صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب لا يخبر بتلعب الشيطان به في المنام:
باب: شیطانی خواب بیان کرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2268 ترقیم شاملہ: -- 5927
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَأْسِي قُطِعَ قَالَ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: " إِذَا لَعِبَ الشَّيْطَانُ بِأَحَدِكُمْ فِي مَنَامِهِ، فَلَا يُحَدِّثْ بِهِ النَّاسَ "، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ، إِذَا لُعِبَ بِأَحَدِكُمْ، وَلَمْ يَذْكُرِ الشَّيْطَانَ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابوسعید اشج نے کہا: ہمیں وکیع نے اعمش سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوسفیان سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کی: اللہ کے رسول! میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا:”جب خواب میں شیطان تم میں سے کسی کے ساتھ چھیڑ خوانی کرے تو وہ لوگوں کو نہ بتاتا پھرے۔“ابوبکر کی روایت میں ہے:”جب تم میں سے کسی کے ساتھ چھیڑ خوانی کی جائے۔“اور انہوں نے شیطان کا ذکر نہیں کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5927]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے نیند میں دیکھا ہے گویا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے ساتھ شیطان اس کی نیند میں اٹھکیلیاں کرے تو لوگوں کو نہ بتائے۔“ اور ابوبکر کی روایت میں شیطان کا لفظ نہیں ہے، صرف اتنا ہے: ”جب تم میں سے کسی کے ساتھ اٹھکیلی کی جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5927]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2268
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5926
| لا يحدثن أحدكم بتلعب الشيطان به في منامه |
صحيح مسلم |
5927
| إذا لعب الشيطان بأحدكم في منامه فلا يحدث به الناس |
صحيح مسلم |
5925
| لا تخبر بتلعب الشيطان بك في المنام |
سنن ابن ماجه |
3913
| لا يخبر الناس بتلعب الشيطان به في المنام |
سنن ابن ماجه |
3912
| إذا لعب الشيطان بأحدكم في منامه فلا يحدثن به الناس |
Sahih Muslim Hadith 5927 in Urdu
طلحة بن نافع القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري