سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب هَلْ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ
باب: کیا مسلمان کافر کا وارث ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 2912
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي حَكِيمٍ الْوَاسِطِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، أَنَّ أَخَوَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ يَهُودِيٌّ، وَمُسْلِمٌ فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ مِنْهُمَا، وَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْإِسْلَامُ يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ".
عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ دو بھائی اپنا جھگڑا یحییٰ بن یعمر کے پاس لے گئے ان میں سے ایک یہودی تھا، اور ایک مسلمان، انہوں نے مسلمان کو میراث دلائی، اور کہا کہ ابوالاسود نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ ان سے ایک شخص نے بیان کیا کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے اس سے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اسلام بڑھتا ہے گھٹتا نہیں ہے“ پھر انہوں نے مسلمان کو ترکہ دلایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2912]
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ایک یہودی اور ایک مسلمان دو بھائی تھے۔ وہ اپنا جھگڑا یحییٰ بن یعمر رحمہ اللہ کے ہاں لے کر آئے تو انہوں نے مسلمان کو وارث قرار دیا اور کہا کہ ”مجھے ابوالاسود نے بیان کیا، اس کو ایک آدمی نے بیان کیا کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اسلام بڑھتا ہے، کم نہیں ہوتا۔“ اور مسلمان کو وارث قرار دیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2912]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/230، 236) (ضعیف)» (اس کی سند میں ایک راوی رجلا مبہم ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
’’ رجل ‘‘ مجهول كما قال المنذري والبيهقي وغيرھما (انظر عون المعبود 85/3)
وھو صحيح عن يحيي بن يعمر رحمه اللّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 105
إسناده ضعيف
’’ رجل ‘‘ مجهول كما قال المنذري والبيهقي وغيرھما (انظر عون المعبود 85/3)
وھو صحيح عن يحيي بن يعمر رحمه اللّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 105
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2912
| الإسلام يزيد ولا ينقص فورث المسلم |
Sunan Abi Dawud Hadith 2912 in Urdu
اسم مبهم ← معاذ بن جبل الأنصاري