🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. باب في الرايات والألوية
باب: جنگ میں جھنڈے اور پرچم لہرانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: بَعَثَنِي مُحَمَّدِ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ يَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا كَانَتْ، فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ.
محمد بن قاسم کے غلام یونس بن عبید کہتے ہیں کہ محمد بن قاسم نے مجھے براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے متعلق پوچھوں کہ وہ کیسا تھا، تو انہوں نے کہا: وہ سیاہ چوکور دھاری دار اونی کپڑے کا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2591]
سیدنا محمد بن قاسم رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا کہ وہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم (جھنڈے) کے متعلق پوچھ کر آئے کہ وہ کیسا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ وہ کالے لکیر دار اونی کپڑے کا اور چوکور تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2591]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الجھاد 10 (1680)، (تحفة الأشراف: 1922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/297) (صحیح)» ‏‏‏‏ (لیکن «مربعة» - چوکور - کا لفظ صحیح نہیں ہے اس لیے کہ ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم ثقفی کوفی میں ضعف ہے ان کی توثیق ابن حبان نے کی ہے، اور اس لفظ کی روایت میں ان کا کوئی شاہد یا متابع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله مربعة
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3888)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥يونس بن عبيد الثقفي
Newيونس بن عبيد الثقفي ← البراء بن عازب الأنصاري
مجهول الحال
👤←👥إسحاق بن إبراهيم الثقفي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن إبراهيم الثقفي ← يونس بن عبيد الثقفي
ضعيف الحديث
👤←👥يحيى بن زكريا الهمداني، أبو سعيد
Newيحيى بن زكريا الهمداني ← إسحاق بن إبراهيم الثقفي
ثقة متقن
👤←👥إبراهيم بن موسى التميمي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن موسى التميمي ← يحيى بن زكريا الهمداني
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1680
كانت سوداء مربعة من نمرة
سنن أبي داود
2591
كانت سوداء مربعة من نمرة
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2591 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2591
فوائد ومسائل:

(اللواء) پرچم اعظم کو اور (الرایة) اس کے زیلی جھنڈوں کو کہتے ہیں۔
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے محشر میں (لواءالحمد) ہوگا۔


شیخ البانی کہتے ہیں۔
یہ روایت صحیح ہے، البتہ (مربعة) چوکور کا لفظ صحیح نہیں ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2591]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1680
جھنڈے کا بیان۔
یونس بن عبید مولیٰ محمد بن قاسم کہتے ہیں کہ مجھ کو محمد بن قاسم نے براء بن عازب رضی الله عنہما کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے بارے میں سوال کرنے کے لیے بھیجا، براء نے کہا: آپ کا جھنڈا دھاری دار چوکور اور کالا تھا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1680]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
بعض روایات سے ثابت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے پر لا إله إلا الله محمد رسول الله لکھا ہواتھا۔

نوٹ:
(لیکن چوکور کا لفظ صحیح نہیں ہے،
اس کے راوی ابویعقوب الثقفی ضعیف ہیں اور اس لفظ میں ان کا متابع یاشاہد نہیں ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1680]

Sunan Abi Dawud Hadith 2591 in Urdu