سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. باب في الدعاء عند الوداع
باب: الوداع (رخصت) کرتے وقت کی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 2601
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاق السَّيْلَحِينِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْخَطْمِيِّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْتَوْدِعَ الْجَيْشَ، قَالَ:" أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمْ وَأَمَانَتَكُمْ وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ".
عبداللہ خطمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب لشکر کو رخصت کرنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: «أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم» ”میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے انجام کار کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2601]
سیدنا عبداللہ خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر کو الوداع کہنا چاہتے تو یوں فرماتے: «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمْ، وَأَمَانَتَكُمْ، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ» ”میں تمہارا دین، تمہاری امانتیں اور تمہارے اعمال کا اختتام اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2601]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9673)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الیوم واللیلة (507) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2436)
مشكوة المصابيح (2436)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2601
| أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2601 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2601
فوائد ومسائل:
قابل توجہ مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کےلئے سب سے قیمتی سرمایہ اس کے دین کو قرار دیا ہے۔
اور اسی طرح ان اعمال کو بھی (بالخصوص اختتامی اعمال کو) جن کے ساتھ وہ اپنے اللہ سے ملنے والاہے۔
2۔
حدیث میں ہے۔
(إِنَّ اللهَ إذا استودع شيئا حفظه) (الصحیحة، حدیث: 2547) جب کسی چیز کو اللہ کے سپرد کردیا جاتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔
قابل توجہ مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کےلئے سب سے قیمتی سرمایہ اس کے دین کو قرار دیا ہے۔
اور اسی طرح ان اعمال کو بھی (بالخصوص اختتامی اعمال کو) جن کے ساتھ وہ اپنے اللہ سے ملنے والاہے۔
2۔
حدیث میں ہے۔
(إِنَّ اللهَ إذا استودع شيئا حفظه) (الصحیحة، حدیث: 2547) جب کسی چیز کو اللہ کے سپرد کردیا جاتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2601]
Sunan Abi Dawud Hadith 2601 in Urdu
محمد بن كعب القرظي ← عبد الله بن يزيد الأوسي