یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
غنیمت میں خیانت کرنے والے پر سخت وعید اور خمس کا مصرف
حدیث نمبر: 1081
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالَ: ثنا أَبُو خَالِدٍ هُوَ الأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ مَوْلًى لَهُمْ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أنا يَحْيَى ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا عَمْرَةَ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَ أَنَّ رَجُلا مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُوُفِّيَ بِخَيْبَرَ، وَأَنَّهُمْ ذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ، فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ النَّاسِ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بِهِمْ، قَالَ: إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودَ، وَاللَّهِ مَا تُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ" .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مسلمان آدمی خیبر کے دن وفات پا گیا، رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو اس کے متعلق بتایا گیا کہ آپ اس کا جنازہ پڑھیں تو آپ نے فرمایا: خود ہی اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لیں۔ لوگوں کے چہرے متغیر ہو گئے، جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ان کی حالت دیکھی تو فرمایا: آپ کے اس ساتھی نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے۔ صحابی کہتے ہیں: ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کا ایک موتی ہمیں ملا۔ الله کی قسم! اس کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہیں تھی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «حسن: اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (3853) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (2/127) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، ابو خالد احمر مدلس کی متابعت موجود ہے، ابو عمرہ انصاری حسن الحدیث ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
حسن
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 1081 in Urdu
أبو عمرة الجهني ← زيد بن خالد الجهني