یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1017. (66) باب فضل الصف الأول والمبادرة إليه.
پہلی صف کی فضیلت اور اس میں جگہ لینے کے لئے جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1553
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: عُدْنَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَقَالا:" إِنَّ الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ عَلَى مِثْلِ صَفِّ الْمَلائِكَةِ، وَلَوْ تَعْلَمُونَ فَضِيلَتَهُ لابْتَدَرْتُمُوهُ"
جناب ابوبصیر بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ملا۔ دوسری روایت میں ہے کہ ہم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کی، تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی۔ آگے دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ” بلا شبہ پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے۔ اور اگر تمہیں اس کی فضیلت کا علم ہو جائے تو تم (اس میں جگہ حاصل کرنے کے لئے) ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کو شش کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1476، 1477، 1553، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2056، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 911، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 554، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 790، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5043، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21657»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1553 in Urdu
حفص العبدي ← أبي بن كعب الأنصاري