صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
38. باب استحباب قتل الوزغ:
باب: گرگٹ مارنا مستحب ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2239 ترقیم شاملہ: -- 5845
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قالا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لِلْوَزَغِ الْفُوَيْسِقُ " زَادَ حَرْمَلَةُ، قَالَتْ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ.
ابوطاہر اور حرملہ نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی، کہا: مجھے یونس نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو فویسق (چھوٹی فاسق) کہا۔ حرملہ نے (اپنی) روایت میں یہ اضافہ کیا: (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو قتل کرنے کا حکم نہیں سنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5845]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرگٹ کو «فُوَيْسِقٌ» ”فُوَيْسِق“ کہا اور حرملہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے قتل کا حکم نہیں سنا۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5845]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2239
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3306
| للوزغ الفويسق ولم أسمعه أمر بقتله |
صحيح البخاري |
1831
| فويسق ولم أسمعه أمر بقتله |
صحيح مسلم |
5845
| للوزغ الفويسق |
سنن النسائى الصغرى |
2889
| الوزغ الفويسق |
Sahih Muslim Hadith 5845 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق