صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
264. (31) باب فضل انتظار الصلاة والجلوس فى المسجد وذكر دعاء الملائكة لمنتظر الصلاة الجالس فى المسجد.
نماز کا انتظار کرنے اور مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت نیز مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والے کے لیے فرشتوں کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 357
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ فِي الْحَسَنَاتِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ، مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ، فَيُصَلِّي مَعَ الإِمَامِ، ثُمَّ يَجْلِسُ يَنْتَظِرُ الصَّلاةَ الأُخْرَى إِلا وَالْمَلائِكَةُ، تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ" . ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَرْوِ هَذَا غَيْرُ أَبِي عَاصِمٍ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرماتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے؟ ”صحابہ نے عرض کی کہ کیوں نہیں اے اللہ کے رسول (ضرور بتا ئیے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشقّت اور مشکل کے باوجود مکمّل وضو کرنا، اور نماز کے بعد (دوسری) نماز کا انتظار کرنا، تم میں سے جو شخص بھی گھر سے نکلتا ہے تو امام کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے پھر بیٹھ کر دوسری نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے تو فرشتے اُس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ، اسے بخش دے، اے اللہ اس پر رحم فرما۔“ پھر باقی حدیث بیان کی۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے صرف ابوعاصم نے بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 177، 357، 1562، 1577، 1693، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 402، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 694، 784، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2300، 2301، 3249، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1102»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو سعيد الخدري | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥عبد الله بن أبي بكر الأنصاري، أبو محمد، أبو بكر عبد الله بن أبي بكر الأنصاري ← سعيد بن المسيب القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عبد الله بن أبي بكر الأنصاري | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم الضحاك بن مخلد النبيل ← سفيان الثوري | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← الضحاك بن مخلد النبيل | ثقة ثبت |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 357 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 357
فوائد:
➊ اس حدیث میں نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنے اور ذکر و اذکار میں مشغول رہنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ نماز کے انتظار میں بیٹھنے والے شخص کو مسلسل نماز کے برابر اجر و ثواب ملتا رہتا ہے، جب تک وہ حالتِ وضو میں بیٹھا ہو اور فرشتے اس شخص کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
➋ ◈ ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس شخص کے بہت زیادہ گناہ ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ سے ان کی بلا مشقت تلافی چاہتا ہو، تو نماز کے بعد نماز کی جگہ کا التزام کرے تاکہ وہ بکثرت فرشتوں کی دعا اور استغفار حاصل کر لے۔ امید ہے ایسے شخص کے حق میں فرشتوں کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ [شرح ابن بطال: 114/3]
➊ اس حدیث میں نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنے اور ذکر و اذکار میں مشغول رہنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ نماز کے انتظار میں بیٹھنے والے شخص کو مسلسل نماز کے برابر اجر و ثواب ملتا رہتا ہے، جب تک وہ حالتِ وضو میں بیٹھا ہو اور فرشتے اس شخص کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
➋ ◈ ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس شخص کے بہت زیادہ گناہ ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ سے ان کی بلا مشقت تلافی چاہتا ہو، تو نماز کے بعد نماز کی جگہ کا التزام کرے تاکہ وہ بکثرت فرشتوں کی دعا اور استغفار حاصل کر لے۔ امید ہے ایسے شخص کے حق میں فرشتوں کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ [شرح ابن بطال: 114/3]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 357]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 357 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو سعيد الخدري