صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب في فضل سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه:
باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2411 ترقیم شاملہ: -- 6234
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَإِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ . ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍكُلُّهُمْ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ.
شعبہ، وکیع اور مسعر، سب نے سعد بن ابراہیم سے، انہوں نے عبداللہ بن شداد سے، انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6234]
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6234]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2411
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6234 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6234
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے والد کا نام مالک ہے اور کنیت ابو وقاص ہے اور غزوہ اُحد کے دن آپ نے یہ الفاظ صرف حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے حق میں فرمائے تھے اور غزوہ احزاب کے موقعہ پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمائے تھے،
لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ نہ چل سکا یا مراد صرف اُحد کا دن ہے،
دوسرے دن مراد نہیں۔
فوائد ومسائل:
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے والد کا نام مالک ہے اور کنیت ابو وقاص ہے اور غزوہ اُحد کے دن آپ نے یہ الفاظ صرف حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے حق میں فرمائے تھے اور غزوہ احزاب کے موقعہ پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمائے تھے،
لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ نہ چل سکا یا مراد صرف اُحد کا دن ہے،
دوسرے دن مراد نہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6234]
عبد الله بن شداد الليثي ← علي بن أبي طالب الهاشمي