبکہ وہ آپ کی حفاظت کرتا تھا اور آپ کی خاطر دوسروں سے ناراض ہوتا تھا؟ آپ نے فرمایا:
”اب جہنم کا عذاب اس کے ٹخنوں تک ہے، اگر میری سفارش نہ ہوتی تو وہ جہنم کے نچلے گڑھے میں ہوتا۔
“ (صحیح البخاري، مناقب الأنصار، حدیث: 3883)
ابو طالب کو برادری کی جھوٹی عزت نے تباہ کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔
آمین

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6572]
عبد الله بن الحارث الهاشمي ← العباس بن عبد المطلب الهاشمي